172

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا تاج چھین لیا

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس ) پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے مختار احمد اور ڈینلی میدان میں آئے تاہم مختار محض ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعدبابر اعظم اور ڈینلی نے بلے بازی کی کمان سنبھالی او117رنز کی شراکت داری سے ٹیم کوہد ف تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اپنے انداز میںکامران اکمل کا جارحانہ اندازشامل نہ کرسکے ،بابر اعظم 63رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ڈینلی نے 79ناقابل شکست رنز بنائے لیکن ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے ۔اور کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 157رنز ہی بناپائی۔ اس سے قبل بارش سے متاثرہ میچ میں کراچی کنگز نے میدان میں باولرز کوفائدہ ملنے کی امید دیکھ کرٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی کی جانب سے اندرے فلیچر اور کامران اکمل میدان میں آئے ۔کراچی کنگز کی توقع کے مطابق ان کا پہلا اوور ان کی فیور میں گیا جس میں صرف 2 رنز ہی بن سکے لیکن دوسرے اوور میں پشاور زلمی کے اوپنرز نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا اور اس اوور میں 13اوورز جڑ دئیے۔کھیل کے تیسرے اوورزمحمد عامر نے ایک بار پھر بہترین باولنگ کروا کے مخالفین کو روکا اور پشاور زلمی کا تین اوورز کے بعد مجموعہ بغیر کسی نقصان کے 19تک پہنچ گیا،مائلزکے چوتھے اوور میں 10رنزپشاور زلمی نے مزید حاصل کرلئے جبکہ ان کا مجموعہ 29رنز تک پہنچا دیا۔پلے آف مرحلے کے آخری اوور میں کامران اکمل نے عثمان خان کی زبر دست کلاس لیتے ہوئے انہیں 25رنز جڑ دئیے جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل ہیں ،کامران اکمل کا لاٹھی چارج یہاں تک ہی محدود نہیں رہا انہوں نے 17گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔پشاور زلمی کو پہلا نقصان نو یں اوور کی پہلی گیند پرہواجب بوپار ہ نے 30گیندوں پر34رنز بنانے والے فلیچر کوپویلین کی راہ دکھائی اسی اوور میں کامران اکمل 27گیندوں پر 77رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے ،137رنز کے مجموعے پر پشاور زلمی کوتیسر انقصان محمد حفیظ کی صورت میں ہوا ان کی وکٹ بھی روی بوپارہ کے حصے آئی۔پشاور کو چوتھا نقصان 150رنز کے مجموعے پر ہوا جب ڈاﺅسن 13رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ان کی وکٹ عثمان خان کے حصے آئی،ڈیرن سیمی نے 12گیندوں پر 23رنز بنائے ان کی وکٹ ملز کے حصے آئی۔کھیل کے آخری اوور میں پشاور زلمی کو ئی خاص کمال نہ کرپائی اور اسی اوور میں تین وکٹیں گنواتے ہوئے مجموعے طور پر7وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنالئے ۔
پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل 25مارچ کواسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں