116

کھوسہ گروپ 2018ءکے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا،سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)ملکی سیاست میں عدم برداشت رویہ کی وجہ سے انتشار کی جانب گامز ن ہے تاجر برادری کی بھرپور حمایت سے نوازلیگ اقتدار میں آئی لیکن حکمرانوں کی تاجر دشمن پالیسوں نے تاجر برادری کو مایوس کیا ۔2018ءکے الیکشن میں تاجر برادری نوازلیگ کو مسترد کردے گی ۔تجارت کا پیشہ عباد ت کا درجہ رکھتاہے ماہ رمضان میں تاجر برادری ضرورت زندگی کی اشےاءکی خریداری میں ریلیف دے کھوسہ گروپ 2018ءکے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا ان خےالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کے ہمراہ قائداعظم روڈ پر نیو شاہ زیب جیولرز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی اظہار خےال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد صدیق آرائےں جنرل سیکرٹری محمد صفدر خٹک اور تاجروں کی بڑی تعداد نے انہیں تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری ریاض احمد ،چوہدری گلفام ،رانا محمد اکبر ،محمد ایوب لودھی ،محمد افضل بزدار ،احسان الحق ،شمشاد قریشی ،شاہد فرید خٹک ،شےخ جہانگیر،عبدالعزیزعمرانی ،رشید خاکسار،نعیم قریشی ،محبوب جھنگوی ،آغا خبیب ،عبدالرحمن بزدار ،رانا محمد نسیم ،محمد طاہر نذیر ،محمد طارق نذیر،شاکر نذیر ،عبدالسمیع،راناشاہ رخ ،رانا راشد فاروق ،رانا شہزاد اقبال ،رانا وقاص خالد،رانا محمد خالد،دیگر موجود تھے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سردار دوست محمد خان کھوسہ نے نیو شاہ زیب جیولرز کا افتتاح کیا جبکہ ملکی سلامتی اور کاروبار کیلئے دعا مانگی گئی۔

      جنوبی پنجاب کا پہلا سنٹرلی ائیر کنڈیشنر ہسپتال،ماہ مئی میں ایمر جنسی کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع ہو گی
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے جدید سہولتوں سے آراستہ 370بیڈز کا ہسپتال پایہ تکمیل جنوبی پنجاب کا پہلا سنٹرلی ائیر کنڈیشنر ہسپتال ہو گا ما ہ جون میں ہسپتال فنگشنل ہو جا ئے گا ریسکیو 1122ماہ مئی میں ایمر جنسی کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع ہو گی صحت اور تعلیم کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان شہر اپر پنجاب کے شہروں کے برابر آجا ئے گا جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکر دگی اور ترقی کے سفر کو لے کر 2018کے الیکشن میں عوام کے پاس جا ئے گی اور بھر پور کامیابی حاصل کرے گی عمران خان نے کے پی کے میں کتنے ہسپتال بنائے عوام کو بتائیں جھوٹ اور الزام کی سیاست کر نے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ نے ضلعی چیئر مین پنجاب بیت المال شیخ محمد علی ،سید عمران شاہ ،ایکسیئن بلڈنگ ہمایوں مسرور ،سب انجینئر محمد اقبال گھلو،ایس ڈی او ملک مشتاق ،یونین کونسلوں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،شیخ محمد سرفراز،احمد نواز حجانہ ،نو ر محمد مون ،سرور صدیقی ،قاری محمد شفیق ،حاجی محمد شریف وڈانی ،عبد الکریم کنیرا ،سید دلاور شاہ ،ذوالقرنین لاشاری ،شاہد مشتاق ،خالدبلال سکھانی ،ناظم الدین بزار ،سلیم الیاس ،ملک اسامہ نور ،رانا محمد شمیم ،محمد ظفر مستوئی ،ڈاکٹر خالد تحسین ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گل حسن اور ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور نے اس میگا پروجیکٹ کی ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ کو بریفنگ دی ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شا ہ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 370بیڈز کے نئے ہسپتال کے ساڑھے چار ارب روپے خرچ کئے ایل سی پراسیس کے بعد جون میں ہسپتال میں ساڑھے چار سو ملین کی مشینری پہنچ جائے گی ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو مسلسل میٹھے پانی کی فراہمی ہو گی جس کے لئے شوریہ کینال پر چار ٹربائینیں لگائی گئی ہیں اور ہسپتال تک واٹر سپلائی کے لئے پانچ کلو میٹر لائن بچھائی جار ہی ہے 40نئے باتھ روم اور ڈی ایچ کیو کے خالی حصوں میں چھوٹے چھوٹے پارک بنائے جا رہے ہیں پانچ کروڑ روپے مالیت کے تین بڑے جنریٹر مہیا کئے گئے ہیں 1900KVبجلی کی مسلسل فراہمی ہو گی اس مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظاما ت بھی کئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال میں تمام بیماریوں کے لئے جس میں دل گردے چھاتی ،جلدی امراض ،کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے لئے الگ الگ وارڈ ہوں گے سید عبد العلیم شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے آج ڈیرہ غازی خان شہر ترقی یافتہ شہر وں کے برابر جہاں تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر ہیں جنوبی پنجاب کا احساس محرومی مسلم لیگ (ن) دور کرے گی ہم اپنی ترقی کے سفر اور ووٹ کی عزت کی بنیاد پر 2018کا الیکشن جیتے گے ۔

پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم 7مئی سے شروع ہو گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم 7مئی سے شروع ہو گی جس میں 3382افرادی قوت فرائض انجام دے گی پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اورمانیٹرنگ کو یقینی بنایاجائے گا اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت انتظامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس میں کیاگیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع کی حدود میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ضلع کے داخلی و خارجی مقامات پر متحرک ٹیمیںتعینات ہونی چاہئیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کے علاوہ اہم جگہوں پر 97ٹرانزٹ ٹیموں کے علاوہ 66فکسڈ اور 1396موبائل ٹیمیں کام کریں گی ٹیموں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر ،ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عمارحسین ، ڈپٹی ڈ سٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر عابد حسین ، ڈاکٹر زوہیب حسن اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے

پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)حکومت پنجاب کی ہدایت پر باکسنگ کے فروغ کیلئے پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب بھر سے مختلف ویٹ کیٹیگریز کے باکسرز حصہ لے سکتے ہیں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 5مئی کو نشتر سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم لاہو رمیں ہو ںگے اور انٹر ڈویژن مقابلے 12سے 15مئی تک لاہو رمیں کرائے جائیں گے انڈر 16 بوائز میں45,49,52,56,60,64 32,36,40,اور 69کلو گرام ، مردوںکے49,52,56,60,64,69,75,81,91کلو گرام جبکہ خواتین کے 40سے 45،45سے 48، 48سے 51، 54سے 57، 57سے60اور 69سے75کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں شرکت کیلئے باکسرڈویژ نل سپورٹس آفس سے رابطہ کریں یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ماہ اپریل میں کل4193ایمرجنسیوں میں4136افراد متاثر ہوئے،ریسکیو رپورٹ
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میںخاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے ریسکیورز اس سلسلے میں لوگوں میں آگاہی دیں انہوں نے کہامحفوظ معاشرہ کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہو گاانہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ،حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرﺅف اور اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی اجلاس میں بتایاگیا کہ ماہ اپریل میں کل4193ایمرجنسیوں میں4136افراد متاثر ہوئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات کے743میڈیکل کی2697 آگ لگنے کے147 ڈوبنے کے3عمارت منہدم ہونے کے 3جرائم کے123 اورمختلف نوعیت کے447واقعات رونما ہوئے ان میں1322افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی2745افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ریسکیو کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7.23منٹ رہا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ سیف الرحمن کی گریڈ 18میں ترقی


ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ سیف الرحمن کی گریڈ 18میں ترقی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ محمد جمیل کامران کے ملتان تبادلہ کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفس کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں افسران اور سٹاف نے شرکت کی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہا اور انہیں شیلڈز دیں

پرائیویٹ سکولز کے مسائل فوری حل کئے جائیں ورنہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں
ڈیرہ غازی خان( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)پرائیویٹ سکولز کے مسائل فوری حل کئے جائیں ورنہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ 3سالو ں سے فیس پیکج میں اضافہ نہ کرنا ، سکولزکا الحاق ختم کرنا ، لاکھوں روپے جرمانے اور سکولز کی رجسٹریشن کو سرخ فیتے کا شکار کرنے جیسے مسائل سے پرائیویٹ سکولز مالکان شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور ان مسائل کو حل کرائیں ان خیالات کا اظہار ضیاءالسلام زاہد قریشی مرکز ی چیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تحفظ حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضلع ڈیرہ غازی خا ن کتے زیر اہتمام تحفظ حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں تین سے زائد پرائیویٹ سکولز مالکان نے شرکت کی ۔ کانفرنس کی صدارت ضلعی صدر خوشید احمد خان تالپور ، مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین ضیاءالسلام زاہد قریشی ، مہمانان اعزاز میں عارف شبیر ڈویژنل صدر ڈی جی خان ، ڈویژنل کوآرڈینیٹر شفقت بلال لعلوانی بلوچ اور ضلعی چیئرمین مجلس عاملہ خان عبدالخالق خان بابر، سابق صدر فرقان حمید غوری ، ڈویژنل نائب صدر محمد طارق رحیم تھے ۔ کانفرنس کے میزبان ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد یوسف انصاری تھے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر عارف شبیر نے کہا کہ حکومت پنجاب آئے روز سکولز پر نت نئے ٹیکس عائد کر رہی ہے جن پر عمل در آمد نا ممکن ہے ہم حکومت کے مسائل میں کمی کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن حکومت ہمارے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا ۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر شفقت بلال لعلوانی نے کہا پیف پارٹنر شدید مسائل کا شکار ہیں ان کے مسائل کا فوری حل وقت کی ضرورت ہے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یوسف انصاری کا کہنا تھا APPSAنے پہلے بھی سکولز کے مسائل حل کئے ہیں آےندہ بھی سکولز کے مسائل کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ، چوہدری عبدالستار ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کا آئینی فرض ہے کہ وہ طلبہ کی تعلیم کے مفت ذرائع فراہم کرے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین ضیا ءالسلام زاہد قریشی نے کہا کہ حکومت نے پرائیویٹ سکولز کے لئے لا تعداد مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ ہم اس وقت پورے پاکستان میں لاکھوں طلبہ وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ حکومت کے دست و بازو بن کر کام کر رہے ہیں لیکن حکومت کا پرائیویٹ سکولز کے ساتھ رویہ انتہائی متعصیبانہ ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے اس وقت سیکنڈری بورڈ ز کی امتحانی فیسوں کا بے تحاشا اضافہ واپس لیا جائے ۔ وہ تمام مراعات جو سرکاری سکولز کے طلبہ کو حاصل ہیں وہ پرائیویٹ سکولز کے طلبہ کا بھی حق ہے ، پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے طبہ وطالبات بھی پنجاب کے باسی ہیں ان کا بھی اتنا حق ہے جتنا سر کاری سکولز کے طلبہ کا ہے ، PEFپارٹنر سکولز کی ماہانہ فیس میں پچھلے 3سالوں سے اضافہ نہیں کیا ان کی ماہانہ فیس کم از کم1200روپے فی طالب علم مقرر کی جائے ۔ اور سالانہ بنیادوں پر 10%اضافہ کا قانون پاس کیا جائے ۔ سکولز کے بچوں کے رزلٹ میں کمی کی صورت میں سکولز کا الحاق ختم کرنا کالا قانون ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔زمینی حقائق کو سامنے رکھنے کی بجائے سکولز کی چھوٹی چھوٹی خامیوں پر لاکھوں پر جرمانے انصاف کے تقاضوں کا خون ہے جس سے پورا پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ، سی ای اوز آفس میں دو دو سال تک رجسٹریشن زیر التواءرہتی ہے آئے روز ان پر مختلف اعتراضات لگا کر رجسٹریشن پراسس کو سرخ فیتے کا شکار کر دیا جاتا ہے ، سیکٹری تعلیم کے واضح حکم کے باوجود فوری رجسٹریشن لیٹر جاری نہیں کئے جارہے ہیں ، پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر نے بہت صبر کر لیا اب اگر ان مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن، پرائیویٹ سکولز مالکان اور اساتذہ کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرے گی اور مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

نوجوان گردوں کے عارضہ میں مبتلا،گردے کے بطور عطیہ کا منتظر
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا محنت کش 30سالہ نوجوان گردوں کے عارضہ مبتلا،گردے کے بطور عطیہ کا منتظر زندگی کی آخری سانسیں گننے لگا ،علاج معالجہ کے لئے تمام جمع پونجی خرچ ہوگئی گھر میں نوبت فاقوں کشی تک جاپہنچی ،اپنوں نے بھی منہ موڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق یو سی 12کا رہائشی خرم شہزاد ولد غلام فرید مغل پٹھان جو کہ رکشہ ڈرائیور اور دو بچوں کا باپ ہے وہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دونوں گردے نکارہ ہو گئے صرف 5 فیصد کام کررہے ہیں ہفتہ میں دو بار ڈائلیسز کرانا پڑتا ہے ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں ڈائلیسز کے لئے داخل ہی نہیں کیا گیا اور ٹائم دے دیا گیا ملتان سے گردے ڈائلیسز کرائے جاتے ہیں بیماری کے باعث آمدنی کا سلسلہ بند ہوگیاخرم شہزاد نے کہا ہے کہ اگر اسکا ایک گرد ہ تبدیل کردیا جائے تو وہ باقی زندگی کے لئے صحت یاب ہو سکتاہے لیکن گھریلوں حالات اور غربت کی وجہ سے وہ ایک گردہ خرید نے کی آخری سانسیں گننے پر مجبورہے اس نے حکومت پنجاب وہ علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کرے اور مخیرحضرات کے علاوہ عوام سے اپیل کی ہے اگر اسے ایک گردہ عطیہ کردیا جائے تو وہ صحت یاب ہو کر اپنے بیوی بچوں کا سہارا بن سکتا ہے اور صحت مند زندگی گزار سکے۔

نواز شریف کی مسلم لیگ پر خاصا مشکل وقت ہے، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت رفیق
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)نواز شریف کی مسلم لیگ پر خاصا مشکل وقت ہے ۔مزید مشکلات آنے کا امکان ہے ایسے حالات میں مسلم لیگ کو مضبو ط کرنے میں کردار ادا کرینگے اور اپنی ہی جماعت میں مفاد پرستوں ،خوشامدیوں اور موقع شناسوں کے خلاف ڈٹ کر انہیں آئینہ دکھائےںگے تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ مسلم لیگ ن میں منافقت ،گروپنگ ،داڑیں ڈالنے میں خودمیاں محمد نوا ز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا بہت بڑا عمل دخل ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں برادران کے اردگرد رہنے والوں نے میاں محمد نواز شریف کو بادشاہت سمیت امیر المومنین بنانے کے جھانسے نے میاں برادران کو رسوا کردیا ایک صحافی کا سوال کہ شےخ صاحب آپ نہ تو پیپلز پارٹی اور نہ ہی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں صرف اور صرف مسلم لیگی قائدین کو ہدف تنقید کرنے کی کیاوجہ ہے ۔شیخ لیاقت رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر لوٹوں کا اتنا گند ہے مسلم لیگ کے اندراتنی منافقت پیدا کردی گئی ہے مسلم لیگ میں اسوقت اتنی داڑیں ڈال دی گئیں ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں مجھے سب سے پہلے اپنی جماعت کی وہ غیرجماعتی حرکتیں لوٹاازم کو تقویت اپنے سینئرز کو دیوار سے لگانا محسنوں کو ڈنگ مارنا اورمسلم لیگی ورکرز کی رسوائی کا رونا رونے سے فرصت نہیں ملی کسی اور کو کیوں ہدف تنقید بناﺅں ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے اندر مسلم لیگ تماشا لیگ بنی ہوئی ہے ۔میاں محمد نواز شریف کے ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف الیکشن لڑنے والے آج سینئر مسلم لیگی اور لمحہ فکریہ اور شرمناک صورتحال یہ ہے کہ وہ بھی مسلم لیگ ن میں ہےں مسلم لیگ ن کے اندر گھس بیٹھے منافقین کے خلاف جنگ اور اپنی جماعت کو منافقت سے پاک کرنے کا عزم ہے قائدین مسلم لیگ ن آئینہ اور حقائق سے آگاہی فرض سمجھ کر رہاہوں تاکہ مضبوط مسلم لیگ اور مضبوط پاکستان کا خواب پورا ہوجائے۔

میپکو سرکل آفس ،ڈیرہ غازیخان میں یوم مئی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)مزدروں کا ہر فورم پر تحفظ کرینگے آفیسران بالا سے استدعا ہے کہ مزدروں کو ناجائز شوکاز اور کام کا زیادہ بوجھ نہ دیں تاکہ خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آئے واپڈا کی نجکاری کی حکومتی پالیسی جو مزدرو کش پالیسی ہے وہ ہر صورت میں نامنظور ہے اور اس کا ہر فورم میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار میپکو سرکل آفس ،ڈیرہ غازیخان میں یوم مئی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈویثرنل چیئرمین آل پاکستان واپڈاہائیڈرو ورکرز لیبر یونین حافظ ارشاد ،غلام صدیق نے مزدروں کے عالمی دن کے موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم شگاگو کے مزدروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا مزدرو کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر کی جائے اداروں کی نجکاری بند کی جائے مزدروں کی سوشل سکیورٹی سے رجسٹریشن کرائی جائے دیگر صنعتی اداروں میں مزدروں کی تنخواہ کم از کم 15ہزار مقرر کی جائے تمام اداروں میں ٹیکنیکل سٹاف کا سکیل اپ گریڈ کیاجائے احتجاجی مظاہرے میں شےخ کوکب ندیم ،عابد حسین ،ملک اطہر ببر ،بشیر بلوچ ،لالہ محمد منیر ،امیر معاویہ ،صابر حسین ،جاوید بلو چ ،منیر احمد ،جاوید احمد ،قاضی اختر اقبال ،جاویدقیصرانی ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں