42

لاپتا بھارتی نوجوان امرجیت سنگھ کا پتا چل گیا

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس ) متروکہ وقف املاک بورڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار روز سے لاپتا بھارتی نوجوان امرجیت سنگھ کو بالآخر تلاش کرلیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ ذرائع کے مطابق امرجیت شیخوپورہ میں اپنے ایک دوست عامر رزاق کے گھر مہمان تھا۔ امرجیت اور عامر رزاق کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امرجیت نے ننکانہ صاحب پہنچنے پر عامر سے رابطہ کیا کہ وہ اس سے ملنا چاہتا ہے، عامر کے کہنے پر وہ ننکانہ صاحب سے شیخو پورہ پہنچ گیا۔ عامررزاق نے امرجیت کی خوب مہمان نوازی کی اور وہ تین دن سے اس کے گھرمیں ہی مہمان تھا۔امرجیت نے عامر سے جھوٹ بولا کہ اس کے پاس تین ماہ کا ویزا ہے تاہم اس کے لاپتا ہونے کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو عامر پریشان ہوگیا اور اس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو اطلاع دی کہ بھارتی نوجوان اس کے گھر میں مہمان ہے، جس پرامرجیت سنگھ کو عامررزاق کے گھرسے تلاش کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امرجیت کو کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیج دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 23 سالہ امرجیت سنگھ امرتسرکا رہائشی ہے وہ 12 اپریل کو بیساکھی میلہ منانے پاکستان آیا اور لاپتا ہوگیا تھا۔ امرجیت سنگھ کے لاپتا ہونے کا انکشاف 21 اپریل کو ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں