189

المحمدیہ روضہ سوسائٹی اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہونی والی دشمن کی ہر ناپاک چال کو ناکام بنا ئیں گی: جنید الرحمن

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس)المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کے حوالہ سے مختلف سکولوں کے طلبا میں ،ملی نغمے ،ٹیبلو ،تقریری، 3Dماڈلزودیگر مقابلے کرائے گئے جس میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرپوزیشن حاصل کرنےوالے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔بچوں کے ساتھ سکولوں کے پرنسپل اور ٹیچر ز نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام میں 20سے زیادہ سکولوں کے بچوں نے حة لیا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباءنے نظریہ پاکستان کواجاگر کیااور اس بات پرزور دیا کہ پاکستا ن کے دفاع اورستحکام کے لیے اس نظریے کوہر گلی ہرکوچے میں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔المحمد یہ روضہ سوسائٹی کی طرف سے ”میں پاکستان ہوں“،عالم اسلام کی امیدوں کامرکزپاکستان اوردیگر موضوع پرطلباءکے درمیان تقریری مقابلے کروائے گے۔تفصیلات کے مطابق المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ”ہمدرد سینٹر لٹن روڈ“ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔مقابلوں میں الائیڈپبلک سکول، ابدالی ماڈل ہائی سکول، ایلیٹ ہائی سکول،تقوی ماڈل سکول، الدعوة ماڈل سکول،اسلامیہ ہائی سکول، الغزالی سکول سسٹم وییگرسکولوں کے طلباءنے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیٹر ماہنامہ میگزین ’پھول‘ شعیب مرزا، ڈائریکٹر مجید نظامی انسٹیٹیوٹ، پاکستان ”عبدالعلی“ اور مسﺅل المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان جنید الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔مسﺅل المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان جنید الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ پاکستان ہی ہماری اساس اور بنیاد ہے۔ یہ دو قومی نظریہ ہی تھا جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کے طور پر ابھر کے سامنے آیا۔آج یہی نظریہ پاکستان کے دشمنوں کو کھٹک رہا ہے۔ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں سے اس نظریے کو مٹانے کیلئے تگ دو کر رہے ہیں تاکہ وہ پاکستان کی بنیاد کو کمزور کر کے اس کوسیکولر ریاست بناسکیں۔المحمدیہ روضہ سوسائٹی اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہونی والی دشمن کی ہر ناپاک چال کو ناکام بنا ئیںگی۔ اس موقع پر سکولز کے اساتذہ اور والدین نے بھی خصوصی شرکت کی اور المحمدیہ روضہ سوسائٹی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرامات اور سیمینارز کے انعقاد کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں