49

حکومت کا بجٹ اس کے انتخابی منشورکا منہ چڑا رہا ہے اورحکومتی دعویدوں کی مکمل نفی کررہا ہے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد(پاکستان اپ ڈیٹس )غیر منتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کر حکومت نے خود ہی ووٹ کی توہین کا آغاز اور ڈکیٹروں کی پروی کر کے مارشل لاءدور کی یاد تازہ کردی ہے مسلم لیگ ن کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیںجو بجٹ پیش کرسکے آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دم توڑ گیا ہے جمعیت علماءپاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر منتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کر حکومت نے خود ہی ووٹ کی توہین کا آغاز اور ڈکیٹروں کی پروی کر کے مارشل لاءدور کی یاد تازہ کردی ہے مسلم لیگ ن کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیںجو بجٹ پیش کرسکے آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دم توڑ گیا ہے حکومت کا یہ عمل جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے چھٹے بجٹ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ہے حکومت کا بجٹ اس کے انتخابی منشورکا منہ چڑا رہا ہے اورحکومتی دعویدوں کی مکمل نفی کررہا ہے ان پانچ سالوں میں نہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ،نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی نہ صاف صحت مند پانی کی سپلائی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکا ہے بلکہ شدید گرمی کے ستائے ہوئی قوم کو بجلی پانی اور گیس سے محروم کر کے مزید اذیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جس بجٹ کو نیشنل اکانومک کونسل نے مسترد کردیاہو اور تین صوبوںکے وزیراعلیٰ جس کا بائیکاٹ کرچکے ہوں اس کے خدوخال سے عوام کےلئے کیا امید کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ بھی مہنگائی میں اضافے اور عوام کےلئے سخت آزمائش ثابت ہوگا ملک میں بجٹ سے قبل ہی اشیاءخورودونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تھیں بجٹ کے بعد اس کو مزید پر لگ جائیں گے جس سے غریب کے دوووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوجانے کا خدشہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں