89

مہمند ایجنسی،لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ مارٹر کا ناکار ہ گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق

مہمند ایجنسی(نورشاد شباب سے)مہمند ایجنسی،لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کے علاقہ بہائی کور میچنی میں مارٹر کا ناکار ہ گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق۔جبکہ 2بچے زخمی ہوگئے۔ بچے ناکارہ گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔مقامی زرائع تفصیلات کے مطابق لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کے علاقہ بہائی کور میچنی میں مارٹر کا ناکارہ گولہ پھٹنے سے ایک بچہ احمد ولد عمران جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ عبدالرحمان اور عمران شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر ہسپتال زرائع کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔مقامی زرائع کے مطابق بچے پہاڑی کے قریب مارٹر کی ناکارہ گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔اور مذکورہ المناک واقعہ پیش ایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں