66

مہمند ایجنسی، غلنئی ہسپتال میں 23 اپریل سے شروع ہونے والی آئی پی وی کمپین کا افتتاح

مہمند ایجنسی (نورشاد شباب سے ) مہمند ایجنسی، غلنئی ہسپتال میں 23 اپریل سے شروع ہونے والی آئی پی وی کمپین کا افتتاح۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر عالمگیر خان نے مہم کا افتتاح کیا۔ مہم میں 4 ماہ سے 2 سال تک بچوں کو ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 155 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی روز ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں آئی پی وی مہم کا افتتاح کیا گیا۔ مہم کا افتتاح ایجنسی سرجن ڈاکٹر عالمگیر خان نے کیا اور بچوں کو ٹیکے لگائے۔ اس موقع پر ایف ایس ایم او ڈاکٹر شبیر احمد ، ایم ایس ڈاکٹر اقبال، اے سی ڈاکٹر قیوم شاہ، اے ایچ سی ایس او یونس خان اور محکمہ صحت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شبیر نے ہیلتھ حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی وی مہم کو ایجنسی میں کامیاب بنانے کیلئے محکمہ ہیلتھ نے 155 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جس میں 39 فیکس اور 114 اوٹ ریچ ٹیمیں شامل ہیںجو کہ ا یجنسی بھر میں گاﺅں گاﺅں جا کر4 ماہ سے 2 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگوائیں گے۔ مہم 23 تا 30 اپریل تک جاری رہیگا۔تقریب کے آخر میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر عالمگیر خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاﺅن کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کے معذوری سے بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں