168

عمران خان کی ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )ایک سینیٹر کے بدلے 40 کروڑ کی پیشکش کی گئی، نواز شریف کو 3 سو ارب روپے کا حساب دینا ہی ہوگا :میڈٰیا سے گفتگو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سڑک پر آنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس بار بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے انہیں ایک ایک سیٹ کے بدلے 40 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابات میں کرپشن کی روک تھام کیلئے ہمیں انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ہم ان الیکشنز میں ہونے والی جعلسازیوں اور کرپشن کو روک سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں