88

قوم میں مہاجر پرستی کی شمع اب بھی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے۔ آفاق احمد

کراچی(پاکستان اپ ڈیٹس )مہا جر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر سےاست مےں لےاقت آباد کی عوام کا ہمےشہ سے بنےادی اور اہم کردار رہا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مہاجر عوام میں موجود اضطراب کے خاتمے کیلئے مہاجر قومی موومنٹ 6مئی کو لیاقت آباد میں مہاجر عوام کا بڑا اجتماع کررہی ہے جو نا صرف مہاجر سیاست کی نئی راہیں متعین کرے گا بلکہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خاتمہ کا بھی سبب بنے گا۔ اپنی رہائش گاہ پر جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے ہینڈ بل کو جس والہانہ انداز میں سراہا جارہا ہے اور ضلع سینٹرل کی عوام جس جوش و خروش کے ساتھ ہینڈ بل میں دلچسپی لے رہی ہے وہ ناصرف حوصلہ افزاءہے بلکہ آج یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مہاجر پرستی کی شمع اب بھی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے ۔ آفاق احمدنے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کی سوچ کا محور اپنی قوم ہے اور اپنی قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کررہے ہیں اور اپنی اس کوشش میں ہر شخص کو شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں کہ جس کے دل میں اپنی قوم کا درد ہو اور جو مہاجروں کو پریشانیوں کے گرداب سے نکالنا چاہتا ہو۔ آفاق احمد نے کہا کہ میں نے اس جلسہ کا اعلان کرکے ضلع سینٹرل کے مہاجر عوام کے دل و دماغ پر دستک دی ہے اور اس دستک کے جواب میں جس محبت کا مظاہرہ وہاں کے عوام نے کیا وہ میرے لئے سرمایہ ہے ۔آفاق احمدنے کہا کہ مہاجروں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ انکے مسائل باہر سے آکر کوئی حل نہیں کرے گا اسکے لئے قوم کو خود کوشش کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے لیاقت آباد میں مہاجر قوم کی تضحیک کی کوشش کی انکو بھرپور جواب دینے کیلئے 6 مئی بروز اتوار مہاجر عوام کو اپنے گھروں سے نکل کر اپنی قوم کے اجتماع کو کامیاب بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں