267

مسلم لیگی ہوں لیکن مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)ملکی سیاست میں عدم برداشت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے شریف برادران کا احتساب پوری قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی ہے ۔2018ءکے الیکشن میں نوازلیگ کا عوام احتساب کرکے فارغ کردینگے ۔ترقی کے سفر کا ڈھونڈا پیٹنے والوں نے ملک کو قرضوں میں جکڑدیا۔2018ءکے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرینگے ۔مسلم لیگی ہوں لیکن مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ۔جنوبی پنجاب کی پس ماندگی کے ذمہ دار شریف برادران ہیں عوامی خدمت کی سیاست جاری رکھیں گے ۔بھرپور عوامی پذیرائی الیکشن میں ہماری کامیابی کی ضامن بنے گی ۔شامل ہونے والی برادریوں کا شکر گزار ہوں ۔سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سردار محی الدین خان کھوسہ کا یونین کونسل دراہمہ ،جتوئی والا میں عوامی اجتماع سے خطاب ،میزبان طارق خان جتوئی ،ملک صادق کھاوڑ،عطاءمحمد جتوئی ،یوسی چیئرمین بلال خان سکھانی ،خالد فرید نے بھی خطاب کیا۔جبکہ سردار عمر خان کھوسہ ،سردار ناصر خان لُنڈ ،ملک غلام قادر کھاوڑ ،یاسین خان جتوئی ،طاہر خان مستوئی،امجد مجید پٹھان ،دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جڑھ،چنگڑ،رند ،ببر ،جتوئی ،حجبانی برادریوں نے کھوسہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جبکہ طارق خان جتوئی ،اللہ بخش جتوئی ،فرید خان ،وسیم خان ،خادم خان حجبانی ،حاجی احمد ،غلام اکبر ببر،بشیرخان ،سونہارا خان ،خالد فرید رند ،ملک طفیل کھاوڑ،ملک خالد کھاوڑ،اللہ بخش جتوئی ،حاجی عبدالعزیز عمرانی ،جعفر خان ہبتانی نور محمد دستی ،امین خان جتوئی ،شوکت خان جتوئی دیگر بھی موجود تھے ۔سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سردار محی الدین خان کھوسہ ،سردار عمر خان کھوسہ کا شاندار استقبال کیاگیااور کھوسہ سرداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔   سینئر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس امین الدین خان کا دورہ ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)سینئر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس امین الدین خان نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا سیشن کورٹ کے معائنہ کے دوران پودا لگایا کورٹ روم کا معائنہ اور بار روم میں نومنتخب عہدیداروںسے حلف لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ زیرالتواءکیسز جلد نمٹانے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کو مل کر کام کرنا چاہیئے کیسز کی تحقیقات اور شواہد اکٹھا کرنے کیلئے سرکاری محکمے معاونت کریں جسٹس امین الدین خا ن نے کہاکہ نوجوان وکلاءسینئرز کی عزت کریں سینئرز ان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے سینئرز نوجوان نسل کو بہتر قانون دان بنانے کیلئے رہنمائی کریں انہوں نے وکلاءکالونی کے مسئلہ کے حل کیلئے کمشنر کو فائل بھجوانے اور قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی انہوںنے کہاکہ بار کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن نے کہاکہ انصاف کا مقصد امن کو یقینی بنانا او رلوگوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے بار اور بنچ مل کر عام آدمی کا تکالیف اورآزمائشوں کو کم کرسکتے ہیں کیسز بروقت نمٹانے کیلئے وکلاءکی بھر پور معاونت اور مہارت ضروری ہے تقریب سے صدر بار محمد ندیم غوث ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ، ممبر پنجاب بار کونسل محمد عارف گورمانی ، جنرل سیکرٹری بار محمد بلال گوپانگ کے علاوہ فہیم چنگوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں صدر محمد ندیم غوث ، جنرل سیکرٹری محمد بلال گوپانگ ، نائب صدر زبیر احمد احمدانی ، جائنٹ سیکرٹری محمد عمران مغل ، فنانس سیکرٹری محمد خالد ، لائبریری سیکرٹری ملک جاوید ، ایگزیکٹو ممبرز نبی بخش رمدانی ، محمد اسحاق بروہی ، مرزا محمد ادریس ، محمد شکیل حجازی ، مشتاق احمد تنویر ، محمد طفیل ترین ، عطا معین قریشی ، محمد اجمل چغتائی ، محمد اورنگزیب ا فغان او رمحمد وقاص قریشی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا صدر اور جنرل سیکرٹری نے مہمان خصوصی سینئر جج لاہو رہائی کورٹ جسٹس امین الدین خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر بار کی طرف سےمہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن ، کمشنر احمد علی کمبوہ ، آر پی او سہیل حبیب تاجک ، ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ، ممبر پنجاب بار کونسل عارف گورمانی اور دیگر کو شیلڈز دیں تقریب میں سپیشل جج انٹی کرپشن عبدالرحمن ، سپیشل جج کنزیومرکورٹ عاقب اعوان سمیت دیگر جج صاحبان ، میئر شاہد حمید چانڈیہ اور وکلاءموجود تھے علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان نے سنٹرل جیل کا بھی دورہ کیا جیل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ کچن ، نوعمر قیدیوں کے سکول ، ہسپتال اور دیگر بیرکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے معلومات حاصل کیں انہوںنے قیدیو ں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن ، ایڈیشنل سیشن جج چودھری خضر حیات ، سپرنٹنڈنٹ جام آصف اقبال ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق اور دیگر آفیسرز موجود تھے

ضلعی و ڈویژنل سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں قیمتی زرعی مشینری کے انعامات تقسیم
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ فصلوں کے صوبائی و ضلعی سطح پر مقابلہ جات کروانے سے کاشتکاروں میں ایک نئی تحریک پیدا ہوئی ہے اور زرعی پیداوار میں کاشتکار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی بارضلعی وصوبائی سطح پر فصلوں،پھلوں اورسبزیوں کے پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے اس سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں ضلعی و ڈویژنل سطح پر فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاںپوزیشنز حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں قیمتی زرعی مشینری کے انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ پنجاب سید ظفر یاب حیدر، ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی۔ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالغفور غفاری،ڈپٹی ڈائریکٹرزچوہدری محمد ارشاد، نوید عصمت کاہلوں،مہر عابد حسین،محمد اشرف قریشی،ڈاکٹر عارف،غلام رسول، سمیت محکمہ کے افسران اورکاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی سٹیج سیکرٹری کے فرائض خادم حسین شہزاد رجپوت نے انجام دیئے۔کمشنرنے کہا کہ ہمارا کسان بہت محنتی ہے جو اپنا پسینہ کھیتوں میں بہا کر ہمارے لئے اناج پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کاشتکاروں کو سبسڈی دی جاتی ہے حکومت پنجاب نے بھی کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں کمی لانے کیلئے متعددسبسڈی سکیمیں متعارف کرائی ہیں جن سے ہمارے کاشتکار مستفید ہوکرفصلوں کی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنائیں گے۔پیداواری مقابلہ برائے کپاس میں ڈیرہ غازی خان کے محمد سلمان نے1923.68کلوگرام ،ضلع مظفر گڑھ کے کوثر عباس نے 2360.80، لیہ کے اعجاز حسین نے1860.30،راجن پور کے صابر حسین نے 1749.66کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے اپنے اپنے اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں انعام کے طور پر کاٹن ریجرز دی گئیں۔آم کے پیداواری مقابلہ 2017-18میں ضلع مظفر گڑھ کے محمد حسین نے 12066.80کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں انعام کے طور پر مینگو آرچرڈ سپریئر دیا گیا ۔کینو کے پیداواری مقابلہ برائے 2017-18میں لیہ کے طاہر مسعود نے 20372.13کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے پہلی پوزیشن لی اور انہیں انعام میں روٹاویٹر دیا گیا۔اسی طرح ضلعی سطح پر سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں بھی قیمتی زرعی مشینری کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع سید ظفریاب حیدرنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ،کاشتکاروں کی محنت،حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیموں کی بروقت رہنمائی سے کاشتکاروں نے بہترین پیداوار حاصل کرکے پوزیشنز حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم کسان پیکج کے تحت زرعی مداخل پر سبسڈی کا بھی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کیلئے فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں بھی ہمارے کاشتکاروںکی شب وروز کی محنت کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا مجھے بہت خوشی ہے کہ میرا تعلق اس ڈویژن سے ہے۔مجھے اس بات پربھی فخر ہے کہ مذکورہ ڈویژن کے کاشتکاروں نے صوبائی سطح پرمختلف کیٹگریز میںپہلی تین پوزیشیںحاصل کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پرپیداواری مقابلہ جات برائے2017-18 میں کپاس کی فصل میں او ل پوزیشن ضلع مظفرگڑھ کے محمد خان ولد محمد گلزار نے 2509کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میں لیزر لینڈ لیولر دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن بھی ضلع مظفر گڑھ کی مثالی کاشتکار رابعہ سلطان نے 2452 کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی دی گئی ،تیسری پوزیشن ضلع راجن پور کے حاجی خمیسہ نے حاصل کی انھوں نے2417 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی انہیں انعام میں ڈسک ہیرو دی گئی۔اسی طرح صوبائی سطح پر پیداوار ی مقابلہ برائے آم2017-18 میں ضلع مظفرگڑھ کے محمد یامین نے16412 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی ملی۔ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کاشتکاروں نے تین فصلوں کپاس ،آم اور کنو کے پیداواری مقابلہ میں حصہ لیا جن میں سے 17کاشتکاروں نے ضلعی وڈویژنل سطح پر پوزیشنز حاصل کیں اور انہیںتقریباً 27لاکھ روپے مالیت کی قیمتی زرعی مشینری انعام کے طور پر تقسیم کی گئی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی نے بھی اپنے خطاب میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ 24اور 25اپریل کو ہو گی
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ 24اور 25اپریل کو فرینڈ زہاکی گراﺅنڈ سٹی پارک میں ہو گی اس ہاکی چیمپیئن شپ میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے تمام رجسٹرڈ ہاکی کلبز اور نان رجسٹرڈ ہاکی کلبز کی ٹیمیں شرکت کر سکتی ہیں اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعجاز خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے تمام کلبز کے صدر یا سیکرٹری صاحبان ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سے ان کے موبائل نمبر 03007728927سے اپنے کلب کے لئے سکروٹنی فارم حاصل کر سکتے ہیں

پی پی 289،،، پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کرادی
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل تابناک ہے ۔2018ءکے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد اگلے وزیراعظم کپتان عمران خان ہونگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی اور پارٹی سے وفادار کارکنوں کی خواہش پر پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے اُمیدوار ہوں پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کرادی کپتان عمران خان کا بیان کے دولت کے بل بوتے پر پارٹی ٹکٹ نہیں دئےے جائےنگے ۔حوصلہ افزا ہے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی پچھلی صفوں میں کھڑا ہونا ہوگا۔پٹھان ایسوسی ایشن اتحاد کی حمایت کا مشکور ہوں ۔ان خےالات کا اظہار انصا ف لائرز فورم ڈیرہ غازیخان کے ڈویثرنل صدر اُمیدوار پی پی 289محمد یونس خٹک ایڈووکیٹ نے پٹھان اتحاد کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری الیاس خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔الیاس خان نے محمد یوسف خٹک ایڈووکیٹ کو پٹھان اتحاد کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

یونین کونسل نمبر15 بھٹہ کالونی میں انصاف سیکٹر آفس کی افتتاحی تقریب
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس)یونین کونسل نمبر15 بھٹہ کالونی میں حاجی مظہر خان پتافی حافظ حق نواز پتافی بشیر خان پتافی غلام مرتضی خان پتافی ڈاکٹر سجاد پتافی اور انکے رفقاءکی طرف سے کھولے گئے انصاف سیکٹر آفس کی افتتاحی تقریب میں رہنما تحریک انصاف حنیف خان پتافی کی شرکت سیکٹر آفس کی افتتاحی تقریب جلسئہ عام میں تبدیل ہوگئی۔جلسہ کے شرکاءسے حنیف خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ملحقہ آبادیوں کا معیار زندگی اندرون شہر کے برابر لانا انکا انتخابی منشور اور مقصد اولین ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے 1970 میں قائم ہونیوالی بھٹہ کالونی آج مسائلستان کا گڑھ بن چکی ہے جہاں پر زندگی کی بنیادی سہولیات کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے اس گنجان آبادی کے ساتھ دوسری بڑی ذیادتی بلدیاتی الیکشن میں حدود بندی کرتے وقت کی گئی اور اس آبادی کو تین مختلف یونین کونسلز میں تقسیم کرکے کارپوریشن میں نمائیندگی کے قابل ہی نہیں چھوڑا جسکی وجہ سے کوئی بھی یونین چیئرمین بھٹہ کالونی کے مسائل نہ تو سمجھ سکا اور نہ ہی انکو حل کرنے کی کوئی مخلصانہ کوشش کر سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی اور آپ کے تعاون سے اللہ نے عزت دی تو بھٹہ کالونی کا معیار زندگی اور بنیادی سہولیات اندرون شہر کے بلاکوں کے برابر لا کر دکھائیں گے۔اس موقع پر مجاہد خان لشاری کونسلر ظفر بشیر بھٹہ کونسلر ذوالفقار خان میرانی کامران خان کھوسہ باقر خان عبدالعزیز پتافی ابراہیم خان کورائی اور محمد حسین خان بھی حنیف خان پتافی کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں