192

رمضا ن المبارک کی آمدکے پیش نظرلاﺅڈ سپیکر کے ذریعے چندہ مانگے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال۔۔۔ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے اپنے آفس میں ماہانہ کرائم میٹنگ کی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن نوید ارشاد،جملہ ایس ڈی پی اوزضلع ہذا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی پٹرولنگ ،ڈی ایس پی ٹریفک ،تما م ایس ایچ اوزاور ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال شفیق دیال نے بھی شرکت کی جس میں ماہانہ کرائم اور امن و امان کے قیام کے حوالہ سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے شروع میںڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ضلع ہذا میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے مقامی پویس کے ساتھ بہتر تعاون یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر بات چیت کی اوربچوں کے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فلم دکھائی گئی۔ اس سلسلہ میں ہیلپ لائن 1121بھی متعارف کروائی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد عاطف اکرام نے اس موقع پر جملہ پولیس افسران پر زور دیاکہ بچوں کے تحفظ کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال نے کرائم میٹنگ کے دوران ضلع ہذاکے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت موجود ہ ملکی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر خفیہ اداروں کی طرف سے موصول ہونے والے تھریٹ الرٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم تنصیبات ومقامات،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں اور غیر ملکی اشخاص کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور جہاں بھی سکیورٹی نقائص پائے جائیں انکو فوری دور کیا جائے اور تعاون نہ کرنے والے ادارے کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔ کومبنگ و سرچ اپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز دیگر خفیہ اداروں کے تعاون کے ساتھ موثر طریقہ سے جاری رکھے جائیں اور شرانگیز تقاریر ،پمفلٹس کی تقسیم ،وال چاکنگ ،لاﺅڈا سپیکرپر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔رمضا ن المبارک کی آمدکے پیش نظرلاﺅڈ سپیکر کے ذریعے چندہ مانگے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔غنڈہ ایکٹ کے تحت کاروائی میںتیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی مقدمات درج ہوں ان کے درست اوربروقت مکمل چالان جمع کروائیںاور انوسٹی گیشن کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کوناقص تفتیش یا کمزور شہادت کا فائدہ نہ ہو سکے ۔اسلحہ کے ناجائز استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاپتنگ بازی ،آتش بازی,پٹاخے بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جبکہ منشیات کی فروخت کرنے والوں اورسماجی برائیوں جس میں قحبہ خانہ ،پرچی جواءجیسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کر نے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عارضی رہائش کے حوالہ سے کرایہ داروں اور ہوٹلز میں موجود لوگوں کو بذریعہ بائیو میٹرک چیک کرنے کی ہدایت کیں۔ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی گئی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور جہاں ٹریفک سگنلزخراب ہوں ان کو فوری ٹھیک کروائیں بصورت دیگروہاںٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی کویقینی بنائیں اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔انہوںنے کہاا کہ پویس کے آن لائن سسٹم میں تما م خطرناک ملزمان کا ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کیا جائے جبکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم تیز کی جائے اور کریمنل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعےانکی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پرگشت کے نظام کوموثر بنائیںجو بھی درخواستیں پینڈنگ ہوں انکو جلد از جلدمیرٹ پر یکسو کرکے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) ملزمان نے رنجش کی بنا پرلڑکی کو اغواءکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 6/82آر میں وقاص وغیرہ 3ملزمان نے رنجش کی بنا پر رشید کی بیٹی کو گھر سے اغواءکر لیا پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 35لاکھ 57ہزار روپے کی نقدی ‘طلائی زیورات ‘چاندی ‘پسٹل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ ڈکیتی کی واردات اڈہ شبیل 70/4-Rمیں ہوئی یہاں محمدعمر نے اپنے گھر سے ملحقہ دکان صراف بنائی ہوئی تھی ۔ رات کے وہ گھر سویا ہوا تھا کہ 6نامعلوم مسلح ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کردیا اور طلائی زیورات ‘ چاند ی ‘ پسٹل لائسنسی اور موبائل کل مالیتی 33لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات پاکپتن روڈ پر ہوئی یہاں اوکاڑہ کا رہائشی محمدیاسین رات کے وقت کار پر عارفوالا سے واپس گھر جارہا تھا کہ پاکپتن روڈ بائی پاس پر کار پنکچر ہو گئی اور اس دوران 4نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی ‘ طلائی زیورات اور موبائل فون کل مالیتی 2لاکھ 57ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل سے ٹکر 13سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ نورشاہ کا رہائشی لیاقت علی کا 13سالہ بیٹا بابر علی سائیکل پر اڈہ نورشاہ جارہا تھا کہ تیزرفتار نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے سائیکل سوار بچے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) بیوی کے کردار پر شک‘خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔قتل کی واردات نواحی گاﺅں 94/9-Lمیں ہوئی یہاں افتخار احمد کی بیٹی فصیلہ بی بی کی شادی ربنواز سے ہوئی ۔ خاوند کو بیوی کے کردار پر شک تھا دونوں کے درمیان گھریلو ناچاقی رہنے لگی اور ملزم ربنواز نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر بیٹی کا گلادبا کر اسے قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزمان ربنواز سمیت 6۔افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) مہندی تقریب میں ہوائی فائرنگ 2ملزمان گرفتار ‘1فرار ‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 70/4-Rمیں رات کے وقت شادی کے موقع پر مہندی تقریب جاری تھی کہ خاقان وغیرہ 3ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر خاقان وغیرہ 2ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور 15 گولیاں اور 2خالی میگزین برآمدکرلئے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ ) چوری کی دو مختلف وارداتیں ‘ نامعلوم ملزمان 2موٹرسائیکلیں لیکر فرار ۔چوری کی واردات جی ٹی روڈ پر محمودیہ ہائی سکول کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمدحنیف کی موٹرسائیکل نمبری 2484/SLMمالیتی 60ہزار روپے چرالی ۔دوسری واردات کے ایس سی دفترکے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے احسان علی کی موٹرسائیکل نمبری 2864/SLMمالیتی 50ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4دکاندار گرفتار ‘پٹاخے شرلیاں ڈبے ‘انار اور پھل جھڑیاں برآمد ‘مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے آتش بازی کے سامان پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس نے چھاپے مار کر پاکپتن چوک میں وقاص سے 150پٹاخے ‘مچھلی بازار میں رمضان سے 10ڈبیاں پٹاخے ‘دیپالپور بازار میں 6شرلیاں ڈبیاں ‘10۔انار اور 2پھل جھڑیوں کی ڈبیاں اور 90/9-Lمیں مقصود احمد سے 100پٹاخے برآمد کرکے انہیں گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں