159

نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، صدارت اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس ) نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ، مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز ، پرویز رشید، مریم اورنگزیب ، عابد شیر علی ، دانیال عزیز ، مصدق ملک ، تہمینہ دولتانہ ، آصف کرمانی ، جنید انوار چودھری ، ارشد لغاری ، سردار یوسف، سائرہ افضل اور دیگر لیگی رہنما بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی صدارت ، سینیٹ انتخابات ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں