218

پاکستان میں غربت کے حوالے سے رپورٹ جاری

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس ) یو این ڈی پی نے پاکستان میں غربت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ صوبوں میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے۔ پاکستان سے متعلق یو این ڈی پی کی جانب سے غربت رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں غربت 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیہی علاقوں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں 84 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا 49 فیصد شرح غربت کے ساتھ دوسرے، سندھ 43 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر جبکہ پنجاب 31 فیصد شرح غربت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ضلعی سطح پر غربت کی درجہ بندی میں بلوجستان کا قلعہ عبداللہ 96 فیصد غربت کیساتھ ملک کا پسماندہ ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان 95 فیصد غربت کیساتھ دوسرے، سندھ کا ضلع تھرپارکر 87 فیصد غربت کیساتھ تیسرے جبکہ پنجاب کا ضلع مظفر گڑھ 64 فیصد شرح غربت کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں