254

اتائیت کے خلاف کریک ڈاون،14غیر قانونی مراکز سربمہرچھ افراد گرفتار،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ابتک 14غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے مراکز سربمہرکر کے چھ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں سات مقدمات درج کرائے گئے ضلع میں اتائیت کے خاتمے تک مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اتائیت کی وجہ سے انسان مہلک امراض اور موت کے منہ میں جا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع میں موت کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے کریک ڈاون کے دوران ویڈیو اور تصویری سمیت دیگر ریکارڈ مرتب کیاجائے اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی

سیوریج اور ٹف ٹائلز کے منصوبہ میں غیر معیاری کام ،،انکوائری کے احکامات جاری
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عبدالشکور نے ضلع کے مختلف منصوبوں کا معیار چیک کرنے کیلئے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا صوبائی حلقہ پی پی 244میں سیوریج اور ٹف ٹائلز کے منصوبہ میں غیر معیاری کام اور نقائص سامنے آئے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک ، پل پیارے والی تاسمینہ چوک روڈ اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات جاری کیے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فخر بلال ، خالد گوپانگ اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈائریکٹر ا نٹی کرپشن نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی عوام نشاندہی کریں متعلقہ افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا عوام کے پیسہ سے مفاد عامہ کے منصوبے مکمل کیے جاتے ہیں قومی سرمایہ کا ضیاع نہیں ہونے دیا جائے گا

کمشنر کپ انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس بوائز و گرلز مقابلے 26اپریل سے ہوں گے
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام کمشنر کپ انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس بوائز و گرلز مقابلے 26اپریل سے ڈیرہ سپورٹس سٹیڈیم کے جمنیزیم میں ہوں گے دو روزہ مقابلو ںمیں چاروں اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی کے مطابق ضلع ڈیرہ کی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 24اپریل کو جمنیزیم میں ہو ںگے گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز ساڑھے دس بجے دن اور بوائز کے پانچ بجے سہ پہر ہو ںگے مزید معلومات کیلئے دفتر سپورٹس سے رابطہ کیا جاسکتاہے

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان نے چارج سنبھال لیا
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)عبدالغفور غفاری نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے وہ اس سے پہلے ساہیوال میں فرائض انجام دے رہے تھے

فصلوں کی پیداوار کا مقابلہ 2017-18،انعامات تقسیم کرنے کی تقریب 21اپریل کوہو گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں فصلوں کی پیداوار کا مقابلہ 2017-18جیتنے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب 21اپریل کو دس بجے دن آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی کمشنر احمد علی کمبوہ ہوں گے تقریب میں ڈویژن بھر کے کاشتکاروں کے علاوہ متعلقہ افسران شریک ہوں گے

ٹریفک قوانین ، سکیورٹی ، ون ویلنگ ، ڈینگی مچھر او رپی ایچ پی ہیلپ لائن 1124بارے آگاہی کیلئے لیکچرز
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ساتھ ضلع لیہ کے گورنمنٹ ہائی سکول ، بس، اے پی وی سٹینڈ لدھانہ روڈ ، ویگن ، رکشہ سٹینڈ ، لاری اڈہ ، بنک آف پنجاب ، الائیڈ بنک اور دیگر مقامات پر لوگوں کو ٹریفک قوانین ، سکیورٹی ، ون ویلنگ ، ڈینگی مچھر او رپی ایچ پی ہیلپ لائن 1124بارے آگاہی کیلئے لیکچرز دیئے اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے موبائل ایجوکیشن ٹیم نے چوک اعظم لیہ روڈ پر سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں انچارج ضلع لیہ انسپکٹر ساجد مسعود نے بھی شرکت کی اس دوران سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے گئے اور ڈرائیوروں کو آگاہی دی گئی تاکہ حادثات سے بچا جاسکے

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم 7، مئی سے شروع ہو گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم 7، مئی سے شروع ہو گی جس میں چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے 3382افرادی قوت پر مشتمل 1559ٹیمیں فرائض انجام دی گی یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مہم کے دوران ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلائے جائیں ٹیموں کی تربیت ، سکیورٹی اور مائیکرو پلان کی از سر نو تشکیل کو یقینی بنایاجائے فکسڈ ٹیموں پر متحرک عملہ تعینات کر کے ضلع کی حدود میں داخل ہونے والے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں خانہ بدوش بچو ں اور بستیوں کا ریکارڈ مرتب ہونا چاہیئے اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ 1396موبائل ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ٹیموں کی تربیت کا شیڈول جاری کردیاگیاہے عالمی معیار کے مطابق انڈیکیٹرز کو یقینی بنایاجائے گا اجلا س میں سی ای او ایجوکیشن ثناءاللہ سرانی ، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغار ی ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر محمد سعید ، ڈاکٹر ملک ریاض ، ڈی ایس سی ڈاکٹر خلیل احمد ، ایریا کوآرڈینیٹرڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عمار حسین ، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر زاہدہ نواز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ کے بھائی کی شادی بہاولنگر میں بخیر و خوبی انجام پائی
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار کے بھائی میاں ساجد اقبال کی شادی گزشتہ روز بہاولنگر میں بخیر و خوبی انجام پائی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی رانا عبدالروف ، میاں شوکت علی لالیکا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سردار اقبال خان بزدار ، سابق ایم پی اے میاں آصف منظورموہل ، چیئرمین ضلع کونسل سید قلند ر حسین شاہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا عاطف روف ، سابق چیئرمین ضلع کونسل میاں مقصود احمد موہل ، سابق تحصیل ناظم سید نعیم شاہ ، ایڈمن آفیسر میاں آصف رسول تگڑ، کونسلرز ، میونسپل کمیٹی کے اراکین ، عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے شرکت کی

صفائی ستھرائی نہ سیوریج کا موثر نظام ، میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 11 مسائل کی آماجگاہ بن گئیں
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) صفائی ستھرائی نہ سیوریج کا موثر نظام ، میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 11 مسائل کی آماجگاہ بن گئیں، گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے گندے بدبو دار پانی کا راج ، مچھروں کی بھر مار ، بچوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ بے حس، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل نمبر 11 کی کالونیاں گلشن اقبال ،تیمور سرور کالونی ،طاہر ٹاﺅن ،شاکر ٹاﺅن کی گلی نمبر 1،مسلم ٹاﺅن ،امام بارگاہ وڈانی چوک کے مکینوں شیخ خالد ،احسان اللہ ،ماسٹر ایوب ،محمد صدیق،نعمان ، عطاءاللہ کھلول ،ملک طارق حاجی محمد حسین ،قاری جعفر،شیخ فاروق ،عامر حسین جنرل کونسلر ،امجد جتوئی ،محمد جاوید ،محمد طاہر،خواجہ غلام فرید ،محمد جمال سیال و دیگر نے بتایا کہ گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے پانی کی موجودگی سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بازار اور دکانوں سے اشیاءخوردونوش کی خریداری کےلئے بھی مشکلات در پیش ہیں سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے زہریلے مچھر بالخصوص بچوں اور بوڑھوں میں خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے سے تعفن کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیدا ہورہی ہے گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کی قیمتی سکنی و کمرشل املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ گندگی کے باعث پیدا ہونے والے تعفن کی وجہ سے راتوں کی نیند اور دن کا سکون تباہ ہو چکا ہے جس سے مکین ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں اس ساری صورتحال کے باوجود ضلعی افسران، حکومتی ارکان اسمبلی اور کارپوریشن کے ارباب نے آنکھوں پر بے حسی کی پٹی باندھی ہوئی ہے اور اربن آبادیوں میں بڑھتے ہوئے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کر رہے ہیں دوسری جانب یوسی ڈھڑ اوپلہ کے رہائشی ماچھی برادری محمد حسین ماچھی، محمد مٹھا خان ماچھی، غلام یٰسین ماچھی، منظور حسین ماچھی، غلام شبیر ماچھی، فدا حسین ماچھی، منیر حسین ماچھی، حاجی اقبال ماچھی، حضور بخش ،خادم حسین نے بتایا کہ تمام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ہمار ے علاقے میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے آج تک کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہم عرصہ دراز سے لغاری گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں آج ہم مجبور ہو کر احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں فوری طور بستی بانگے والا میں سیوریج اورنکاسی کا انتظام کیا جائے ورنہ ہم احتجاج وسیع کریں گے مکینوں نے کمشنر ڈیرہ احمد علی کمبوہ اور ڈپٹی کمشنر ابراہیم جنیدسے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم فوری بحال کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دینے پر مجبور ہوںگے۔

قوم اب سیاسی شعور کی منزل تک پہنچ گئی ہے،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے نوجوانوں اور خواتین سے پارٹی امور اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی سے بگاﺅ لوگوں کو شوکاذ نوٹس دیکر اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا عندیہ دیا ہے وہ نہ صرف پی ٹی آئی ورکرز بلکہ تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ روایتی گفتار کا غازی سیاستدان نہیں بلکہ حقیقی کردار کا غازی لیڈر ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے لیڈر کے ساتھی ہیں قوم ایک طرف ہمیں کیوں نکالا کا کردار دیکھ کر رہی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور خاندانی سیاست اور کرپشن کو بچانے کے لیے قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف ایک حقیقی لیڈر کا ویژن اور قربانیاں دیکھ رہی ہے قوم اب سیاسی شعور کی منزل تک پہنچ گئی ہے کہ الیکشن 2018میں انشاءاللہ ابن الوقت مفاداتی سیاست اور جھوٹ کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی ان سے ملاقات کرنیوالوں میں غلام رسول ، عنصر عباس ، ارسلان ، احمد عباس ، احمد سلیم، عمیر سلیم ، کاشفہ ، فرحت ، فرزانہ ، انعم ، فرواو دیگر شامل تھے ۔

بین الضلاعی بد نام زمانہ 46سے زائد مقدمات میں ملوچ مجرم اشتہاری گرفتار
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)بین الضلاعی بد نام زمانہ 46سے زائد مقدمات میں ملوچ مجرم اشتہاری گرفتار، قتل ، ڈکےتی اور چوری جےسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری ایوب عرف ایوبی چانڈیہ گرفتار کو تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ایس پی انوسٹی گیشن محمد انور چشتی نے پولیس لائن شہداء ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ DPOاحمد نواز چیمہ کی خصوصی ہدایت پر میری سربراہی میں ڈی ایس پی صدر ریاض حسین بخاری ، ایس ایچ او کوٹ مبارک عبدالغفاربرمانی، عبدالرﺅفSI، حبیب اللہ HC ، کانسٹیبل ذوالفقار علی اور کانسٹیبل محمد حسین پر مشتمل ٹیم کی بھر پور کاوشوں سے باپ بیٹا کے قتل میں ملوث اور 46سے زائد مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ایوب عرف ایوبی چانڈیہ ولد امیر بخش قوم چانڈیہ سکنہ گدائی کو گرفتار کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں