119

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید، 500 زخمی

غزہ(پاکستان اپ ڈیٹس) غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے 9 افراد شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے 100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ مظاہرین ہر آنسو گیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ مظاہرے 30 مارچ 1976ء میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مناسبت سے کیے جا رہے تھے اور اس بار امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے ان مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں