88

لاہور سے سیالکوٹ موٹروے بذریعہ نارنگ منڈی تا ناروال چار لائن موٹروے کے نئے منصوبے 5ارب مختص ،،، سیالکوٹ کی مزید خبریں

سیالکوٹ (عبدالحنان سے)آئندہ مالی سال 2018-19کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پرگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت لاہور سے سیالکوٹ موٹروے بذریعہ نارنگ منڈی تا ناروال چار لائن موٹروے کے نئے منصوبے کے لئے 5ارب مختص کئے گئے ہیں۔اس سے پہلے سیالکوٹ موٹروے ایک بی او ٹی (بلٹ، آپریٹ، ٹرانسفر) کنٹریکٹ کے تحت بنائی جائے گی جس کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 45.5 بلین روپے ہے اور یہ کنٹریکٹ پہلے ہی فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن کو دیا جا چکا ہے۔معاہدے کے مطابق، حکومت پاکستان اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 18 بلین روپے فراہم کرے گی۔ فرنٹئیر ورکس ارگنائیزیشن اس کے لیے 21 بلین روپے لگائے گی جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس کے اوور ہیڈ اخراجات کے لیے 1.6 بلین روپے فراہم کرے گی اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ہٹ کر اس منصوبے کے لیے 5 بلین روپے کا قرضہ لیا جائے گا

الیکشن کمیشن نے این اے 110سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی ایم این اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

سیالکوٹ (بیو رو رپورٹ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد قومی اسمبلی حلقہ این اے 110 کے امیدوار خواجہ محمد آصف کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں