102

شام میں امریکی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد(پاکستان اپ ڈیٹس )جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شام میں مسلمانوں کی نسل کشی اور امریکی کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی ضمیر انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہود و نصاری اور ہنود کی اسلام دشمن کاروائیوں اور مسلمانوں کی نسل کشی کی یہ ادارے مکمل سرپرستی کررہے ہیں جبکہ اسلامی اتحادی فوج اس ظلم اور بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے سوال کیا کہ اسلامی اتحاد فوج کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرو کاتحفظ نہیں تھا؟کیا اسلامی اتحاد ی فوج اسلام دشمن استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے عمل میں لائی گئی تھی اگر ایسا نہیں ہے تو پھر دنیا بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے والے ظالم حکمرانوں اور حکومتوں کے خلاف کیوں اسلامی اتحادی فوج عملی جرأت کا مظاہرہ نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے،فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کشمیر میں معصوم بچوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں بھارتی درندے مسلمانوں کے لہو سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں لیکن افسوس اس ظلم اور بربریت کے باوجود انسانی حقوق کے اداروں ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور عالمی ضمیر کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگ رہی بلکہ عالمی اداروں کی بے حسی نے حالات کو مزیدالجھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ شام میں قتل غارتگری کے سلسلے کو فوری بند کیا جائے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری روکا جائے اور شام میں مکمل قیام امن کیلئے ٹھوس لایحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں