48

ہیلتھ کارڈ تقسیم،عام آدمی کوبہترین مفت طبعی سہولیات میسر ہوں گی : حاجی شوکت حیات خاں بوسن

ملتان(پاکستان اپ ڈیٹس )ہیلتھ کارڈ تقسیم،عام آدمی کوبہترین مفت طبعی سہولیات میسر ہوں گی تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی شوکت حیات خاں بوسن نے کہاکہ ہم دیہی علاقوں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہیں اپنے پانچ سالہ دورحکوت میں ہمیشہ عوام میں موجود رہے اورمسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کی ہرہفتہ کے آغاز میں بوسن ٹاون ہال میں عوامی کھلی کچہری لگائی جاتی ہے تاکہ جس حدتک ممکن ہوعوام کے مسائل حل کراسکوں ان خیالات کااظہارانہوں نے عمرپوریونین کونسل91میں حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کےلئے ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیااس موقع پر چیئرمین یوسی راناوحیدمصطفی، جنرل کونسلررانافرمان فانی ،راناافتخار،اقبال عاربی،راناعمران چاند،راناراشد،راناعدیل،راناذیشان علی،راوارسلان ذولفقار سمیت دیگرشریک تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہماراحکومت کرنے کاتجربہ کامیاب رہاآئندہ عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر مزیدعوام کی خدمت کریں گے اور انشااللہ 2018بھی ہماراسال ثابت ہوگا مخالفین پھرسے دھاندلی کاروناروئیں گے جوکہ ان کہ انکی قسمت میں لکھاگیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں