92

وزیر اعلی پنجاب ادبی پروگرام یوتھ فیسٹیول کے تحت کالج سطح کے مقابلے،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو علم اور فیصلے کی قوت دے کر اشرف المخلوقات کا مقام عطا کیا تعلیم سے جہالت کے اندھیروں میں روشنی لائی جاسکتی ہے نوجوان نسل کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے انہوںنے یہ بات اپنے دفتر میں وزیر اعلی پنجاب ادبی پروگرام یوتھ فیسٹیول کے تحت کالج سطح کے ڈویژنل حسن قرات و نعت خوانی کے مقابلے جیتنے والوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی کمشنر نے کہاکہ انعامات سے طالب علموں میںحوصلہ افزائی کے ساتھ خود اعتمادی پیدا ہوگی اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے مقابلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیہ پروفیسر خادم حسین ، پرنسپل کامرس کالج پروفیسر سجاد حسین کے علاوہ پروفیسر ممتاز حسین شاہ ، پروفیسر منور حسین جتوئی ، پروفیسر فخر لطیف ، پروفیسر فاطمہ اصغر ، پروفیسر نویدہ کوثر کے علاوہ دیگر اساتذہ ، طلباﺅطالبات اور والدین موجود تھے کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب 70ہزار روپے ، 60ہزار روپے اور 50ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈویژنل سطح کے قرات کے مقابلوں میں مظفرگڑھ کالج کے حافظ محمد احسن نے پہلی ، لیہ کے عنایت اللہ نے دوسری اور راجن پور کے سید احمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین کے مقابلوں میں لیہ کے مہوش نورین اول ، مظفرگڑھ کی سعیدہ اسرا دوم اور ڈیرہ غازیخان کی عمائمہ بی بی سوم رہیں اسی طرح ڈویژنل حسن نعت خوانی میں لیہ کے محمد مبشر نے پہلی ، ڈیرہ کے محمد شان نے دوسری اور مظفرگڑھ کے شجر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین کے مقابلے میں ڈیرہ کی صنوبر فاطمہ اول ، راجن پور کی زہرا فاطمہ دوم اور مظفرگڑھ کی نمرہ ملک سوم رہیں

گندم خریداری مہم، 27044کاشتکاربار دانہ کیلئے اہل قرار
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری مہم کے دوران مقررہ ایام میں 27823درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 27044کاشتکاروں کی درخواستوں کو بار دانہ کیلئے اہل قرار دیاگیاہے گرداوری لسٹ میں نام نہ ہونے ، شناختی کارڈ ، انگوٹھا کا نشان اور دیگر لوازمات پورے نہ ہونے پر 779درخواستوں کو مسترد کر دیاگیا یہ بات ضلعی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار نے سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد معظم چشتی سمیت دیگر اراکین موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بتایاکہ 16سے 20اپریل تک ضلع کے 9خریداری مراکز ڈیرہ غازیخان ، رند اڈہ ، شاہ صدر دین ، شادن لنڈ ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی زیریں ، تونسہ شریف ، ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی پر کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کی گئیں ضلع اور تحصیل سطح پر قائم کردہ کمیٹیوں نے درخواستوں کی سکروٹنی کر کے درخواستوںاور اعداد و شمار کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اوردیگر افسران کو بھجوایا انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں میں دس ایکڑ تک کیلئے بار دانہ کی ترسیل جلد شروع کر دی جائے گی
حکومت پنجاب صوبہ بھر میں لوگوں کے اکٹھا ہونے ، دھرنا ، ریلی ، اجلاس ، مظاہرے اور جلوس کے انعقاد پر پابندی عائد
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں لوگوں کے اکٹھا ہونے ، دھرنا ، ریلی ، اجلاس ، مظاہرے اور جلوس کے انعقاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دیا ہے حکومت کے اس اقدام کا مقصد دہشت گردی اور تخریب کاری کے خدشہ کو دور کرتے ہوئے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی تحریری اجازت کے بغیر اجتماعات کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی او ریہ پابندی 8،اپریل سے 60روز کیلئے نافذ العمل رہے گی علاوہ ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ پارٹ فسٹ و سیکنڈ کے امتحانات کیلئے مراکز کی سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ ، کتابیں ، گائیڈ ، حل شدہ پیپرز ، متعلقہ مواد ، ڈیجیٹل ڈائری ، فون ، اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر د یا گیا ہے

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے چیف آفیسر کا بھی اضافی چارج
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )حکومت پنجاب نے چیف آفیسر ضلع کونسل چودھری فرمائش علی کو میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے چیف آفیسر کا بھی اضافی چارج دے دیا ہے

مویشیوں کی دیکھ بھال ، ویکسی نیشن ، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے لیکچرز
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی سکول ٹریننگ بس عملہ نے سول ویٹرنری ڈسپنسری کھاکھی اور سمینہ میں لوگوں کو مویشیوں کی دیکھ بھال ، ویکسی نیشن ، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے لیکچرز دیئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مراسلہ کے مطابق ڈیمانسٹریٹر حسنین رضا ، و یٹرنری آفیسر ڈاکٹر آصف رسول اور دیگر نے مویشی پال افراد کو آگاہی دیتے ہوئے بتایاکہ مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال کر کے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے

عید الفطر پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کرایاجائے گا
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل برئئے کارلائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ گھٹن اور نفسا نفسی کے دور میں فیسٹیول ڈیرہ غازیخان کے عوام کیلئے خوشی کا جھونکا ثابت ہوا عید الفطر پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کرایاجائے گا انہوںنے ان خیالات کااظہار پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نواز شریف پارک ڈیرہ غازیخان میں چار روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ انتظامیہ خصوصا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری اور دیگر کی محنت اور کاوش سے لوگوں کو معیاری تفریح میسر آئی اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے مزید ایک روز کی توسیع کا فیصلہ کیاگیا اور عید پربھی اسی طرح کا تین روزہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی جائیں تقریب میں چیئرپرسن پی ایچ اے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ ، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک ، ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن آر ڈی آرٹس کونسل ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے اظفر ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا تین روزہ فیسٹیول میں محفل موسیقی ، آتشبازی ،کھانے پینے کی اشیاء، جیولری وغیرہ کے سٹالز اوردیگر رنگا رنگ پروگرامز کے انعقاد کے ساتھ فلاور شو، جھولے، ریسنگ کارز ، میری گراونڈ اور پارک میں منی چڑیا گھر کا بھی انتظام کیاگیا فیسٹیول کے موقع پر سکیورٹی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122، پولیس ، سول ڈیفنس اوررضا کاروں کو الرٹ رکھا گیا جشن بہاراں کے چاروں دن نواز شریف پارک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے تفریحی پروگراموں میں بھر پور شرکت کی

سینئر صحافی وصدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈیرہ طارق اسماعیل قریشی ہائی کورٹ ایسوسی ایشن ملتان بار کے میڈیا کورآرڈینیٹر مقرر
ڈیرہ غازی خان( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس) سینئر صحافی وصدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان طارق اسماعیل قریشی کو ہائی کورٹ ایسوسی ایشن ملتان بار نے میڈیا کورآرڈینیٹر مقرر کر دیا صدر ھائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان خالداشرف خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے صدر شیخ طارق اسماعیل قریشی کو ہائی کورٹ ایسوسی ایشن ملتان بار نے میڈیا کورآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے نوٹی فکیشن صدر ہائی کورٹ بار خالد اشرف خان نے صدر آفس ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں شیخ طارق اسماعیل کو دیا اس موقع پر سابق صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی ،ہائی کورٹ بار کے کوآرڈینیٹر انسانی حقوق مرزا محمد ادریس ،نائب صدر انجمن صحافیان ڈیرہ پریس کلب شیخ طاہر معراج و دیگر بھی موجود تھے صدر ہائی کورٹ بار نے امید ظاہر کی کہ شیخ طارق اسماعیل قریشی بطور میڈیا کوآرڈی نیٹر ہائی کورٹ بار ملتان کی بہتری کے لئے کام کریں گے ادھر ہا ئی کورٹ بار کا میڈیا کوآرڈینیٹر بننے پر سابق صدر ھائی کورٹ بار شیرزمان قریشی، صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان مدثر منظور لاشاری ،جنرل سیکرٹری بخت محمد خان کھوسہ ،صدر انجمن صحافیان فاروق احمد غوری ،جنرل سیکرٹری سہیل رضا درانی ،سینئر صحافیوں طارق سعید برمانی ، اشرف بزدار ،اختر علی گجر ،اختر علی پتافی ،شاہد فرید خٹک ،شمشاد احمد ، سکندر حیدر ،حسنین قیصرانی ،سلیم بزدار ، طالب نقوی ،سجاد خان چنوں ،جاوید بروہی ،محمد حسین آزاد ،میاں صفدر ،جوہر امین ،عزیز احمد ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے طارق اسماعیل کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور وقارکے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔

ڈیرہ غازیخان( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ2018 مورخہ 25,26اپریل کو ٹی ڈی ہاکی گراو¿نڈ لیہ پر کھیلی جائیگی،جس میں ڈسٹرکٹ لیہ کے تمام رجسٹرڈ ہاکی کلبز اور نان رجسٹرڈ ہاکی کلبز کی ٹیمیں شرکت کر سکیں گی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سردار سبطین علی خان کھوسہ PHF کو الیفائیڈ ہاکی کوچ کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے محمد سبطین علی خان کھوسہ سے تمام کلبز کے صدر سیکرٹری اپنے کلب کے لئے سکروٹنی فارم حاصل کر سکتے ہیں اور چیمپئن شپ کے انعقاد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ لیہ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو انتظامی او اطلاعی لیٹرز پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن اور ٹورنا منٹ ڈائریکٹر کی طرف سے ارسال کئے جا چکے ہیں۔

انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 26اپریل سے مظفرگڑھ میں شروع ہو گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 26اپریل سے مظفرگڑھ میں شروع ہو گی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 26اور 27اپریل کو کمپری ہنسیوہائی سکول مظفر گڑھ کے ہاکی گراﺅنڈ میں ہوگی جس میں ضلع مظفر گڑھ کے تمام رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ ہاکی کے کلبز کی ٹیمیں شرکت کر سکتی ہیں اس سلسلے میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ندیم الحسن کو کب کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نامزد کیا ہے ،تمام کلبز کے صدر یا سیکرٹری ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سے اپنے کلب کے لیے سکروٹنی فارم حاصل کر سکتے ہیں ، اس چیمپئن شپ میں کم سے کم 15سال کی عمرکے اور زیادہ سے زیادہ 40سال کی عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔

زکریا فلڈ لائٹ رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ16مئی سے شروع ہوگا
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )اٹھارواں سالانہ زکریا فلڈ لائٹ رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءڈیرہ غازیخان میں 16مئی سے شروع ہوگاتفصیل کے مطابق زکریاکرکٹ کلب کااجلاس زیر صدارت محمدایوب خان لودھی بلاک نمبر10ڈیرہ غازیخان آفس میں منعقد ہوا۔جس میں سالانہ زکریا رمضان کپ کے انعقاد کے بارے میں مشاورت کی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے گراﺅنڈ میں مورخہ 16مئی کوٹورنامنٹ شروع کرایاجائیگاٹورنامنٹ مذکورہ میں صرف ضلع ڈیرہ غازیخان کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں ، البتہ ہر ٹیم ڈیرہ غازیخان سے باہر کے چار کھلاڑی کھلاسکتی ہے ، ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ریاض بھٹہ نے اجلاس کے شرکاءکوبتایاکہ مذکورہ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائیگاحصہ لینے والی تمام ٹیمیں اپنی انٹری فیس مورخہ 15مئی تک جمع کراسکتی ہیں ۔

سرکل آفیسر انٹی کرپشن کی کاروائی
ڈیرہ غازی خان ( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس) سرکل آفیسر انٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ گرداور آفس پر چھاپہ ،گرداور سجاد حسین دس ہزار روپے رشوت لیتے ہو ئے گرفتار نشان زدہ نوٹ برآمد تفصیلات کے مطابق سرکل غوث آباد کے رہائشی طاہر سندیلہ نے انٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ سجاد حسین گرداور اس سے دس ہزار روپے ناجائز رشوت طلب کر رہا ہے جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن عبد الشکور کی ہدایت پرسرکل آفیسر انٹی کرپشن محمد ارشد خان رند اور جوڈیشل مجسٹریٹ احسان الحق کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے سرکل آفس غوث آباد کے دفتر پر چھاپہ مار کر سجاد حسین گرداور سے نشان زدہ نوٹ دس ہزار روپے برآمد کر لئے اور گرداور سجاد حسین کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا جہاں ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈیرہ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے ملزم کو آج منگل کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کیلئے جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

سید عبدالعلیم شاہ ایم پی اے کو دوبارہ کامیاب کرائےنگے، شےخ برادری
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)مسلم لیگ ن اپنے اقتدار کی مدت پوری کررہی ہے پر امن اقتدار سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی 2018کے الیکشن میں سید عبدالعلیم شاہ ایم پی اے کو دوبارہ کامیاب کرائےنگے شےخ برادری انہیں ووٹ دے گی سید عبدالعلیم شاہ کی کاوشوں سے ڈیرہ غازیخان شہر میں تعلیم ،صحت ,ذرائع آمدورفت میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارشےخ محمد راشد قصاب نے اظہارخےال کرتے ہوئے کیاشےخ محمد راشد قصاب نے کہا کہ شےخ برادری ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے ان کی کارکردگی مثالی ہے 2018کے الیکشن میں انہیں شہر کے مفاد اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے دوبارہ کامیاب کرائےنگے۔

ایپکا کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس) ایپکا کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ کا اعلان ہوگاایک گروپ کی طرف سے اہلکاروں کو اسلام آبادجانے کا کہہ کر اعلان ہمارے مفاد میں نہیں حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو 30اپریل کو ایپکا پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریگی پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی عزت نفس کا خیال رکھے جائز مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ صوبہ بھر میں پھیلا دینگے ان خےالا ت کا اظہار ایپکا کے مرکزی وڈویثرنل صدر نذر حسین کورائی نے ایپکا عہدیداروں میاں جاویدا قبال صدیقی ،محمد فضل لُنڈ ،میاں یاسر کلیم ،منصور احمد بھٹی و دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ایپکا مرکزی صدر نذر حسین کورائی نے کہا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حکومت نے منظور کرلیاہے نئے بجٹ میں تنخواہوں اور میڈیکل الاﺅنس میں اضافہ ہوگا جبکہ ہاﺅس رینٹ موجودہ سکیل پر دیاجائے گا کنونس الاﺅنس بھی بڑھایا جائے گاگروپ انشورنش کی رقم ریٹائرمنٹ پر یکمشت واپس کی جائے گی 27اپریل کو نئے بجٹ کے پیش ہونے پر اعلان ہوگااگر حکومت نے وعدہ خلافی کی تو متحد ایپکا بھرپور طریقے سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریگی ۔

سیکولرطاقتیں پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں کررہی ہے ،،متحدہ مجلس عمل
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)متحدہ مجلس عمل ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے دینی قوتوں کی وجہ سے ملک میں اسلامی اسلام ممکن ہوسکتاہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر چوہدری عزیر لطیف نے ضلعی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر صوبہ پنجاب شےخ عثمان فاروق ضلعی امیر پروفیسر عطاءمحمد جعفری ،نائب امیر شےخ عبدالستار ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد کلاچی بھی موجود تھے چوہدری عزیر لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولرطاقتیں پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں کررہی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے یہ ملک اللہ کے شیروں اور محمد کے غلاموں کا ہے قرآن وسنت کے علاوہ یہ قوم کسی نظام کو برداشت نہیں کرتی انہوں نے کہا ذمہ داران اور ارکان جماعت پر زور دیا کہ وہ آئندہ 2018ءکے الیکشن میں بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم چلائےں تاکہ ہمارے مقاصد پورے ہوسکیں اجلاس میں سردار کرم خان لُنڈ ،شہریار خان ،رانا انیس قمر،شےخ سعد فاروق،جاوید اقبال بلوچ،چوہدری عرفان غفور،نعیم ثاقب ،اکرام الحق ،ڈاکٹر اشرف بزدار اور چوہدری طاہر بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ کپتان عمران خان اور پارٹی کی مقبولیت کا نقطہ عروج ہو گا
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)مینا ر پاکستان لاہور پر 29اپریل کو ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ کپتان عمران خان اور پارٹی کی مقبولیت کا نقطہ عروج ہو گا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ فرسودہ نظام کی تبدیلی عدلیہ فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑیں ہیں قصور میں عدلیہ کو گالیاں دینے والوں کو تاحیات نا اہل ہو نا چاہئے پی ٹی آئی میں مفاد پرستوں منافقوں کی گنجائش نہیں پی ٹی آئی کو ہائی جیک نہیں ہو نے دیں گے لغاری کھوسہ سرداروں سمیت سب کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں لیکن سردار بھی عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ لے کر دیں سردار جمال خان لغاری کی طر ح عوام کو واسطے نہیں دیں گے تحریک انصاف کے لورز جلسہ کو کامیاب بنائیں گے مینار پاکستان جلسہ سے کپتان عمران خان ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کریں گے ضلعی آفس سے صبح 6بجے پارٹی کارکنوں کا بڑا قافلہ ضلعی رہنماﺅں کی قیادت میں لاہور جلسہ کے لئے روانہ ہو گا پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آفس میں ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب کی صدارت میں منعقد ہو نے والے اجلاس میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر عہدیداروں اور کارکنوں کا خطاب مینار پاکستان لاہور میں 29اپریل کو ہو نے والے جلسے میں شرکت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا خاتمہ پارٹی سٹی صدر اخوند ہمایوں رضا ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،راشد کامران ملانہ ،ڈاکٹر سعید بزدار ،ریاض خان لشاری ،مہر ناصر سیال سمیت سینکڑوں کارکنوں کی اجلاس میں شرکت اجلاس میں مفاد پرست ،منافق اور گروپ بندی سرداروں پر شدید تنقید اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب نے کی جبکہ سٹی صدر اخوند ہمایوں رضا ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاطف خان دریشک ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،سردار شبیر خان لغاری ،ملک محبوب ثاقب ،مہر ناصر سیال ،شریف لغار ی ،پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے سردار احمد خان نیازی ،مجاہد حسین ببلی ،میجر ریٹائرڈ راشد کامران ملانہ ،سردار فرحت عباس لُنڈ ،اعجاز خان لغاری ،محمد اشفاق سرور دستی ،محمد حنیف پتافی ،محمد حفیظ ،رشید پٹھان ،فیض بودلہ ،ملک عدنان ،حبیب الرحمن جڑھ ،الطاف کھوکھر،باشو خان و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا پی ٹی آئی میونسپل کارپویشن ڈیرہ غازی خان کے صدر اخوند ہمایوں رضا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 29اپریل کا جلسہ کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا آغاز ہو گا ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاطف خان دریشک نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے لئے لاہور جانے کے لئے کنونس کا بندوبست اور دیگر اخراجات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی پارٹی کارکنوں کا بڑا قافلہ 29اپریل کی صبح 6بجے ضلعی آفس سے روانہ ہو گا ۔

حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے چیف آفیسر چوہدری اسلم کا ٹرانسفرکردیا
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے چیف آفیسر چوہدری اسلم کا ٹرانسفر کرتے ہوئے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ضلع کونسل ڈیرہ کے چیف آفیسر چوہدری فرمائش علی کو میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر کاایڈیشنل چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں واضح رہے کہ میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ او ر سابق چیف آفیسر چوہدری اسلم کے درمیان کافی دنوں سے اختلافات چلے آ رہے تھے چوہدری محمد اسلم اورمیئر کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جبک چیف آفیسر چوہدری اسلم نے میئر کارپوریشن کے خلاف انٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے ان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے ساتھ کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے کہ میئر کارپوریشن نے ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے جس پر میئر کارپوریشن نے چیف آفیسر چوہدری اسلم کا کارپوریشن میں داخلہ بند کرتے ہوئے ان کے دفتر کو تالے لگا دیے اور حکومت پنجاب کو ان کے تبادلے کی سفارش کی جس پر حکومت پنجاب نے چوہدری اسلم کا ڈیرہ غازیخان میونسپل کارپوریشن سے لاہور تبادلہ کر دیا ہے۔

ہیلتھ اور ہیلتھ کئیر کمیشن کی ناجائزکاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوالفائےڈ ڈسپنسر ز،ڈپلومہ وڈگری ہولڈرپیرا میڈیکس نے محکمہ ہیلتھ اور ہیلتھ کئیر کمیشن کی ناجائزکاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی اگر ہمارے مطالبات منطور نہ کئے گئے تو سرنج چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہوجائےں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سرپرست اعلیٰ حاجی اسماعیل ،ضلعی صدر میاں عامر کریم ،جنرل سیکرٹری منیب احمد ،نائب صدر امجد وحید ،پریس سیکرٹری احسان وڈانی،تحصیل صدر محمد سلیم خان،صدر ٹیچنگ ہسپتال عابد قریشی اور جنرل سیکرٹری مسرت مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے اتائیوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہم حمایت کرتے ہیں اتائیوںکے خلاف کاروائی حکومت کا حق ہے اس سلسلہ میں انسان زندگیوں سے کھیلنا کسی صورت میں ناقابل معافی ہے لیکن کوالیفائیڈ ڈپلومہ ہولڈر جن کو فارمہ کو پیاں پر مکمل عبور حاصل ہے جو گورنمنٹ سے منظور شدہ باب ڈسکپشن کے مطابق مریضوں کو فسٹ ایڈ مہیا کر رہا ہے اور اپنے کام میں ماہر ہے دوران ملازمت سال ہا سال یہی کام بطور انچارج یہی کام سرانجام دیت ارہا ہو اس کو رزق حلال کے دروازے بند کرنا انتہائی ظلم و زیادتی ہے اور معاشی قتل عام ہے چیف جسٹس پاکستان کے احکامات اتائیوںکے خلاف کاروائی کا غلط مطلب سمجھتے ہوئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ،ڈپلومہ ہولڈر جو اتائی کے زمرہ میں نہیں آتے کو مشا ستم بنایا گیا ہے ڈسپنسر کو میڈیکل فکلٹی کے نوٹیفیکشن کے مطابق اتائیت کے زمرہ سے خارج کر دیا گیا ہے ڈسپنسر اور دیگر کیٹیگریز میڈیکل ٹیکنشن ، لیبارٹری ٹیکنیشن، ڈینٹل ٹیکسیشن اپنے جاب ڈسکپیشن کے مطابق اور ایلو پیتھک سسٹم میں کوز آر ڈی نینس کے رولز 1968کے مطابق ابتدائی طبی امداد دینے کے اہل ہیں پبلک ہیلتھ یونٹ بننے کے بعد اس کو چلانے والے ڈسپنسر اور میڈیکل ٹیکنیشن ہیں اس کو میڈیکل آفیسر کی آسامی منظور ہی نہیں تھی اس وقت سول ڈسپنسریوں اورضلع کونسل ڈسپنسریوں میں ڈسپنسر میڈیکل ٹیکنیشن بطور انچارج کام کر رہے ہیں اور ان میں میڈیکل آفیسر کی آسامی موجود نہیں ہے 1122میں دسپنسر اور میڈیکل ٹیکنشن بطور انچار ج کام کررہے ہیں میڈیکل آفیسر کی آسامی ان میں موجود نہیں مڈوائف جو تھرڈ ڈویژن پاس ہے اور اسے میڈیسن کا علم نہیں ہے کو ا نجیکشن لگایا اور دیگر خطرناک ادویات استعمال کرنے کی اجازت ہیلتھ کیئر بل2010 کے مطابق جس کیٹگریز کی کونسل ہیں وہ اتائی ہیں مثلاً میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل طب کونسل، ہومیوکونسل، نرسنگ کونسل، اس بل کے تحت تمام الائیڈ ، ہیلتھ پرفیشنر اتائی بن گئے جو بنیادی حقوق کے خلاف ہیں میڈیکل فیکلٹی سے پاس شدہ درجنوں کیٹگریز اتائی بن گئی ہیں میڈیکل فیکلٹی اتائی پیدا کرنے کی فیکٹری بن گئی ہے اسے فوراً بند کیاجائے تاکہ اتائیت کا خاتمہ ہو اور بے روزگاری میں اضافہ نہ ہو ڈاکٹر حضرات کی پرائیویٹ کلینک میں غیر تربیت یافتہ عمل کام کر رہا ہے جو اتائی ہیں اور وہاں کا م کررہے ہیں پرائیویٹ کلینک اتائیت پھیلا رہی ہیں وہاں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنر آرگنائزیشن یہ ہر روز مطالبہ کرتی ہے فوری طور پر ڈپلومہ ہولڈر ز تربیت یافتہ عملہ کے خلاف کریک ڈاو¿ن بند کیاجائے اور اس اپنے جاب ڈسپکشن کے مطابق بطور پرووائیڈر فسٹ ایڈ دینے کی اجازت دی جائے۔

الیکشن کمیشن، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے حلقوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پر اعتراض و تجاویز مجوزہ کمیٹی نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے حلقوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج چار بچے فیصلہ سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان اور راجنپور کے مجوزہ حلقوں پر سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔ ڈیرہ غازیخان پانچ صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے حلقوں پر مجموعی طور پر اٹھارہ اعتراضات جمع کرائے گئے تھے جس میں پی پی 285 پر ایک پی پی 286 پر7 پی پی 287پر 4 پی پی 289 پر ایک پی پی 290 پر 2 اسی طرح این اے 189 پر ایک این اے 190 پر بھی ایک این اے 191 پر بھی ایک ایک اعتراض جمع کرایا گیا تھا۔ جبکہ راجن پور کی پی پی 294 پر 2 پی پی 295 پر 2 پی پی 296 پر ایک اسی طرح این اے 193 پر 3 اعتراضات پر مبنی درخواستیں جمع تھیں۔

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے لئے بھر پور مہم جاری
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے لئے بھر پور مہم جاری ،ایک مجرم اشتہاری گرفتار ، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین محمد اقبال بزدارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 سال سے مفرور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث A کیٹیگری کے مجرم اشتہار ی عباس جروار کو گرفتار کر لیا ترجمان پولیس نے کہا کہ اپنے آفیسران بالا کی ہدایت کے پیش نظر معاشرے کا امن و امان خراب کر نے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے اور خصوصی مہم میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں