181

سائلین رل گئے.انکوائری افسران کا سائلین سے ناروا سلوک۔۔۔ ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا یحییٰ سے)اینٹی کر پشن دفاترساہیول میں آئے سائلین رل گئے ،انکوائری افسران کا سائلین سے ناروا سلوک ،درجنوں درخواست گزاروں کا احتجاج ،ڈی جی اینٹی کر پشن پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل دفتر اینٹی کر پشن اور سرکل دفتر میں آئے ہو ئے سائلین نوید مجید پٹھان ،شفقت حسین ،سیف الرحمن ،محمد ارشد ،راشد حسین و دیگر نے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ اینٹی کر پشن کے اکثر افسران و اہلکاران کا درخواست گزاروں کے ساتھ رویہ ناروا ہو تا ہے انہیں گھنٹوں باہر زمین پر بیٹھایا جا تا ہے اور کر پشن میں ملوث افسران و اہلکاران کی پو چھ گچھ کے بجا ئے درخواست گزاروں سے باز پر سی کی جا تی ہے اور انہیں حراساں کیا جا تا ہے کئی کئی ماہ الزام الیہان اینٹی کر پشن کی اطلاع کے باو جود پیش نہیںہو تے جبکہ سائلین ہرپیشی پر مارے مارے پھر تے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ میں چند کر پٹ افسرو اہلکار وں نے مافیا بنا یا ہوا ہے متعدد باردیکھنے میں آیا ہے کہ ملزمان افسران و اہلکاران اینٹی کر پش کے انکوائری افسران و اہلکاران کے پاس کھا تے پیتے نظر آتے ہیں اور اینٹی کر پشن کے متعدد اہلکار جعل سازوں ،بلیک میلروں کو خود ہی خود ساختہ مددعی بناکر لاکھوں کی دیہاڑیاں بھی لگا تے ہیں ماضی میں بھی ایسے کئی واقعا ت منظر عام پر آئے جن میں کر پٹ اینٹی کر پشن افسر و اہلکاروں نے دیگر محکموں کے سرکاری اہلکار ،پو لیس ملازمین کو دھوکہ دہی سے مقدمات میں پھنسا یا گیا کروڑوں رو پے کی کر پشن کر نے والے پیشی پر آتے ہی نہیں اور ان کی حاضریاں لگا دی جا تی ہیں اور درخواست ریگو لر کر نے کے لئے بھی جان بوجھ کر کئی ماہ ٹال مٹول سے کام لیا جا تا ہے۔ جبکہ سائل باہر کھڑے اپنی بے بسی پر آنسو بہاتے نظر آتے ہیں سائلین نے احتجاج کر تے ہو ئے ڈی جی اینٹی کر پشن پنجاب بریگیڈئر (ر)مظفر رانجھا سے ریجنل آفس اور سرکل آفس اینٹی کر پشن کی صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس بارے ریجنل ڈائریکٹر ملک امتیاز حسین سے موقف لینے کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کال رسیو نہ کی اور دفتر میں بھی مو جود نہ پا ئے گئے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)پولیس کے آئی ٹی ونگ نے جدید ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جھنگ اور سرگودھا کے پانچ مقدمات کا اشتہاری دھرلیا ۔ملزم احسان قادر ولد محمد یعقوب سکنائے ڈاکخانہ خاص حویلی مجوکہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا ،قادرپور ضلع جھنگ کے مقدمات میں اشتہاری ہے جو کہ تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں واقع نجی گیسٹ ہا¶س پر ٹھہرا ہوا تھا جس کو پولیس نے ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرکے متعلقہ ضلع کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)میونسپل کار پو ریشن کی کونسل نمبر 8کے مکینوں کا صفائی کی ابتر صورتحال پر بلدیہ کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پو ریشن کی کونسل نمبر 8کے مکینوں نے یونین کونسل میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر احتجاج کیا مکینوں کا کہنا تھا کہ پیپلز کا لونی ،جی ٹی روڈ ،غلہ منڈی ،ڈسپینسری روڈ کے علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں اور اکثر گلیوں میں کئی کئی روز کو ڑا کر کٹ پڑا رہتا ہے جسکی وجہ سے علاقہ میں موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ متعدد بار مقامی چئیر مین ،کونسلر ز اور بلدیہ اہلکاروں کو اس طرف توجہ دلائی لیکن معا ملہ جوں کا توں ہے مکینوں نے گلی نمبر 6جی ٹی روڈ کے باہر احتجاج کر تے ہو ئے کمشنر ساہیوال اور سٹی مئیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ٹریفک پولیس کی غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہا ہے کہ ڈی پی او محمد عاطف اکرام کی ہدایت پراس مہم کے دوران تمام اقسام کی گاڑیوں کی بلاتفریق چیکنگ کی جارہی ہے۔اس مہم کا مقصد چوری شدہ اور مشکوک گاڑیوں پر قابو پانا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی نمبر پلیٹ لگا کر آپ قانون کی نظروں میں بلاوجہ مشکوک بن رہے ہیں اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی کہ گاڑی پر فینسی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگائیں۔ تمام افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ لگوائیں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) زکوة فنڈ کی ادویات کی بندش پر میڈیکل سپر ٹینڈنٹ کے خلاف مریضوں کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر اعجاز حیدر کے خلاف سوشل ویلفئیر کے مریضوں کی زکوة فنڈسے ادویات کی بندش پر مریضوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیکل سپر ٹینڈنٹ کے رویہ کے خلاف ایک مریض محمد یوسف نے مبینہ خود کشی کی بھی کوشش کی جسے پو لیس نے ناکام بنا ددیا بتا یا گیا ہے کہ محمد یوسف دل کا مریض ہے جسے ایک ہفتہ کے لئے ایم ایس نے زکوة فنڈ سے دوائی بند کر رکھی ہے مریضوں کی حالت نازک ہو گئی احتجاجی مظاہرین نے بتا یا کہ میڈیکل سپر ٹینڈنٹ نے مریضوں کی ادویات بند کر دی ہیں جن سے غریب اور مستحق مریض ادویات کی بندش سے قریب المرگ ہو گئے ہیں اگرمریض مر نا شروع ہو گئے تو سینکڑوں مریضوں کی موت کی ذمہ داری میڈیکل سپر ٹینڈنٹ پر عائد ہو گی بعد ازاں پو لیس کے سمجھا نے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سینٹرل جیل ساہیوال کا ملزم مبینہ بیماری کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال میںدم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں تھانہ اوکا نوالہ بنگلہ کا ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ کے دو مقدمات میں گرفتار ملزم بشارت علی کو جیل بھجوا یا گیاتھا جس کی طبعیت اچانک خراب ہو ئی اسے ڈی ایچ کیو اسپتال لا یا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا جس پر پو لیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دی ہے حوالاتی کے ورثا کا تعلق چک 91بارہ ایل سے ہے جیل ذرائع نے بتا یا ہے کہ بشارت علی ہیپا ٹائٹس کا مریض اور نشہ کا عادی تھا اور جیل میں آنے سے پہلے اس کا جگر بھی کام چھوڑ چکا تھا انکوائری آفیسر جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا نے قیدی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)تھانہ یوسف والا پو لیس نے کاروائی کر تے ہو ئے دو منشیات فروشوں سے پو نے تین کلو چرس برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ یوسف وا لا چوہدری رشید احمد نے پو لیس نفری کے ہمراہ 5/72ایل کے قریب چھاپہ مار کر امیر حمزہ کی گاڑی میں سے 13سو 50گرام چرس اور 5/60ایل میں نور احمد کے قبضہ سے 13سو 70گرام چرس برآمد کر کے دو نوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کیا پو لیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بعد ایس ایچ او چوہدری رشید احمد نے خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے صحافیوں کو بتا یا کہ جب سے پریشان ہو نا چھوڑا ہے علاقہ سے ڈا کو دم دبا کر بھاگ گئے ہیںاور اب منشیات فروشوں کی کمبختی آگئی ہے پہلی والی باتیں نہیں رہیں گھبرا نے سے معاملات سلجھتے نہیں الجھتے ہیں ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے میڈیکل کالج میں موک ایکسر سائز کی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج میں ریسکیو 1122،پو لیس ،ایلیٹ فورس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے موک ایکسر سائز کی.

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے اراضی ریکارڈ مراکز پر عوام کو در پیش مشکلات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تما م اسسٹنٹ کمشنرز کو مراکز کا باقاعدگی سے دورہ کرنے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہاں عوام کو ضروری سہولیات خصوصا پینے کے پانی کی فراہمی ،سائے کا انتظام اور بیٹھنے کی جگہ کا مناسب بندوبست یقینی بنایا جائے -انہو ںنے یہ ہدایت اپنے دفتر میں ریونیو افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنرز شوکت علی کھچی ،ارشاد احمد اور منصور احمد ،ایڈیشنل کمشنرز محمد رفیق اور میاں محمد جمیل اور اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو محمد ارشد وٹو کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز نے بھی شرکت کی -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے خرچ کر کے تمام صوبے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے تا کہ عوام کی ملکیتی اراضی کا تحفظ کیا جا سکے -ان اراضی مراکز پر لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں تمام نادرا مراکز سے فرد کے اجراءکی سہولت فراہم کرنا ،بڑے قصبات تک سٹیلائٹ سٹینڈ کا قیام بھی شامل ہے -انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان مراکز کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی اور یہ منصوبہ کامیاب ہو گا -کمشنر علی بہادر قاضی نے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں -انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو افسران کا عدالتوں میں کوئی مقدمہ ایک سال سے زائد عرصہ تک قابل سماعت نہ رہے اور ان کا فوری فیصلہ کیا جائے تا کہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل کو جلد حل کیا جا سکے -انہوںنے 3مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کی خصوصی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کریں تا کہ امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے -کمشنر علی بہادر قاضی نے ریونیو واجبات کی ریکوری کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی –

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)آئی آر ایم این سی ایچ کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر نعیم عطا نے کہا ہے کہ ایک ہزار میں سے 94 بچے اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل فوت ہو جاتے ہیں جبکہ بہت سے بچے ایسی بیماریوں کا شکار ہو تے ہیں جنہیں غذائی کمی ،حفاظتی ٹیکوں اور ضروری احتیاط سے موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ہفتہ صحت ماں اور بچہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ،سی ای او ہیلتھ اور سوشل موبلائزر کے علاوہ ڈاکٹر،لیڈی ہیلتھ ورکرز کمیونٹی مڈ وائفس سمیت ہیلتھ آفیشلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ 19 سے 24 فروری تک جاری رہنے والے اس ہفتے میں 2 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو گھر گھر جاکر حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروایا جائے گاجبکہ فیملی پلاننگ کے مشورے اور مفت ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاﺅ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے ۔ڈاکٹر نعیم عطا نے کہا کہ اس ہفتے میں 2 سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں غذائی کمی کی جانچ کیلئے ٹیسٹ کی جائیں گے اور ملٹی وٹامن دوائیاں بھی فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ 1425 لیڈی ہیلتھ ورکر ز اور کمیونٹی منڈ وائفس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اس دوران گھر گھر جا کر روزانہ ہیلتھ ایجوکیشن سیشن منعقد کریں گی جس میں چھوٹے بچوں کی بیماریوں سے متعلق والدین کو آگہی فراہم کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی خان کھچی کی ہدایت پر اس ہفتے کی تمام کارروائی مانیٹر کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے ہیلتھ آفیشلز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے معاشرے کے تمام باشعور اور ذمہ دار شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہفتے کو کامیاب بنائیں تا کہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ہڑپہ پولیس کا ہڑپہ اسٹےشن اور گردو نواح میں سرچ آپریشن‘54 مشکوک افراد کی بائیومیٹرک چیکنگ ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹرمحمد عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ میاں جہانزیب وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں میں چیکنگ کی گئی اور دوران سرچ آپرےشن 54مشکوک افراد کو بذریعہ بائیومیٹرک چیکنگ کی گئی اور تمام کوائف مکمل اور درست ہونے پر کسی کو بھی حراست میں نہیں لیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپرےشن کرکے مشکوک افراد اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 4موٹرسائیکلیں ‘نقدی وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاﺅں 86/9-Lکے قریب ہوئی یہاں 85/5-L کارہائشی محمد عمران رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی وموٹرسائیکل وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ 25ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے مسلم بن عقیل کالونی میں طیب علی کی موٹرسائیکل نمبری 1782/SLNمالیتی70ہزارروپے گھرکے باہر سے‘شاداب ٹاﺅن میںنامعلوم ملزمان نے عبدالوحید کی موٹرسائیکل نمبری2610/SLNمالیتی 46ہزار روپے گھرکے باہر سے اور اڈہ نورشاہ میں اظہر وغیرہ 7ملزمان نے محمد امجد کے گھر کو نقب لگا کر موٹرسائیکل ‘واٹر پمپ اور 3بھیڑیں مالیتی 1لاکھ5ہزارروپے چرالیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال(بیورورپورٹ ) منشیات فروشوںکے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن ‘1310گرام چرس اور 20لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد ‘2ملزمان گرفتار۔ پولیس نے منشےات فروشوںکے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 67/5-Lمیں نامورمنشیات فروش سلطان جمیل سے1310گرام چرس اور100/9-Lمیںکاشف عرف کاشی سے 20لیٹرشراب معہ چالوبھٹی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سادہ لوح افراد سے پیسے بٹورنے والے 3ملزمان گرفتار‘ پنکھے اور استریاں وغیرہ برآمد ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق شریف کالونی میں حمزہ وغیرہ 3ملزمان عام لوگوںکو مختلف چیزوںکی بذریعہ پرچی قرعہ اندازی کا لالچ دیکر پیسے بٹور رہے تھے کہ غلہ منڈی پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر تینوںملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 8پنکھے ‘جوس مشین اور استریاں وغیرہ برآمد کرلیں۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں