76

جے یو پی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو مزید تیز تر کرنےاور ملاقات کا شیڈول طے

حیدرآباد(پاکستان اپ ڈیٹس )جے یو پی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو مزید تیز تر کرنے اور عمران خان کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان باضابطہ ملاقات کا شیڈول طے کرلیا گیا
دونوں جماعتوں نے کرپشن سے پاک پاکستان اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور علی ہنگورو نے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جے یو پی (نورانی)ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے جے یو پی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو مزید تیز تر کرنے اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان باضابطہ ملاقات کا شیڈول طے کیا دونوں جماعتوں نے کرپشن سے پاک پاکستان اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیاصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ جے یو پی ملک سے کرپشن ،دھشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے اہلسنت کی تمام جماعتیں نظام مصطفےٰ ﷺ محاذ کے پرچم تلے متحد ہوگئی ہیں اس ملک کی تقدیر اگر بدل سکتی ہے تو وہ صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ﷺ کے ذریعہ ہی ممکن ہے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی ٓائی کرپٹ اور لٹیروں کے خلاف بھرپور پوری قوت سے جدوجہد کررہی ہے ہم نے کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے آئندہ انتخات میں صالح اور دیانت دار قیادت کو موقع دیں گے تاکہ پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل ہو سکے ملاقات میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش ،محمد عارف قائم خانی ،ع؛لامہ محمد طاہر طاہری،محمد اقبال میمن بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں