81

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا

دبئی( پاکستان اپ ڈیٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ایونٹ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ 2019 کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا، 10 ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر ایونٹ میں شریک تمام حریفوں کے ساتھ برتری کی جنگ لڑیں گی ۔پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی جب کہ افتتاحی میچ 23 مئی کو جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے مابین اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پہلا چیلنج 31 مئی کو کوالیفائر ویسٹ انڈیز کا درپیش ہوگا،3 جون کو انگلینڈ،7 جون کو سری لنکا،12 جون کو آسٹریلیا،16 جون کو بھارت،23 جون کو جنوبی افریقا،26 جون کو نیوزی لینڈ ،29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش سے میچز ہوں گے، سیمی فائنلز 9 اور11 جولائی جب کہ فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر مانچسٹرسب سے زیادہ 6 میچز کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے ورلڈکپ 2019 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کا اعلان پہلے ہی ہوچکا تھا تاہم اب تمام میچز کی فہرست جاری کردی گئی ہے، پاک بھارت ٹاکرا 16 جون 2019 کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں