198

سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نے ضلعی سیاست میں ہلچل مچا دی۔۔۔چکوال کی مزید خبریں

چکوال(عبدالغفور منہاس سے ) سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نے ضلعی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار غلام عباس نے گزشتہ روز لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں نواز شریف کی نااہلی اور عام انتخابات کے ساتھ ساتھ مقامی سیاست کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین کی موجودگی میں وزیراعلیٰ نے سردار غلام عباس کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کی ۔معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کی خواہش کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھا۔ ملاقات کی خبر جونہی چکوال پہنچی ضلعی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملاقات میں سردار غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیسے رہنما پارٹی یا عوام کی رہنمائی کے لیے روایتی عہدوں یا منصب کے محتاج نہیں ہوتے ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ رہے گی۔ دریں اثناءدونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کے بعد سردار غلام عباس کی طرف سے تحریک انصاف مین شمولیت یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کاپروپیگنڈہ دم توڑ چکاہے۔

چکوال(بیورورپورٹ)2018ءکے انتخابات میں ن لیگ کو سیاسی منظر نامے سے فارغ کرنے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں اور مخلوط حکومت قائم کرنے کی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔مخلوط حکومت کے نتیجے میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی لاٹری نکلنے کے امکانات بھی واضح ہو گئے ہیں۔ اگرچہ عام انتخابات کا طبل ابھی نہیں بجا لیکن اسمبلیاں تحلیل ہونے سے قبل ہی انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کے عمل میں واضح طور پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سب سے زیادہ توڑ پھوڑ مسلم لیگ ن میں ہوتی نظر آ رہی ہے۔ میاں نواز شریف کے خلاف گزشتہ عدالتی فیصلوں اور تاحیات نااہلی کے فیصلے نے مسلم لیگ ن کی کمر توڑ دی ہے۔ الیکشن سے قبل میاں نواز شریف کوجیل میں ڈالے جانے کے امکانات بھی نظر آ رہے ہیں۔ن لیگ کو سیاسی منظر نامے سے مکمل طور پر فارغ کیا جا رہا ہے تاہم 2018ءمیں معلق پارلیمنٹ سامنے آئے گی اور کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی ۔تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی مل کر مخلوط حکومت بنائیں گی۔ اس طرح پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی دوستی ،دشمنی ساتھ ساتھ چلے گی۔

چکوال(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما جمیل بالم نے کہا ہے کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیکر اگر کوئی یہ سمجھے کہ اسطرح مسلم لیگ(ن) کو مٹا سکے گا تو یہ ان سب کی بھول ہے پاکستانی قوم ناانصافی کے ان فیصلوں کے بعد یکجان اور متحد ہوکر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے کاندھے سے کاندھا لگا کر کھڑے رہنے کا عزم کرچ±کی ہے قوم ہر نا انصافی اور جانبداری کا جواب 2018ء کے الیکشن میںووٹ کی پرچی کی طاقت سے میاںمحمد نواز شریف کے شیروں کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروا کر دے گی

چکوال(بیورورپورٹ) دی ارقم سکولز الائیڈ پارک کیمپس چکوال میں دو روزہ کتاب میلہ اختتام پذیرہو گیا۔ کتاب میلے کاافتتاح ریجنل ڈائریکٹر دی ارقم سکولزچوہدری معین اکرم نے کیا ۔کتاب میلے میں بچوںنے مختلف کتابیں خریدیں جن میں ناول، تاریخی کتابیں، اسلامی کتابیں ،آرٹ، انگلش ناول اور بچوں کی دلچسپ کہانیوں والی کتابیں وافر مقدار میں موجود تھیں۔ والدین نے بڑی تعداد میں کتاب میلے کا وزٹ کیا اور دی ارقم سکولز کی انتظامیہ کے اقدامات کوسراہا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

چکوال(بیورورپورٹ)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے عہدیداروں کی تقرری کر دی، علامہ نوید حیدری کو ضلعی ناظم اعلیٰ ،سید تصدق منظور شاہ کو ضلعی امیر اور حافظ تفسیر اقبال کو ضلعی نائب مقرر کیا گیا ہے۔ علامہ خادم رضوی نے گزشتہ روز لاہور میں ضلعی رہنماﺅں کاتقرر کیا۔ مجلس شوریٰ ممبران میں زین العابدین، آفتاب علی جماعتی، محمدآصف، محمد نعیم عباس، شکیب الحسن،دلشاد علی، محمد فیضان اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں