86

مظفر آباد میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

مظفرآباد(پاکستان اپ ڈیٹس)وادی گریس میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے دارالحکومت مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے کے باعث بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں