242

جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل

نوشہرہ (پاکستان اپ ڈیٹس ) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو طبیعت ناساز ہونے پر نوشہرہ کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی طبیعت بدستور خراب ہے اور وہ راولپنڈی کے ہسپتال میں بےہوشی کی حالت میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں