58

تاجرملکی معاشی اقتصادی نظام کےحوالہ سے ریڑھ کی ھڈی کی طرح اھمیت کے حامل ھیں:ملک محمد عامر ڈوگر

ملتان(پاکستان اپ ڈیٹس ) ممبرقومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے تاجرملکی معاشی اقتصادی نظام کےحوالہ سے ریڑھ کی ھڈی کی طرح اھمیت کے حامل ھیں ٹیکس گذار تاجروں کے درپیش مسائل کا حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ھے تاجر دیانت داری کے ساتھ محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں اور ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر معاشی انقلاب لائے گی اور سیکورٹی و ٹیکسوں میں ریلیف کیلئے ترجیحی اقدامات کرےگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاور سینٹر کینٹ میں گارمنٹس شاپ کا افتتاح کرتے ھوئے تاجروں سے خطاب کرتے ھوئے کیا افتتاحی تقریب سے میزبان ملک ظہیر اعوان، مرکزی تاجروسماجی راہنماء معظم وحید خواجہ، غضنفر ملک، ملک نزیر اعوان، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد احمد، مجاھدخان،مصطفے چوھان، خالدجاویدوڑائچ، ملک نعمان اعوان نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں