187

بجلی کی غیر قا نونی سپلائی کا انکشاف ، غیر منظور شدہ ہا ﺅسنگ کالونیوں کو کنکشن جاری۔۔۔ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے)بجلی کی غیر قا نونی سپلائی کا انکشاف ، غیر منظور شدہ ہا ﺅسنگ کالونیوں کو کنکشن جاری ،میپکو حکام کاکالونی مالکان سے بھاری رشوت لے کر غیر قا نونی بجلی کے کنکشن جاری کا نا معمول بن گیا ،سروے رپورٹ ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر اور مضافات میں واقع غیر منظور شدہ ہا ﺅسنگ کا لونیوں میں بجلی کی غیر قا نونی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے ٹی اےم اے سمیت دیگر محکموں کی جانب سے این او سی جاری نہ کئے جا نے کے با وجود واپڈا حکام مبینہ بھاری رشوت وصول کر کے بجلی کے ٹرانسفارمر جاری کر دیتے ہیں اور یوں غیر قا نونی ہا ﺅسنگ کا لونی مالکان کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا موقع میسر آ جا تا ہے اور سادہ لوح عوام بجلی کی فراہمی کے بعد کا لونی میں مو جود پلاٹس کی خریدو فروخت کر نا شروع کر دیتے ہیں حیران کن امر یہ ہے متعلقہ مقامی حکام خا موش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے سرکاری حکام اس غیر قا نونی اقدام پر قا نونی ایکشن لینے کی بجا ئے کا لونی مالکان کی معاونت میں مصروف ہیں واضح رہے کہ نور شاہ فیصل آباد روڈ پر واقع 6/85آر سے ملحقہ ہا ﺅسنگ سکیموںمیں غیر قا نونی بجلی کے کنکشن جاری کئے گئے ہیں مقامی شہری اور عوامی تنظیموں نے متذکرہ ہا ﺅسنگ کا لونیں کے غیر قا نونی کنکشن ختم کر نے کا پر زور مطالبہ کیا ہے اور غیر قا نونی طور پر رشوت لے کر کنکشن جاری کر نے والے ملوث واپڈا افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)نہر 9ایل سے نا معلوم نو جوان کی لاش برآمد ۔تفصیلات کے مطابق چوک پاکپتن کے قریب نہر 9ایل میں سے ایک نا معلوم نو جوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے جسے نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور پو لیس نے لاش کو نہر سے با ہر نکالا اور سول اسپتال منتقل کر دیا ہے پو لیس غلہ منڈی نے متوفی کے ورثاءاور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)گھریلو تنازعہ پر نو جوان نے مبینہ طور پر اپنی قریبی عزیزہ پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مارلی ،نو جوان جاں بحق ،خاتون زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے قریب 9/189 اے ایل بیاں والا میں گھریلو تنازعہ پر نو جوان الطاف نے مبینہ طور پراپنی قریبی عزیزہ زینب بی بی پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گو لی مار لی جس کے نتیجہ میں نو جوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون زخمی ہو گئی زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور الطاف کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا ہے پو لیس تھانہ ہڑپہ مصروف تفتیش ہے ۔

ساہیوال( بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ساہیوال بورڈ کے ملازمین کو پنشن کیسز میں میں درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے مطلوبہ رقم پنشن فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر فوری پنشن مل سکے گی ۔انہوں نے یہ منظوری تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ اجلاس میں دی جس میں سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب،کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر اور دوسرے ممبران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ملازمین کیلئے ہاﺅس رینٹ ایڈوانس اور وہیکل ایڈوانس کی رقم بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی تا کہ انہیں درپیش مشکلات میں کمی ہو جبکہ بہبود فنڈ سے متعلقہ پنجاب حکومت کے قوانین کو ساہیوال بورڈ مین نافذ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ بورڈ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا تا کہ وہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ کام کر سکیں ۔انہوںنے میٹرک امتحانات میں شاندار انتظامات کرنے پر کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر ،انکی ٹیم اور امتحانی عملے کی خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی اسی طرح فول پروف انتظامات کیے جائیں تا کہ شفاف امتحانات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ساہیوال( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے راہنما آصف محمود کمبوہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم بربریت کی انتہا کررکھی ہے گولی لاٹھی کی سرکار سے کشمیریوں کی تاریخ کو مسخ نہیں کیاجاسکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مختلف واقعات میں بھارتی فوج اب تک سینکڑوں بےگناہ افراد کو شہید اور زخمی کرچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال نہایت پریشان کن ہے ظالم حکومت اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے ۔قوم متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کاحق دینے کے حوالے سے متعدد قرار دادیں منظور کیں لیکن بھارت استصواب رائے کے حق کو تسلیم کرنے کے بعد مکر گیاہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔

ساہیوال( بیورورپورٹ)ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جوگی چوک میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شرافت علی اپنی ڈیوٹی دے رہاتھا کہ اس دوران موٹرسائیکل نمبری 5276/SLL پر مقدس نامی شخص غفلت اور لاپرواہی سے آرہاتھا جس پر مذکورہ اے ایس آئی نے اسے روکا تو مقدس طیش میںآگیا اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس تھانہ سٹی نے اے ایس آئی کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف زیر دفعات 186/506/279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن 90لیٹرشراب ‘4پسٹل برآمد ‘8ملزمان گرفتار ‘پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور آبپارہ مارکیٹ میں محمد عباس سے 20لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘ 120/9-Lمیں پرویز سے26لیٹرشراب‘ 7/14-L میں غلام مصطفی سے25لیٹر‘اقبال نگر میں شیر خان سے23لیٹرشراب‘ عارفوالہ روڈ پر محمد شان سے پسٹل ‘پاسکو دفترایل بی ڈی سی کے قریب ارشد اور محمد گل سے 2پسٹل 30بور اور99/6-Rمیں علی شیر سے پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال( بیورورپورٹ)مکان کرائے پر دیکر تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر مقدمات درج‘ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 3مرلہ سرکاری سکیم میں مسعود احمد نے اور محلہ فرید گنج میں جاوید اقبال نے کرائے پر مکان دیئے لیکن متعلقہ تھانے کو اطلاع نہ دی۔ پولیس نے مسعود احمد اور جاوید اقبال وغیرہ 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ایک ملزم اکبر کو گرفتارکرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں