194

ملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے وعدے کے تحت قوم کی خوشیاں لوٹا رہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حکومت نواز شریف کے وعدے کے تحت قوم کی خوشیاں لوٹا رہی ہے جب کہ معیشت کی بحالی، امن کا قیام اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے ہمکنار کیا، کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد شہر بے مثال کے عالمی تشخص میں تبدیلی لائے گا، کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں نواز شریف کا ویژن اور صوبائی حکومت کا تعاون شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل نے پوری قوم کو نیا جذبہ اور خوشی دی ہے، حکومت خوشیوں کو بڑھانے کے لیے اسی جذبے اور نیک نیتی سے کام کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں