172

الحرمین الشریفین کا دفاع پوری اُمت ِمسلمہ پر فرض ہے.مولانا فضل الرحمان خلیل

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )الحرمین الشریفین کا دفاع پوری اُمت ِمسلمہ پر فرض ہے۔تمام مسلمان ممالک میں سے اگر یہ سعادت پاکستان کے حصے میں آتی ہے تو اس سے بڑی خوش نصیبی اورخوش بختی اور کیا ہو سکتی ہے۔پاکستانی فوج کا ہر سپاہی الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے۔ہم سعودی عرب میں پاکستان کے فوجی دستے بھیجنے کے فیصلے پر حکومت اور عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات تاریخی ہیں اور فطری حلیف ہیں۔پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کونمایاں مقام اور غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ حکومت کے حالیہ مدبرانہ فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نہ صرف مزید استحکام آئے گابلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کو جب بھی دہشت گردی ،سیاسی انتشار یا معاشی مشکلات کا سامنا ہوا یا سفارتی حمایت کی ضرورت پیش آئی تو سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کرنے کے لیے اپنا تاریخی کردار اداکیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان خلیل نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی ،برادرانہ اور قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھی یہ لازمی تقاضا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں برادر اسلامی ملک کی مدد کے لیے پاکستانی فوج بھیجی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں