86

محکمہ صحت کے زیراہتمام مورخہ 30 اپریل سے 5 مئی تک ہفتہ غذائیت منایا جا رہا ہے،،،چکوال کی مزید خبریں

چکوال(عبدالغفور منہاس سے)محکمہ صحت کے زیراہتمام مورخہ 30 اپریل سے 5 مئی تک ہفتہ غذائیت منایا جا رہا ہے یہ ہفتہ کچی آبادیوں اور دہور دراز د یہی علاقوں میں منایا جائے گا جو کہ ضلع چکوال میں تقریباً ایک لاکھ ہے اس آبادی میں 6ما ہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں اور حاملہ خواتین کی غذائی کمی کی چانچ کی جائے گی۔اس غذائی کمی کی جانچ کے لیے متحرک اور فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں گے۔اجو کہ گھر گھر جا کر غذائی کمی کے شکار بچوں کی نشاندہی کر کے ان کو نزدیک ترین BHU/ RHC پر ریفر کیا جائے گااس کام میں تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرزاور نیوٹریشن سپروائزر حصہ لیں گے۔ اس ہفتہ غذائیت کی نگرانی جنا ب CEO DHA ڈاکٹر امجد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH پروگرام ڈاکٹر محمد علیم دانش کریں گے

چکوال(بیو رو رپورٹ) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ضلع بھر کی تحصیلوں بمعہ چکوال شہر کے عہدےداروں نے شرکت کی، اجلاس کا ایجنڈا10مئی میاں نواز شریف کے جلسہ عام کے بارے میں مختلف پہلوﺅں پر تجاویز تھا۔ جبکہ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک ثاقب اور چیف آرگنائزر ملک جاوید نے کی۔ مہمان خصوصی جلسہ کے چیف آرگنائزر ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال تھے۔ دیگر مہمانوں میںایم این اے سردار ممتاز ٹمن ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ، ملک نعیم اصغر اعوان، ملک امیر اور چوہدری سلطان سلطان شامل تھے۔ جبکہ ایم ایس ایف نے ذمہ داران میں سینئر نائب صدر عابد منہاس، ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ نذیر جنجوعہ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن محمد افضال شازی، صدر تحصیل چکوال راجہ انجم ضیاءتحصیل سیکرٹری عامر زیدی ،صدر تحصیل کلرکہار ملک ثاقب اعوان تحصیل چوآسیدن شاہ ملک زاہد اور ممبران شامل ہوئے۔ اس موقع پر ضلعی صدر ملک ثاقب اور ضلعی آرگنائزر ملک جاوید نے مسلم لیگی قائدین کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ جس کو تمام قائدین نے بہت سراہا اور ایم ایس ایف(ن) کے قائدین کو مبارکباد دی کہ آپ نے بہت کم عرصے میں بڑی مضبوط ٹیم ضلع چکوال میں بنا لی ہے۔ جلسہ کے چیف آرگنائزر ایم این اے میجر طاہر اقبال نے کہا کہ ہم ہر وقت یوتھ کے لیے حاضر ہیں نوجوان ہمارا ہر اول دستہ ہیں جلسہ کی کامیابی اور الیکشن میں کامیابی کا انحصار آپ لوگوں پر ہے آپ لوگ گاﺅں گاﺅں قریہ قریہ ہر گلی ہر محلہ میں پھیل جائیں اور اپنے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ اس اجلاس کے تمام امور اور انتظامات نائب صدر عابد منہاس ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ نذیر جنجوعہ اور صدر تحصیل چکوال راجہ انجم ضیاءاور راجہ خالد بھٹی آرگنائزر نے کئے جس پر ضلعی صدر اور چیف آرگنائزر نے ان کے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں