129

لیبر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ورکشاپوں پر بچوں کے کام نہ بند کرواسکی،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے)لیبر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ورکشاپوں پر بچوں کے کام نہ بند کرواسکی، بچے ورکشاپ پر کام کرتے رہے جبکہ محکمہ لیبر کے اہلکارچھٹی پررہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے لیبر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں مگر شہر اور گردونواح میں لیبر ڈے کے موقع پر بھی بچے ورکشاپ پر کام کرتے رہے، لیبر ڈے کے موقع پر بھی کمسن بچے دکانوں اور ورکشاپوں پر مزدوری کرتے رہے،ضلعی انتظامیہ عالمی دن کے موقع پر بھی لیبر ایکٹ پر عمل نہ کرواسکی، لیبر ڈے کے موقع پر بچے مزدوری کرتے رہے جبکہ محکمہ لیبر کے اہلکار چھٹی پر رہے۔ مزدوروںنے ضلعی انتظامیہ کی کاغذی کاروائیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے عام دنوں پر لیبر ایکٹ پر عمل کروانا تو دور لیبر ڈے کے موقع پر بھی ایکٹ پر عمل نہ کرواسکی ہے، لیبر ڈے مزدوروں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے مگر اس دن بھی صرف انتظامیہ اور افسران کو ہی چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ مزدور اس دن بھی کھلے عام کام کرتے ہیں جبکہ بچوں میں تو اس دن کے متعلق آگاہی ہی نہیں پیدا کیا جاسکی۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) برطانیہ میں وزیر داخلہ بننے والے ساجد جاوید کا تعلق ساہیوال سے نکلا۔تفصیلات کے مطابق ساجد جا وید کے والد 1960کی دہائی میں پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے برطانیہ میں ساجد جاوید کے والد کو پہلی نوکری ایک کاٹن فیکٹری میں ملی۔اس کے بعد وہ ایک بس ڈرائیور کے طور پر گزر اوقات کرتے رہے۔جب ساجد جاوید چار سال کے ہوئے تو ان کے والد نے لیڈیز گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا۔سات افراد پر مشتمل ساجد جاوید کا خاندان چھوٹی سی دکان کے اوپر دو کمروں کے فلیٹ میں رہتا رہا ساجد جاوید کی شادی لورا سے ہوئی ہے اور ان کے چار بچے ہیں۔انہوں نے اپنے محنت والد سے جو بات سیکھی ہے وہ یہی ہے کے اگر زندگی میں کچھ حاصل کرنا ہے تو اس کے لئے محنت سے جی نہیں چرانا چاہئے برطانوی میڈیا کے مطابق ساجد جاوید یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ہیں اور وزیر خارجہ بورس جانسن بریگزٹ کے حامی ہیں،اس لیے وزیراعظم نے کابینہ میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ساجد جاوید کو عہدے پر تعینات کیا۔ ساجد جاوید اس سے پہلے ہاﺅسنگ،کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے پیشے کے لحاظ سے ایک بینکار برطانیہ کے انتہائی عہدے تک پہنچنے کا سفر کیسے طے کیا۔ساہیوال میں ساجد جا وید کے آبا ئی علاقہ اور آبا ﺅ اجداد کے حوالہ سے جاننے کے لئے جب کھوج لگا نا شروع کیا تو یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کے آبا ﺅ اجداد 1960کی دہائی سے پہلے ساہیوال کے کون سے علاقہ میں قیام پذیر تھے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) پو لیس سول لائن نے نو جوان را نا سجاد احمد کے اغواءکا مقدمہ نا معلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا ۔ گزشتہ روز6/88آر کا را نا سجاد اپنے دوست محمد خاں کے ہمراہ کار میں جا رہے تھے کہ نا معلوم ملزموں نے زبر دستی سیکیورٹی جیل روڈ سے اغواءکر لیا اور گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے پو لیس سول لائن نے محمد خاں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک را نا سجاد احمد با زیاب نہیںہو سکا اور نہ ہی ملزموں کا سراغ چل سکا ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ نے گرفتار سکول کے پر نسپل حق نواز اور اس کے دوست کی گینگ ریپ کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ میں تو سیع کر دی ۔سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال نے گرفتار فرید کورٹ پرا ئیویٹ سکول کے پر نسپل حق نواز اور اس کے دوست نوید احمد کی گینگ ریپ کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ میں تو سیع کر دی ہے اور دو نوں ملزموں کو دو بارہ 7مئی کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔دو نوں ملزموں نے 13اپریل جو سکول کی دسویں جماعت کی طالبہ ارشاد بی بی کو گھر سے لے جا کر زبر دستی با ری باری آبرو ریزی کی اور پھر جنسی ویڈیو فلم بنا کر عام کردی جس پر پو لیس تھانہ سٹی دیپالپور نے مقدمہ درج کر کے 14اپریل کو ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اور انسداد دہشتگردی ساہیوال کی سپیشل عدالت نے گرفتار دو نوں ملزموں کو جسمانی ریمانڈپر پولیس کے سپرد کر دیا تھا اب جسمانی ریمانڈ میںمزید تو سیع کر دی ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج یکم مئی (منگل ) کو منایا جائے گا،حکومت کی طرف سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ا س دن کی مناسبت سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوں گی جبکہ محکمہ لیبر سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین مزدوروں کے حقوق کو موضوع بنائیں گے۔ملک بھرکی طرح ضلع ساہیوال میں بھی عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے، بینک اور دفاتر بند رہیں گے۔ یہ دن یکم مئی 1886کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8گھنٹے مقرر کرنے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے دوران جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)آٹھویں جماعت کے بچے سے بدفعلی،13سالہ لڑکی اغواءہوگئی۔واقعات کے مطابق نواحی گاوں 88/6-Rکے رہائشی (ک) کے بھائی آٹھویں جماعت کے طالب علم (ع) کو ملزم غلام علی اپنے گھرلے گیا جہا ں اس نے بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا ،ادھر گاوں111/9-Lکے رہائشی (ظ) کی 13سالہ بیٹی (ا) کو آصف وغیرہ چھ ملزم اغواءکرکے ساتھ لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں