106

ساہیوال مسلم لیگ ن کا پاور شو ،ایم این اے کیپٹن صفدر کی قیادت میں کار اور موٹر سائیکل ریلی،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے)ساہیوال مسلم لیگ ن کا پاور شو ،ایم این اے کیپٹن صفدر کی قیادت میں کار اور موٹر سائیکل ریلی ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل اپنے جلسوں کا شیڈول جاری کر تے ہو ئے یوم مزدور کے موقع پر ساہیوال میں یکم مئی کو جلسے کا علان کیا تھا اس جلسے میں میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے علاوہ دیگر قائدین خطاب کر یں گے ساہیوال جلسے سے قبل ساہیوال میں مسلم لیگ ن نے اپنا پاور شو کیا اور کیپٹن صفدر کی قیادت میں ووٹ کو عزت دو کے سلوگن تلے ریلی نکالی ریلی میںایم این اے پیر عمران احمد شاہ ، صو بائی وزیر ملک ندیم کامران ،ایم پی اے ملک ارشد ،را ﺅ نذر فرید ندیم اور دیگر رہنماءشامل تھے ریلی مختلف چو کوں سے ہوتی ہو ئی جو گی چوک پہنچی جہاں ن لیگی رہنماﺅں نے سٹیج سجھا رکھا تھا کیپٹن صفدر نے لیگی کار کنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم ،وزیر خارجہ کو نا اہل کر دیا گیا وزیر اعظم کا یہی قصور تھا کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کئے وزیر اعظم ایٹم بم پھاڑے تو کیا اسے قلعہ میں بند کر دیا جا ئے قوم کو لیڈروں کو یہ انعام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنا یا اورہمارے جرنیلوں نے پاکستان کو تو ڑدیا ایوب خان تمہا را کیاانجام ہو گا تم نے تو پاکستان کو توڑا ہے اللہ کا شکر ہے قائد اعظم دنیا سے چلا گیا نہیں تو ایوب خان اسے بھی گرفتار کر لیتا میںٹھیک کہہ رہا ہوں اور حقیقت بیان کر رہا ہوں ایوب خان تم نے مادر ملت کے دور میں دھاندلی کی اور ملک کو دو لخت کر دیا اب روز روز کا یہ ڈرامہ ختم ہو نا چا ہےے کہ نواز شریف کو گھر بھیج دیا جا تا ہے انشاءاللہ اب نواز شریف دو تہائی اکثریت سے آئے گا اور پہلا کام یہ کرے گا کہ مشرف کو عدالتی کٹہرے میں لا ئے گا انہوں نے کار کنوں کے در میان مشرف کو پھانسی دو مشرف کو پھانسی دو اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دی جا ئے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا قوم جان چکی ہے کہ سازش کہا سے ہو رہی اور کنٹینر کے پیچھے کون تھا اور لاہور والے جلسے کے پیچھے کون ہے عمران خان نے کہا آﺅ لا ہور میں ایک اور جلسہ کر یں مگر اس کے امپائر نے کہا میں نے پہلے ایک جلسہ کروا یا تھا تمہارا 2011میں اس کے بعد تمہیں کچھ حاصل نہیںہوا عمران خان نے کہا ابا جی ایک موقع اور دے دیں میں خیبر پختونخواہ سے آیا ہوں وہاں حالات دیکھے چو روں اور علی با با چالیس چور کا راج ہے افسوس کہ سراج الحق کی جماعت کا نام تو جماعت اسلامی ہے شکر مومن کرتوت کافراں ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال ن لیگ کا گڑھ ہے نواز شریف کا جلسہ تا ریخی جلسہ ثابت ہو گا اور مخالفین کو پتہ چل جا ئے گا کہ عوام نواز شریف کو کتنا پسند کر تے ہےں ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن کے قریب 190 نائن ایل کا رہائشی قمر مسیح نامی شخص ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ تیز گام ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس پر پولیس تھانہ ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)گیسٹرو سے 2افراد جاںبحق ،متعدداسپتال داخل ۔تفصیلات کے مطابق گیسٹرو سے متعدد افراد کو اسپتال لا یا گیا جن میں عامر ،ممتاز بی بی ،فیاض ،رو بینہ ،،شموں ،رضوان ،ارسلان ،زاہدہ ،زاہدہ ررانی ،نیاز علی ،شہزاد ،چوبیہ ،فردوس،اقرا وغیرہ شامل ہیں جبکہ محمد اشرف اورغلام رسول گیسٹرو کے باعث جاںبحق ہو گئے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ٹریفک حادثات میں 2افراد جاںبحق ،متعدد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارف والا روڈ تیز رفتار رکشہ الٹ جا نے کے نتیجہ میں عذراں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ،نو رشاہ قادر آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں را بعہ جاں بحق اور ذوالفقار ،ریاض، امیر زخمی ہو گئے زخمیوںکواسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)کیمسٹ ایسو سی ایشن ساہیوال کے رہنماءمحمد نعیم چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہے گی اور حکومت کو چاہےے کہ ہمارے جائز مطالبات فوری حل کرے انہوں نے یہ بات پاکپتن چوک میں ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت 1976کے ڈرگ ایکٹ کو فوری بحال کرے اس میں کسی بھی قسم کی تبدیل کابل قبول نہ ہے 2012کے منظور کئے گئے غلط آرڈیننس میں حکومت نے کسی بھی کیمسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران کو شامل نہ کیا تھا اور من مر ضی کے قوا نین لا گو کر دئےے گئے اس کا لے قا نون کو ختم کیا جا ئے اگر یہ قا نون ختم نہ ہوا تو کیمسٹ کی معیشت ڈوب جا ئے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایک میڈیکل سٹور پر کوا لیفائیڈ آدمی 24گھنٹے کیسے ڈیوٹی دے سکتا ہے کئی علاقوں میں صرف اے سی نہ چلنے پر ہی میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا گیا اور بھاری جر مانے کئے گئے اور چھا پوں کے دو ران محکمہ صحت کی ٹیموں اور پو لیس کا رویہ ہتک آمیز ہو تا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل سٹوروں کے خلاف بنا ئے گئے کا لے قوانین کو فوری ختم کیا جا ئے اور کیمسٹ ایسو سی ایشن کے مطالبات کو پو را کیا جا ئے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سابقہ وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نوازشریف کی شیخ ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں جلسہ کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔جلسہ عام کے انعقاد کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمد عاطف اکرام نے صحافیوں سے گفتگو کے دورا ن کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر1143پولیس افسران و ملازمان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔جس میں2ایس پیز،6ڈی ایس پیز، 27انسپکٹرز،138سب انسپکٹرز/اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 726ہیڈ کنسٹیبلان وکنسٹیبلان اور22لیڈی کنسٹیبلان،12ایلیٹ کی ٹیمیں، 24سنائپراور140ٹریفک سٹاف شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے اردگرد ایریا میں سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں مزید اردگرد آبادیوں میں برائے انفارمیشن سادہ لباس میں بھی ڈیوٹی مامور کی جائے گی۔ جلسہ گاہ کی مکمل سویپنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات اور سنائپر ڈاگز سپیشل برانچ اور CTDسے کروائی جائے گی۔ انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ جلسہ گاہ سے دور ہوگی۔کوئی غیر ضروری یا مشکوک گاڑی اندر نہ جانے دی جائے گی۔ ہرشخص کو بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیک کیا جائے گا اور واک تھروگیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔جلسہ گاہ کی طرف جانے والے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے لیے موجودہ حالات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جلسہ گاہ کے اردگرد ایلیٹ فورس کی گشت کو موثر بنایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہوسکے۔مزید انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے بارہ میں مکمل طور پر بریف کردیا گیا ۔ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

ساہیوال( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام نے اے ایس آئی محمد اکرم کو جوڈےشل گارڈ سے تبدیل کرکے انچارج چوکی شریں والا تعینا ت کردیاہے۔ مذکورہ آفیسر نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ انہوںنے ڈی پی ا وساہیوال کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کے عزم کا اظہا رکیاہے ۔

ساہیوال( بیورورپورٹ)شب برات کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی فروخت کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ‘ایس ایچ او سٹی نے گودام پر چھاپہ مار کر 7لاکھ کے قریب پٹاخے ‘شرلیاں ‘پھول جڑیاں اور انار برآمد ‘3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی محمد آصف رانا نے ایک اطلاع پر مچھلی بازار میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میںآتش بازی کا سامان 6لاکھ 35ہزار 350 پٹاخے ‘6649 شرلیاں‘ 9609 پھول جڑیاں اور 8750 انار برآمد کرلئے ۔ضلع بھر میں یہ پہلی بڑی کارروائی ہے جس میں آتش بازی کا بھاری مقدار میں سامان برآمد ہواہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے اکبر وغیرہ 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ایک اور کارروائی میں تھانہ کمیر نے ایک دوکان پر چھاپہ مارکر 90شرلیاں ‘16پٹاخے اور 15انار برآمد کرکے امان اﷲ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے وال چاکنگ آرڈیننس 2015کے تحت پابندی عائد کررکھی ہے۔لالہ زار کالونی میںپراپرٹی ڈیلر کی تشہیر کے لئے عبدالغنی ‘اکیڈمی کی تشہیر کے لئے گرلز کالج روڈ پر محمدا ویس اور قصبہ نورشاہ میں سکول کی تشہیر کے لئے پرنسپل سکول نے وال چاکنگ کرائی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال(بیورورپورٹ) کرائے پر مکان دیکر تھانے اطلاع نہ دینے پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج۔نواحی گاﺅں143/9-Lمیں رستم علی اور افتخار وغیرہ 2ملزمان نے اپنے اپنے مکان کرائے پر دیئے لیکن متعلقہ تھانے کو اطلاع نہ دی۔ پولیس تھانہ ڈےرہ رحیم نے 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال( بیورورپورٹ) 3نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم بن عقیل کالونی میں رات کے وقت 3نامعلوم ملزمان محمداصغر کے گھرمیں زبردستی داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے نقدی ‘ طلائی زیورات اورچاندی وغیرہ مالیتی 6لاکھ 90ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ فتح شیر نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)شراب فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے 73لیٹرشراب برآمد ‘3ملزمان گرفتار ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے ہڑپہ میوزیم کے قریب چھاپہ مار کر ساجد علی وغیرہ 2ملزمان سے 35لیٹرشراب ‘اڈہ حافظ چوک میں وقاص وغیرہ 2ملزمان سے 19لیٹرشراب اور 120/9-Lمیں محمدسلیم سے 19لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں