170

سعودی عرب کی داغستان گرجا گھر پرحملے کی شدید مذمت

دبئی (پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی عرب نے روس کے علاقے داغستان میں گزشتہ روز ایک گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک داغستان میں گرجا گھر پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے اور اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتا ہے۔خیال رہے کہ روس کے علاقے داغستان کے شمالی قفقاز میں گرجا گھر میں حملہ آور نے فائرنگ کر کے 5 خواتین کو ہلاک کر دیا جبکہ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق داغستان کی مسلم اکثریتی علاقے کزلیار میں گرجا گھر میں موجود عبادت میں مصروف افراد پر فائرنگ کر دی۔ علاقائی داخلی معاملات کی وزارت نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے شکار میں استعمال کی جانے والی گن سے فائرنگ کی جس سے 4 خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حکام نے بتایا ہے کہ حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیاہے۔ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں