152

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس ) الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عدالتی فیصلے کے سینیٹ الیکشن اور لودھراں ضمنی انتخاب پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کی نقل ملتے ہی الیکشن کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں سینیٹ الیکشن اور لودھراں ضمنی انتخاب پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد دنیا نیوز سے گفتگو میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ منسوخ ہونے پر تمام ضمنی الیکشن بھی کالعدم قرار دیدیے جائیں گے، تاہم جن کو پارٹی ٹکٹ نواز شریف نے جاری کیے اگر وہی ٹکٹ قائم مقام صدر دے گا تو ٹکٹ کالعدم قرار نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی سینیٹ الیکشن بہت دور ہے، دوبارہ کاغذات نامزدگی لیے جائیں گے، اپیل میں جا سکتے ہیں لیکن اپیل کو سٹے نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں