41

پاکستان شہداءکی جنت ہے پاکستان زندہ باد مومنٹ کی تقریب میں قومی پرچم لہرا کر مہم کا آغاز کیا گیا

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام تمام مذاہب کے عمائدین اور دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے متفقہ طور پر آزادنہ منصفانہ غیر جانبدارانہ شفاف کے انعقاد کیلئے نگران سیٹ اپ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ اور اس مطالبے کے حق میں ملک گیر تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان ہاﺅس 10شالیمار روڈ گڑھی شاہومیں ہونیوالی کل جماعتی پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان زندہ باد مومنٹ کے مرکزی چیئر مین قائد تحریک ڈاکٹر علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کی ۔ کانفرنس میں اس بات کا ایمادہ کیا گیا ہے کہ چونکہ 2018کے منعقدہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ پاکستان کا مستقبل ان انتخابات سے وا بستہ ہے۔ اس میں کسی قسم کی دھاندلی اور پکنگ نہیں ہونے چاہئے اس لئے نگران سیٹ اپ میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل سیٹ اپ ہونا چاہیئے جس کے نگران وزیر اعظم محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان ہونگے ان کی رضا سے باقی مئندہ وفاقی کابینہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ اور ان کی کابینہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مرضی کے مطابق صاف و شفاف کردارکے لوگ رکھے جائیں ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں