212

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔۔۔ڈیرہ غازیخان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا کاشتکاروں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کو چیک کیا ٹبی قیصرانی فوڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ بار دانہ کی میرٹ پر منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایاجائے گا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی سنٹرز کوآرڈینیٹرمعاملات کے ذمہ دار ہو ںگے انہوں نے کہاکہ آڑھتیوں اور مڈل مین کی حوصلہ شکنی کی جائے کاشتکاروں کی رہنمائی اور سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے چار لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے چاروں اضلاع میں 44خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں بار دانہ کامیرٹ پر اجراءیقینی بنانے کیلئے گزیٹڈ آفیسرز کو کوآرڈینیٹر مقرر کیاگیاہے اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ دانش سکول میں یتیم او رمستحق طلباﺅطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے بچوں کی بہتر صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے پرنسپلز موقع پر مویشی ذبح کرنے کے ساتھ دیگر اشیاءکے معیار کو یقینی بنائیں انہوںنے یہ بات دانش سکول کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی تفصیلات طلب کر لیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دانش سکول کے رقبہ پر کاشتہ فصل اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اجلاس میں بتایاگیاکہ دانش سکول نے پنجاب ایجوکیشن بورڈ کے تحت مڈل امتحانات میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے میٹرک کے پریکٹیکلز جاری ہیںدانش سکول کے توسیعی منصوبے کے تحت اکیڈمک بلاک اور رہائش گاہیں تعمیر کی جارہی ہیں طلباﺅطالبات کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا ٹھیکہ منسوخ کر دیاگیاہے نئے ٹھیکے تک کھانے کے معاملات دیکھنے کیلئے پرنسپلز او ردیگر اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ادارہ میں مزید اساتذہ کی تعیناتی کیلئے انٹرویو ز میں منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ساتویں تعلیمی سیشن کیلئے اہل 300طلباﺅطالبات کا میڈیکل چیک اپ اور ان کے والدین کی معاشی حالت چیک کرنے کیلئے سروے کرایاجارہاہے اجلاس میں پرنسپلز شبنم حسیب ، پروفیسر غزالہ قدوس ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) افتخار حسین ، پروفیسر سجاد حسین کے علاوہ ملک احمد بخش بھاپا ، پروفیسرواجد مسعود سمیت دیگر افسران موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ ضلع کے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجراء24اپریل سے کیا جائے گاجس کیلئے20اپریل تک درخواستیں طلب کی جار ہی ہیں زیادہ کاشتکاروں کو مستفید کرنے کیلئے دس ایکڑ تک کیلئے بار دانہ د یا جائے گا اعتراضات اور جائز مسائل کے حل کیلئے سنٹرز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں انہوںنے یہ بات گزشتہ روز گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران کاشتکاروں کے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبار ، سنٹرز کوآرڈینیٹرز اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کوٹ چھٹہ ، چوٹی زیریں ، شاہ صدردین ،شادن لنڈ اور دیگر گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا کاشتکاروں سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع سے 96000میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے نو مراکز ڈیرہ غازیخان ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی ، رنداڈہ، شاہ صدردین ، شادن لنڈ ، تونسہ ، ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی میں قائم کیے گئے ہیں

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عبدالشکور نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کیا شہریوں کی طرف سے موصول درخواستوں پر الزامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل ٹیم سے سفارشات طلب کیں انہوںنے کہاکہ منصوبوں میں بدعنوانی اور غیر معیاری مٹیریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا انہوںنے ضلعی صدر ہسپتال راجن پو رمیں زیر تعمیر کارڈیالوجی سنٹر ، جام پور میں پولیس سٹیشن اور بار روم کے علاوہ چوٹی زیریں میں ڈسپوزل ورکس اور جام پو رشیرو روڈ اور کوٹ چھٹہ بائی پاس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو بتایاگیاکہ کارڈیالوجی سنٹر پر ایک کروڑ 75لاکھ ، پولیس سٹیشن پر دس کروڑ تین لاکھ ، بار روم کی تعمیر پر 51لاکھ ، ڈسپوزل ورکس پر پانچ کروڑ 54لاکھ اور جام پور شیرو روڈ پر دو کروڑ 76لاکھ روپے اور کوٹ چھٹہ بائی پاس کی تعمیر پر 34کروڑ77لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس )پہلا استادمحمدصدیق انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹرفائنل پلنٹی ککس پرہوا جو حمزہ کلب نے 2کے مقابلے میں تین گول سے جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی.9اپریل سے قادریہ گراونڈ میں شروع ہونے والے فٹبال کے ٹورنامنٹ کے دوکوارٹرفائنلز کھیلے گئے پہلا کوارٹرفائنل حمزہ کلب اورالغازی کلب کے درمیان ہوا جو اپنے مقررہ وقت تک میچ بغیرکسی گول کے برابررہا.مقررہ وقت کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پرہواجو کہ 2کے مقابلے میں 3گول سے حمزہ کلب نے جیت لیا.جبکہ دوسراکوارٹرفائنل شاہین کلب اور رحمانیہ کلب کے مابین جھگڑے کی وجہ سے روکنا پڑامیچ کے مہمان خصوصی پرو فیسر صادق تھے.

ڈیرہ غازی خان(حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس) معذور افراد کے ہنر مند ہونے سے معذور افراد کو باعزت روزگار ملے گا یہ بات سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ زرتاج گل نے العصر ترقیاتی تنظیم ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام منعقدہ 3ماہ کی تربیت لینے والے معذوران نے مقامی سطح پر اپنے ہنر سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کے نمائشی سٹال لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد معذوارن کے ہنر کو اجاگر کرنا اور مقامی سطح پر مارکیٹ سے رابطہ کرنا تھا ۔انہوں نہ کہا کہ معذور افراد یہ ہنر سیکھ کر اپنا اور اپنے خاندان کا سہارا بنے گیں جس سے ان کے گھروں میں خوشحالی ہوگی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے نہیں پڑیں گے۔ تقریب سے ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز منصور احمد غازی نے کہا کہ محکمہ معذوروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا یہ نیکی کا کام ہے اور ہم ان کو ورک آرڈردینے کے لئے تیار ہیں محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کے زیر نگرانی چوک چورھٹہ میں ہینڈی کرافٹ اور کڑھائی سلائی کا سینٹر موجود ہے ۔چیف ایگزیٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ العصر فیزیوتھراپی سینٹر بلاک کیو میں موجود ہے اس سینٹر میں 25مرد اور 25خواتین کو ٹیلرنگ اور 25خواتین کو بیوٹیشن کی ٹرینگ دی گئی ہے ادارہ معذوران کو مفت ٹول کٹ اور ویل چیئر بھی فراہم کرے گا ۔تقریب سے رحمت رضا کھوسہ ۔سید ریاض جاذب ۔پروگرام کوارڈینٹر عقیلہ بانو۔سوشل موبلائز ز و ٹیچرز مس عندلیب ۔مس ساجدہ۔مسزز آمنہ بی بی اور محمد سقلین نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں سید ندیم احمد۔شازیہ غفار۔ناصر عباس اور ڈاکٹر سید آصف نقوی نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی محترمہ زرتاج گل اور ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز منصور احمد غازی نے معذوروں کی تیار کردہ اشیاءکی نمائش دیکھی جس میں شلوار قمیض۔کرتا۔فراک وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر ہنر من معذوران کے علاوہ مقامی طور پر کاسمیٹکس کے نمائندﺅں ۔ٹریڈ نمائندگان ۔بیوٹی پارلر کی مالکان نے بھی شرکت کی۔معذوروں کے ہنر کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈیر ہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)سرکاری محکموں میں جائز کاموں میں رکاوٹ یا رشوت لے کر کام کرنے والوں کی نشاندہی کریں سخت ایکشن لیں گے ،رشوت خوروں کے خلاف جہاد کا اعلان شروع کردیا ہے ،کسان حضرات باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری میں شکایت کی صورت میں رابطہ کریں یہ بات سرکل آفیسر انٹی کرپشن محمد ارشد خان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ انٹی کرپشن سرکل کرپٹ لوگوں سے ملک اور قوم کا لوٹا ہوا مال ریکور کرنے میں کوشاں ہے،ٍ عوام خود سامنے نہ آئیں صرف نشاندہی کریں ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر کرپٹ مافیا سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ،انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا عوام حکومتی اداروں میں ہونے والی بد عنوانیوں کی نشاندہی کریں ،کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بنا دیں گے شہری بدعنوانی یا بے قاعدگیوں کو نوٹ کریں تو آگے بڑھ کر ثبوت کے ساتھ خود پیش کریںانشاءاﷲ کاروائی عمل میں لائےں گے

ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)ڈیرہ غازی خان کے ہونہار طالب علم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن ،بی ایس 18 کے امتحانات میں ڈیرہ خازی خان کا نام پہلے نمبر پر آنا قابل فخر بات ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں ڈیرہ غازی خان کے کامران شہزاد ولد محمد شہزاد کی پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی مذکورہ طالب علم نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے لئے کنسلٹنٹ آفتھالمولوجسٹ(Consultant Opthalmologist)کیس نمبر 13D2017کے امتحانات میں پورے پنجاب سے منتخب ہونے والے پندرہ اُمیدواروں میں ٹاپ کرنا اس بات کی نوید ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نگینوں کو تلاش کیا جائے کامران شہزادکی اس کامیابی پر ڈاکٹر محمد امین الدین پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ،ڈاکٹر ارشد جاوید، پروفیسر محمد انورنے پروفیسر نسیم چانڈیہ کو اُنکے بھتیجے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی دعاوں سے نوازا اور ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدآمد کرکے محکمہ بلڈنگ ملازمین کو مستقل کیا جائے،چھ ماہ سے روکی ہوئی تنخوائیں اداکی جائےں تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ کے ورک چارج ملازمین کا پانچ روز سے احتجاج جاری ہے آل پاکستان پی ڈبلیوڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام محکمہ بلڈنگ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ظفر اقبال چانڈیہ ریاض ح±سین لغاری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے سینکڑوں ملازمین جوکہ 27 سال سے کام کررہے ہیں انہیں ریگولر نہیں کیا جارہاہے اب ان کی گزشتہ چھ ماہ سے تنخوائیں بند جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں مظاہرین میں غلام فرید ،محمد امین ،محمد عابد،محمد عثمان ،محمد خالد،منظورح±سین ،عبدالحی ،محمد شفیع،جمعہ خان ،سعید احمد،محمد امجد،دانیال شامل تھے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بلڈنگ کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرکے جلد تنخوائیں ادا کی جائیں ورنہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس زیر صدارت کونیئر /وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال خان قیصرانی ضلع کونسل ہا ل میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیاگیا، اجلاس میں شریک چیئرمین یونین کونسلزسے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالقادر کھوسہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی کاموں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کیئے ہیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل نکالنے کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور اس مقصد کے لئے وہ ان کی پوری ٹیم دن رات محنت کرنے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور علاقے سے غربت، جہالت، کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اجلاس میں آصف سعید خان کھوسہ، شریف اشرف خان کھوسہ، محمد ایوب خان جروار، حسنین خان لغاری، اعجاز احمد خان احمدانی، طاہر خان بزدار، امتیاز احمدخان احمدانی،بشیر احمد ہوتوانی، امان عطا بیگ، میاں محمد اقبال بودلہ، محمد اقبال خان لغاری چیئرمین یونین کونسل ممبران ضلع کونسل قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معزز ممبر ضلع کونسل عبدالغفاراحمدانی ایڈووکیٹ جو کہ ایک معزز اور شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کا کافی پرانا سیاسی گھرانہ ہے کیخلاف جو FIRنمبر70/18بجرم 365ت پ تھانہ درخواست جمال خان ضلع ڈیرہ غازیخان خان سیاسی عداوت کی بنا پر جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت درج کی گئی ہے اس کو فی الفور خارج کیا جائے اور ہم ضلع کونسل کی طرف سے اس سیاسی بلیک میلنگ جھوٹا مقدمہ بازی کی پر زو ر مزمت کرتے ہیں اور DPOڈیرہ غازیخان اور آر پی او ڈیرہ غازیخا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اندر پانچ یوم یہ جھوتی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو خارج کرائیں اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے اور ان کا سبب بننے والے لوگوں کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کریں اس مسئلہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ڈیرہ غازیخان و پنجاب بارکونسل کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ اس مسئلے پر یکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں اور ضلع چیئرمین سے گزارش بھی کرتے ہیں کہ وہ ذاتی طور پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سیمل کر اندر 5یوم یہ جھوٹا مقدمہ خارج کرائیں بصورت دیگر ہم ضلع بھر میں احتجاج کریں گے اور یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کی کوئی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کسی معزز رکن ضلع کونسل کے خلاف نہ کی جائے۔عبدالغفار خان احمدانی ایڈووکیٹ ممبر ضلع کونسل ٹیکنو کریٹ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے یونیورسٹی کے بچوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے اس کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اور گورنر پنجاب چانسلر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ڈویژن ڈیرہ غازیخان پر رحم کر یں اور یہاں موجود واحد غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کریں اور مزید یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کو ملے والے اربوں روپے کا فی الفور آڈٹ کروایا جائے اور اس میں ہونے والی وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں پر تحقیقات کی جائے اور یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے والے ڈیپوٹیشن پر آئے ڈاکٹر علیم کو واپس اسکے اپنے ادارے میں بھجوایا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے انتہائی محنتی اور لائق پی ایچ ڈی ڈاکٹر یونیورسٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے نادار اور غریب طلبا کے لئے فی الفور وظیفہ جاری کیا جائے اور ان بچوں کی مالی امداد کی جائے یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل پرانے کو فی الفور مرمت کرایا جائے اور نیا بلاک بنانے کا حکم جاری کیا جائے اور ساتھ ہی چانسلر گورنر پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری یونیورسٹی کے تمام شعبہ ہائے جات میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، پروفیسر تعینات کریں تاکہ یونیورسٹی کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں، عبدالغفار احمدانی ایڈووکیٹ ممبر ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان خان نے ایک اور قرار داد پیش کی کہ ڈی ایچ کیو ڈیرہ غازیخان میں ہونے والی سابقہ بھرتیوں کی فوری شفاف تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ ہمارا ضلع جو کہ بے روزگاری کے عروج پر ہے یہاں کوٹ ادو، لیہ، اورچوک قریشی کے لوگوں کی بھرتی سراسر زیادتی، ناانصافی اور اقربا پروری ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کرائیں کہ ایسے کون لوگ ہیں جن کی سفارشوں پر اور کونسی چمک پر یہ باہر کے لوگ تعینات کیئے گئے ہیں اجلاس میں ممبران نے پولیس کے رویہ پر شدید مزمت کی تمام قرار دادوں کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا اجلاس میں چیف افسر، ضلع کونسل، میونسپل انجینئر سمیت دیگر ضلع کونسل کے افسران بھی شریک تھے

ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،پاکستان اپڈیٹس) چور حکومت چند دنوں کی مہمان ہے پھر اڈیالہ جیل کی طرف روانگی ہے نواز شریف کو اعلیٰ عدلیہ نے ذاتی طور پر نہیں بلکہ اس کو قانون کے مطابق نا اہل کیا گیا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہو تانی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور پھر انہوں نے اڈیالہ جیل جانا ہے اعلیٰ عدلیہ نے نواز شریف پر اپنی طاقت کا نہیں بلکہ قانونی آرٹیکل 62،63کی طاقت کا استعمال کیا ہے انہوںنے مزید کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگیں ضرب آہن ،ضرب عضب ،اور رد الفساد کے نام سے لڑیں ہیں اور بھر پور کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح اعلیٰ عدلیہ نے کرپشن کر نے والوں کے خلاف احتساب کا آغاز کر کے قوم کے دل جیتے قوم آئندہ بھی پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ سے روشن ،خود مختار اور خوشحال پاکستان حاصل کر نے کی امید رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ نا اہل نواز شریف ابھی تو صرف آٹیکل 62،63میں نا اہل ہو ئے ہیں اور اتنا شور مچا رہے ہیں ابھی تو ان کو کرپشن ،دھاندلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن جیسے مقدمات کا سامنا کر نا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملہ نواز شریف سمیت لیگی ارکان کی دھمکیوں کا نتیجہ ہے جس کی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایاجا ئے پوری قوم اب صرف اعلیٰ عدلیہ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں