48

شادی کی تقریب میں مجرا،رقاصہ سے مر ضی کاڈانس کروا نے پر دو گرو پوں میں جھگڑا،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے)شادی کی تقریب میں مجرا،رقاصہ سے مر ضی کاڈانس کروا نے پر دو گرو پوں میں جھگڑا ،شدید فائرنگ ،گو لیاں لگنے سے 2افراد زخمی،علاقہ میں خوف و ہراس ۔تفصیلات کے مطابق 5/71ایل میں سیف الرحمان کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مجرا کی محفل جاری تھی اور رقا صائیں میوزک پر ڈانس کر رہی تھیں کہ اس دو ران دو گرو پوں میں رقاصہ سے اپنی اپنی مر ضی کا ڈانس کروا نے پر جھگڑا ہو گیا اور دو نوں گرو پوں میں فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجہ میں صفدر اور ندیم زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پو لیس یوسف والا نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)نا معلوم افراد نے 20سالہ لڑکے کو گلادبا کر قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی چک 9/108میں زمیندار اللہ یار کے بیٹے فرمان علی کو نا معلوم ملزموں نے اغواءکر کے گلہ دبا کر قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی پو لیس ڈیرہ رحیم نے لاش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی ہے جبکہ پو لیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس بارے پو لیس کا کہنا ہے کہ اس معمہ کو جلد حل کر لیا جا ئے گا۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)نا معلوم شخص کی لاش برآمد ۔تفصیلات کے مطابق بیرون اڈہ لا ریاں عارف موڑ پل سے ایک نا معلوم شخص تقریباً 38سالہ کی لاش برآمد ہو ئی ہے بتا یا گیا ہے کہ متوفی نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے پو لیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد لا وارث قرار دے کر دفن کر دی ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سپیشل جج انسدادرشوت ستانی نے سب انسپکٹر ،سابق ایس ایچ او سٹی چیچہ وطنی کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9مئی تک تو سیع کر دی ۔سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال نے گرفتار اور راشی محرر کو تھانہ سے چھڑا نے کے مقدمات میں مفرور محمد جواد فضل پو لیس سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او سٹی چیچہ وطنی کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9مئی تک تو سیع کر دی اور اینٹی کر پشن پو لیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ملزم پو لیس سب انسپکٹر محمد جواد فضل رشوت لینے کے انکے خلاف درج 3مقدمات اور تھانہ اینٹی کر پشن سے محرر کو چھرا نے کے مقدمہ میں مفرور تھا جسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا ۔دریں اثناءعدالت نے شہید اے ایس آئی کی بیوی کی رقم 10لاکھ رو پے کورد برد کر نے کے مقدمہ میں سابق ڈی ایس پی چوہدری عبدالغفور اور سپر ٹینڈنٹ محمد شفیق کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9مئی تک تو سیع کر دی ہے ملزموں کے خلاف مقدمہ ایک سال قبل درج کیا گیا تھا ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ نے طالبعلم کے اغواءبرا ئے تاوان کے گرفتار ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ملزم فخر عباس کو دو بارہ عدالت میں پیش کیا جا ئے ،پو لیس کو حکم ۔سپیشل جج انسداد دہشتگر ی کورٹ ساہیوال نے طالبعلم طاہر کے اغواءبرا ئے تاوان کے گرفتار ملزم فخر عباس کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پو لیس کو حکم دیا کہ ملزم فخر عباس کو 9مئی کو دو بارہ عدالت میں پیش کیا جا ئے ۔ 7مئی 2014کو تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے علاقہ سے ملزموں نے میٹرک کے طالبعلم طاہر کو اغواءکر کے 50لاکھ رو پے تا وان طلب کیا اور غائب ہو گئے اب پو لیس نے 4سال بعد تا وان کے بعد طالبعلم کو چھوڑ نے وا لے ملزم فخر عباس کو گرفتار کر لیا اور پو لیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کی اب عدالت نے پو لیس کی مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی بہتر اور متوازن غذا صحت مند معاشرے کی ابتدا ہے اور باشعور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غذائی کمی دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہفتہ غذائیت کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔یہ ہفتہ 30 اپریل سے 5 مئی تک منایا جائے گا۔اجلاس میں آئی آر ایم این سی ایچ کے ڈسٹرکٹ کوارڈ نیٹر ڈاکٹر نعیم عطا اورمانیٹرنگ آفیسر خالد رانجھا کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند ماں ایک صحت مند معاشرے کی ضامن ہے جسے یقینی بنانے کیلئے حکومت کئی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ آئی آر ایم این سی ایچ کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر نعیم عطا نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے ضلع بھر میںغذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی کے دوران حاملہ خواتین اور بچوں کے جسم میں غذائی قلت کی جانچ اور کمی کو پورا کرنے کیلئے مکمل معلومات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے میں بچوں اور حاملہ عورتوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور حاملہ خواتین کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ 183607 بچوں خصوصاً نو عمر لڑکیوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔24 ماہ تک کی عمر کے 76304 بچوں کو معدنیات سے بھر پور ساشے فراہم کیے جائیں گے جبکہ ڈائریا اور اسہال سے بچاﺅ کیلئے او آر ایس اور زنک بھی دیا جائے گااور 14307 حاملہ خواتین کو فولاد کی گولیاں فراہم کی جائیں گی جس مقصد کیلئے ضلع بھر میں 47 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے معاشرے کے تمام باشعور اور ذمہ دار شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہفتے کو کامیاب بنائیں تا کہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے سینٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ کیا ۔مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ جیل وزٹ کے دوران انہوں نے زنانہ وارڈ،کچن ،جیل ہسپتال ،اسکول کے ساتھ ساتھ جیل بیرکس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور حوالاتیوں اور قیدیوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر احکامات جاری کیے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے معمولی جرائم میں ملوث 13 قیدیوں کی شخصی ضمانت پر رہائی کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے سینٹرل جیل میں صفائی اور کچن میں کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں سے نفرت کرنے کی بجائے اپنے حسن سلوک سے انہیں متاثر کریں تا کہ جیل سے نکل کر وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی جعلی مشروبات کا سلسلہ عروج پر‘ جگہ جگہ سکرین اور دیگر کیمیکل سے تیارکردہ مشروبات اور جوسز شہریوںکو پلاکر گلے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا کررہے ہیں‘ عوامی وسماجی حلقوںکا نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بازاروں اور گلی محلوں میں جعلی مشروبات ‘ املی آلو بخارہ ‘ ستو شکر اور دیگر سکرین والے مشروبات وغیرہ کی خریدو فروخت میںاضافہ ہوگیاہے۔ شہریوں کو پیاس بجھانے کےلئے جعلی مشروبات پلائے جارہے ہیں جس کے باعث وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ عوامی وسماجی حلقوںکا کہناہے کہ جعلی مشروبات بیچنے والے ریڑھیوںپر کھلے عام مشروبات بیچ رہے ہیں جس پر گردوغبار اور مکھیوںکی بھرمارہوتی ہے ۔ غیر معیاری اور جعلی شربت بیچنے والوںکے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے سے شہر کے اہم مقامات پر جعلی مشروبات کے ٹھیلے لگے ہوئے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)انٹی کرپشن پولیس کا کامیاب چھاپہ ‘جوڈےشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں15ہزارروپے رشوت لینے والا اسسٹنٹ انچارج میونسپل کمیٹی گرفتار ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی محمد سلیم کی ہمشیرہ کا نکاح نامہ گم ہوگیا اور محمد سلیم کانکاح نامہ دوبارہ بنانے کےلئے اسسٹنٹ انچارج میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے پاس گیا تو انہوںنے رشوت طلب کی اور10ہزار روپے وصول کئے۔بعدازاں 15 ہزار روپے مزید طلب کئے جس پر محمد سلیم نے انٹی کرپشن حکام کو آگاہ کردیا اور سرکل آفیسر تقی عباس اختر نے جوڈےشل مجسٹریٹ مجیب الرحمن شامی کی نگرانی میں ریڈ کرکے رانا محمد سیف اﷲ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 15ہزارروپے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ) گھر سے والی بال کھیلنے کے لئے جانے والے نوجوان کی کھیتوںسے نعش برآمد ‘دوست اور اسکے دیگر ساتھیوںکے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں108/9-Lکے رہائشی یار محمد کا بیٹا فرمان علی والی بال کھیلنے کے لئے سکول گیا کافی دیر تک واپس نہ آیاتو اسکی تلاش شروع کی۔ تلاش کرنے پر اسکی نعش کھیتوںسے برآمد ہوئی۔ محمد اکرم اور نواز نے بتایا کہ فرمان عمیر کے ساتھ موٹرسائیکل پر اس کے گھرکی طرف جارہے تھے جسے عمیر نے اپنے دیگر ساتھیوںکے ہمراہ قتل کیا۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے عمیر وغیرہ کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم نامزدملزمان نقدی ‘آئی ڈی کارڈ ‘لیپ ٹاپ ‘طلائی زیورات ‘برقی مدانی اورموٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گاﺅں 91/6-Rمیںہو ئی یہاں محمد ارشد اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے واپس گھرجارہاتھاکہ راستے میں فخر وغیرہ 3ملزمان نے اسلحہ کے زورپر روک لیا اور نقدی32ہزارروپے اور آئی ڈی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں پرانی بکرمنڈی میں 3نامعلوم ملزمان نے شہباز رحمن کی دوکان کے تالے توڑ کر برقی مدانی وغیرہ مالیتی11600روپے ‘گلستان کالونی میں نامعلوم ملزمان نے غلام مرتضیٰ کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی30ہزارروپے ‘نوازشریف پارک میں نامعلوم ملزمان نے محمد زاہد کی موٹرسائیکل نمبری 7708/SLMمالیتی 55ہزارروپے اور 49/G-Dمیں مقبول وغیرہ10ملزمان نے مبشر حسن کے گھر سے لیپ ٹاپ ‘طلائی زیورات او رنقدی کل مالیتی3لاکھ34ہزار روپے چرالئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)منشیا ت فروشوںکے خلاف پولیس کے چھاپے ‘1415گرام چرس اور شراب برآمد ‘مقدمات درج۔ پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ مانک میں اعظم علی 1415گرام چرس ‘سخی سرو ر نورشاہ میں ایک ملزم شہزاد سے 26لیٹرشراب اور86/6-Rمیں دو مختلف مقامات پر عثمان سے29لیٹر اور ساجد علی سے27لیٹرشراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں