204

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے 566معذوروں کو خدمت کارڈ جاری،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخا ن (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس)حکومت پنجاب نے معذور افراد کیلئے مالی امداد ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1500روپے کر دی ہے ضلع کے 3109 معذور افراد مستفید ہوں گے خدمت کارڈپر موبائل کمپنیوں اور بنک آف پنجاب کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی ضلع کے 566معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں کارڈ کے اجراءکیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اور تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں مراکز قائم کر کے عملہ تعینات کردیاگیاہے یہ بات ڈپٹی کمشنر محمدابراہیم جنید کی زیرصدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ معذور افراد کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے اور خاندان کی بہتر کفالت کیلئے حکومت پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے معذور افراد تک بروقت رسائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ دی گئی فہرست کے مطابق تمام افراد کو خدمت کارڈ جاری ہو سکیں اجلاس میں بتایاگیاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2010کے اعداد و شمار میں شامل ضلع کے معذور افراد کو اس سکیم کیلئے اہل قرار دیاگیا فہرست کی معلومات کے مطابق متعلقہ افراد تک رسائی حاصل کی جارہی ہے دو مراحل میں ابتک تحصیل ڈیرہ کے 257اور تحصیل تونسہ کے 309معذور افراد جن میں طالب علم بھی شامل ہیں کو خدمت کارڈ دیئے جا چکے ہیں حکومت پنجاب نے بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کیلئے ٹیلی نار اور زونگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، اے سی صدر شاہد عباس کاٹھیا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول مبشر احمد کے علاوہ متعلقہ محکموں اور سیلولر کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے

ریسکیو 1122کی طرز پر یونین کونسل سطح پر کیڈر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں ریسکیو 1122کی طرز پر یونین کونسل سطح پر کیڈر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی تاکہ محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جائے یہ بات ڈ سٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے مرکزی سٹیشن پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت تین روزہ کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر ریسپانس کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ کورس میں میڈیکل فرسٹ ایڈ ، آتشزدگی ، سرچ اینڈ ریسکیو اور خطرات کو بھانپنے کے طریقے بتائے جائیں گے ڈاکٹرناطق نے کہاکہ مستقبل میں یہ ٹیم کسی بھی سانحہ کی صورت میں ریسکیورز کے شانہ بشانہ کام کرنے کی اہل ہو سکے گی انہوںنے کورس کے شرکاءسے کہاکہ وہ ریسکیورز کا ساتھ دیں اور تربیت حاصل کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تربیت کے حوالے سے قائل کریں اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں سمیت دیگر افراد موجود تھے

نئے آنے والوں کو پارٹی کی پچھلی صفوں میں کھڑا ہونا ہوگا،ڈویثرنل صدر انصاف لائرز فورم
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس)کرپشن سے پاک نئے پاکستان کے قیام کیلئے کپتان عمران خان کے ویثرن کو لے کر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف میں خود احتسابی کا عمل بھی جاری ہے ۔الیکشن کیلئے اُمیدوار کا چناﺅ پارٹی چیئرمین عمران خان خود کرینگے ۔نئے آنے والوں کو پارٹی کی پچھلی صفوں میں کھڑا ہونا ہوگا۔دولت کے بل بوتے پر تحریک انصاف کا ٹکٹ خریدانہیں جاسکتا۔پیرا شوٹ اُمیدوار بننے والوں کا پارٹی کے نظریاتی کارکن راستہ روکیں گے ۔خیبر پختوانخوہ میں پارٹی ٹکٹ بیچنے والوں کو نشان عبرت بنادیا جائے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند دولت مندوں کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے پاس اتنی دولت کس طریقے سے آئی ۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن کپتان کوصحےح اور صاحب کرادر نظریاتی وفادار اُمیدواروں کی نشاندہی کرینگے۔ان خےالات کا اظہار ڈویثرنل صدر انصاف لائرز فورم محمد یونس خٹک ،ضلعی صدر انصاف لائرز فورم ملک جعفر حسین ببر،سابق تحصیل صدر اکبر عطائی ترین، سید مرید حسین شاہ نے پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔محمد یونس خٹک ایڈووکیٹ نے کہا ہماری جدوجہد سے عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بنے گا ۔کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب پورا ہوگا کپتان عمران خان کے ویثرن کو لے کر چلیں گے ۔کپتان عمران خان نے بتادیا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ دولت کے بل بوتے پر نہیں خریدا جاسکتا ۔پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکنوں کی نمائندگی کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دی تحریک انصاف میں سرداروں ،جاگیرداروں نئے نئے دولت مندوں کوپارٹی ہائی جیک نہیں کرنے دینگے ۔انہو ںنے کہا 29اپریل کو لاہور مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے تارےخی جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔

دربار موسیٰ پاک ملتان کے سجادہ نشین کی نماز جنازہ اور رسم قل خوانی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس)دربار موسیٰ پاک ملتان کے سجادہ نشین پیرو جاہت حسین مرحوم کی نماز جنازہ اور رسم قل خوانی میں پیپلز پارٹی ڈیرہ غازیخان کے کارکنوں کی شرکت ورثاءسے اظہار تعزیت بھی کیا ۔پیروجاہت حسین مرحوم کی نمازجنازہ پیپلز پارٹی ڈیرہ غازیخان یوسی گدائی کے نائب صدر خیر محمد سانگھی ،فیاض احمد ،ارشاداحمد ،محمد اعظم کھوکھر ،محمد جہانگیر سانگھی ،ریاض احمد اور حاجی سونہارا دیگر نے شرکت کی ۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پیر وجاہت حسین مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد ان کے رسم قل خوانی میں بھی شرکت کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی۔

الیکشن میں شےخ برادری نوازلیگ کے سید عبدالعلیم شاہ کی بھرپور حمایت کرے گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس)ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے نوازلیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی کارکردگی کو عوام سراہتے ہیں سید عبدالعلیم شاہ ایم پی اے کی کاوشوں سے ڈیرہ غازےخان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا2018ءکے الیکشن میں شےخ برادری سید عبدالعلیم شاہ کی بھرپور حمایت کرے گی ان خےالات کا اظہار شےخ برادری کے سرکردہ راہنما شےخ خورشید اورشےخ راشد قصاب نے اجلاس میں اظہار خےال کرتے ہوئے کیا ۔شےخ راشد قصاب نے کہا ہماری برادری مسلم لیگی ہے مسلم لیگ ن نے ڈیرہ غازیخان شہر سے کامیابی حاصل کی سید عبدالعلیم شاہ کی کاوشوں سے ہونے والی ترقیاتی کام سب کو نظر آتے ہیں صحت تعلیم کے شعبے میں اور نئی سٹرکوں کی تعمیر ان کی صحت اور کاوشوں کا پھل ہے ۔2018ءکے الیکشن میں ہماری برادری ان کی بھرپور حمایت کرکے انہیں کامیاب کرائے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے ہر فیصلہ کے ساتھ ہیں،،ہومیو پیتھک پریکٹیشنرز اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس)ہومیو پیتھک پریکٹیشنرز اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر راﺅ عمران سلیم، ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹرمدثر مرزا،ڈاکٹر لیاقت علی ،ڈاکٹر رمضان عزیز بھٹی ، بہاولپور کے ڈاکٹر محمد زبیر ،ڈیرہ غازی خان کے ڈاکٹر راﺅ سلیم اصغر، ڈاکٹر محمد ابراہیم ،چوٹی زیریں کے ڈاکٹر مختیار حسین ،کالا شہر کے ڈاکٹر محمد اشرف ندیم ،مانہ احمدانی کے ڈاکٹر امان اللہ بزدار و دیگر نے یہاں ایک اجلاس کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اتائیت کے خلاف اس قدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہماری تنظیم اتائیت کے خلاف ہے اور جو اتائیت کو فروغ دے رہے ہیں ہم ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نیشنل کونسل فا ر ہومیو پیتھی سے رجسٹرڈ ہیں ان کو ہراساں نہ کیا جا ئے ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہےںاور ملک بھر میں اس سلسلہ میں بلا تفریق اقدامات کی حمایت کر تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلہ جات کو نظر انداز کرنا ہزاروں اہلیت رکھنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی اور توہین عدالت بھی ہو سکتی ہے اتائیت کے ہمیشہ کے خاتمہ کےلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کی روشنی میں بلا تفریق کاروائی عمل میں لانا ہو گی اگر ایسا ممکن نہ ہو سکا تو رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنرز میں بے چینی اورغیر یقینی کی سی صورت حال سے بے روزگاری سمیت صحت کی جانب گامزن سفر متاثر ہوگا خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں صحت کا بہران جنم لے گاپنجاب کے 36اضلاع میں اکثریت بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے عوام الناس پہلے ہی فوری طبی امداد سے محرومی کا شکار ہیںصحت کا مسئلہ شہروں کے علاوہ دیہاتوں میں کافی تشویشناک ہے اُنھوں نے مزید کہا کہ جو ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نیشنل کونسل فا ر ہومیو پیتھی سے رجسٹرڈ ہیں ان کو ہراساں نہ کیا جا ئے اور ہماری تمام تر نیک خواہشات، نیک نیتی اور پختہ عزم کے ساتھ صحت مند پاکستان کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے ہر فیصلہ کے ساتھ ہیں ۔

شہر کے 70فیصد علاقے میں ٹف ٹائل مکمل ہو چکی ہے،، عوامی مسائل کی طرف خصوصی توجہ
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف پاکستان اپڈیٹس) مسلم لیگ (ن) عوام کی عملی خدمت کر تی ہے اور اسی بنیاد پر الیکشن میں عوام کے پاس جائے گی اور بھر پور کامیابی حاصل کرے گی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوامی مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ن لیگی رہنماﺅں شیخ محمد خورشید ،شیخ محمد راشد خورشید ،شیخ محمد عابد ،شیخ محمد ندیم ،شیخ فضل الٰہی ،شیخ فیاض احمد ،شیخ کالو سلیم ،شیخ جاوید عارف،شیخ محمد سرور ،شیخ محمد عامر ،شیخ محمد عمر ،شیخ محمد اکرام ،شیخ محمد سفیان ،شیخ عرفان ،شیخ عبد الجبار عرف لالا،شیخ عبد الستار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے دوبئی طرز پر ڈیرہ غازیخان شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پارک بنانے کی منظور ی کروڑوں روپے کی لاگت سے دبئی طرز کا پارک، ڈیرہ غازیخان شہر کے 22ہزار غریب لوگوں کو صحت کارڈ کے اجراءممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی کاوشوں سے ڈیرہ غازیخان شہر کی تعمیر وترقی پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے صحت سکیم میں ڈیرہ غازیخان کو شامل کرنےکی درخواست کی تھی انہوں نے کہا شہر کے 70فیصد علاقے میں ٹف ٹائل مکمل ہو چکی ہے جبکہ 30فیصد بھی رواں سال کے اختتام تک مکمل ہو گی انہوں نے کہا گدائی ،فرید آبا د، پیر قتال ،نورنگ آباد ،شہزادہ سلطان ٹاﺅن ،محبوب آباد میں دس کروڑ روپے سے اوپن واٹر سپلائی لائن بچھائی جا ئے گی اور شہر کی تمام سڑکوں کے ساتھ چار کروڑ روپے سے گرین بیلٹ ،نواز شریف پارک اور دیگر پارکوں کی تزین و آرائش کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوام کی عملی خدمت کی سیاست ہے 2018ءکا الیکشن ہم عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے سفر پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جیتیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں