67

حکومتی دعوﺅں کے برعکس شہر اور گردونواح میں میپکو کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے)حکومتی دعوﺅں کے برعکس شہر اور گردونواح میں میپکو کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ 10 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ساہیوال شہر او رگردونواح میں میپکو کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ 10 گھنٹوں سے تجاوز کر گئی ،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا بھی دوبھر کردیا ہے، غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں نے میپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ جینا ہی مشکل کررکھا ہے، جب بجلی آتی ہے کہ بار بار ٹرپنگ سے شدید پریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سی آئی اے پو لیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ساہیوال کے سب انسپکٹر سید علی رضا کا ظمی نے پو لیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں وارداتیں کر نے والے نعمان عرف نو می وغیرہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے دو 30بور پسٹل ،ایک 32بور ریوالور اور گو لیاں برآمد کر لیں بتایا گیا ہے کہ ملزمان مو بائل اور نقدی وغیرہ چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہیں اور ان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
ساہیوال ۔ وارداتیں کر نے والے ملزمان سی آئی اے پو لیس کی حراست میں ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سابقہ سرکاری خاتون ٹیچر گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق محلہ فیض آباد میں 63سالہ ریٹائرڈ خاتون ٹیچر ساجدہ ابراہیم گھر کے کمرہ میں مردہ حالت میں پائی گئیں بتا یا گیا ہے کہ خاتون اکیلی ہی گھر میں رہائش پذیر تھی اہل محلہ کو دو دن سے نظر نہ آئی تو انہوں نے پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو خاتون مردہ حالت میں پائی گئی بتا یا جا رہا ہے کہ متوفیہ بیمار تھیں پو لیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد خاتون کے ورثاءکے حوالے کردی ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)مسلم لیگ ن کا ساہیوال میں جلسہ ، جلسہ گاہ میں عوام سے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایم پی اے کے گھر آمد ہیرے ،سو نے کے سیٹ اور گا ئیں تحفہ میں دیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا ساہیوال میں جلسہ منعقد ہوا جلسہ گاہ میں عوام سے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مری نواز شریف ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے انواع اقسام کے کھا نے کھا ئے اور جا تے ہو ئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک ،صنعت کار محمد رمضان ملک کی جانب سے مریم نواز کو 50تو لے سے زائد کے ہیرے ،سو نے کے سیٹ اور 10عدد اعلیٰ نسل کی گائیں بطور تحفہ دیں جن کی مالیت کرو ڑوں میں بتائی جا تی ہے میاں نواز شریف اور مریم نواز نے تحائف قبول کر تے ہو ئے محمد ارشد ملک ،محمد رمضان ملک اور ان کے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا ۔اور براستہ سڑک لا ہور کے لئے روانہ ہو ئے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)5سالہ بچے سے 16سالہ کزن کی مبینہ زیادتی ۔تفصیلات کے مطابق 6/85آر شبیر کا لونی میں احمد علی کے 5سالہ بیٹے سبحان احمد کو اس کا کزن 16سالہ شفیق بہلا پھسلا کر وویرانہ میں لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی بد فعلی کا شکار بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرید ٹاﺅن پو لیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج نے پنجا ب اسمبلی کے سپیکر کے بہنوئی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا تے ہو ئے دو ملزموں زاہد اور سجاد کو قید اور جر مانہ کی سزا سنا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے بہنوئی سابق ممبر ضلع کونسل را ﺅ مشکور خاں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو ملزموں زاہد اور سجاد کو 25۔25سال قید اور تین تین لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنائی ۔عدالت نے اس مقدمہ قتل کے دیگر چار ملزموں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری طفیل جٹ ، را ﺅ محمد اکبر اس کے بیٹے اقبال اور عبدالسلام کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔استغاثہ کے مطابق 14جو لائی 2015کو صبح 7بجے رنجش کی بنا پر مو ٹر سائیکل سوار ملزموں نے آتشیں اسلحہ سے گو لیاں مار کر بلاک نمبر 10چیچہ وطنی میں ڈیرہ پر بیٹھے ہو ئے سابق ممبر کونسل ساہیوال را ﺅ مشکورخاں کو قتل کر دیا تھا جس پر پو لیس نے چھ ملزموں ایم این اے محمد طفیل جٹ سمیت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا مقتول را ﺅ مشکور خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر را نا محمد اقبال کے بہنوئی تھے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)سابق ایم پی اے و پی ٹی آئی کے رہنماءحاجی شیخ محمد چوہان نے کہا ہے کہ ساہیوال میں مسلم لیگ ن کا ہو نے والا جلسہ بری طرح ناکام ہو ا جلسہ میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور تمام سرکاری محکموں کی حاضری یقینی بنائی گئی 5ایم پی اے ،4ایم این اے ،ضلعی اور بلدیاتی چئیر مین چند ہزار افراد کو بمشکل پنڈال میں لا سکے ساہیوال ضلع کو مسلم لیگ ن کاگڑھ کہنے وا لوں کو منہ کی کھا نا پڑی آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی ساہیوال ضلع سے کلین سویپ کرے گی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر عوام عمران خان اور مر کزی پی ٹی آئی رہنماﺅں کا سر فخر سے بلند کرے گی جلسہ میں مو جود تمام محکموں کے سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار پاور شو نہ دکھا سکے حتیٰ کہ گا ﺅں اوور شہروں میں ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی بے سود ررہا ساہیوال کے با سیوں نے ن لیگ کو مسترد کر دیا ہے وہ تبدیلی چا ہتے ہیں اور کر پشن میں ڈوبے لیگیوں کے احتساب کا مطالبہ کر تے ہیں انہوںنے مزید کہاکہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیںجو ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کرکے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کر پشن کے خلاف ہیں ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) زہریلہ دودھ پینے سے خوا تین سمیت 16بچوں کی حالت غیر ہو گئی ،اسپتال داخل ۔تفصیلات کے مطابق 90جی ڈی کے رہائشی جا وید کی گا ئے نے بچھڑا پیدا کیا جس کا پہلا دودھ انہوں نے اپنے ہمسائیوں کو بھی دیا جس کے پینے سے جا وید کی والدہ بشراہ بی بی ،بہن رو بینہ بی بی ، کو ثر بی بی ،بچے تاج ،نصرت ،طیبہ ،کوثر ،بشرہ،رو بینہ ،عائشہ ،جان وغیرہ کی حالت دودھ پینے سے غیر ہو گئی جنہیں ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ جا ری ہے بتا یا گیا ہے کہ تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)عطائی ڈاکٹر زکے خلاف کریک ڈاﺅن احسن اقدام ہے‘ عطائی ڈاکٹر ز کے خلاف کارروائی پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ عوامی وسماجی حلقوںکا ڈاکٹر ز کی فیسیں کم کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر عطائیوں کے خلاف جاری مہم کو سراہاہے۔ عطائی ڈاکٹرز مریضوںکو علاج معالجہ کے ذریعے مختلف بیماریوں میں مبتلا کررہے تھے۔ عطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن سے گلی محلوں میں بیٹھے ان پڑھ ڈاکٹرز کا خاتمہ تو ہواہے لیکن کریک ڈاﺅن کے دوران کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کے خلاف بھی کارروائی ہوئی ہے جس کے باعث غریب عوام سستے علاج معالجہ سے محرو م ہوئے ہیں کیونکہ ڈاکٹر ز اور سپیشلسٹ ڈاکٹرزکی بھاری فیسوں کی وجہ سے غریب عوام انہیں چیک کرانے سے مالی حالات کا شکار ہوتے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہناہے کہ ڈاکٹرز سے علاج معالجہ کرانا غریب وعام آدمی کی پہنچ سے دور ہے ۔ ڈاکٹرز اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر 1000سے 800روپے چیک اپ فیس لے رہے ہیں اور ادویات الگ خریدنی پڑتی ہیں جس کے باعث غریب آدمی عطائیوںکے پاس علاج معالجہ کے لئے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹر زکی کمی ہے اور ڈاکٹرز بھی مریض کو نرسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوںنے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ڈاکٹر ز کی سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کو یقینی بنانے اور پرائیویٹ کلینکس پر فیسیں1000سے کم کرکے 200 روپے تک کروانے پر عملدرآمد کروائیں تاکہ غریب و عام آدمی اپنا علاج معالجہ ڈاکٹرز سے کرواسکے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال کی ایمر جنسی میں آنے والے افراد اور ان کے لواحقین پریشان ‘طبی امداد سے قبل پرچی بنانے کاحکم ‘ کمپیوٹرائزڈ پرچی بنانے والے دھوپ میں لمبی لائن میںلگ کر مریض بننے لگے ‘ ایمر جنسی میںآنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد اور عملہ کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال ایمر جنسی میںآنےوالے مریضوںکو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے جب متعلقہ عملہ پہلے کمپیوٹرائزڈ پرچی بنانے کا کہتاہے ۔ پرچی بنوانے کےلئے مریضوں اور ان کے لواحقین کو لمبی لائن میں دھوپ میںکھڑا ہونا پڑتاہے ۔ جہاں کمپیوٹرائزڈ بنانے کیلئے عملہ کی کمی سے مردو خواتین کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ ایمر جنسی میںآنے والے مریض کو طبی امداد فوری نہ ملنے سے بعض اوقات مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے لیکن ایمر جنسی سے متعلقہ عملہ اس کا خیال نہیں کرتا اور وہ پرچی کا رونا روتاہے ۔ شہریوں کا کہناہے کہ کمپیوٹرائزڈ پرچی بننے سے قبل ایمر جنسی میںآنے والے مریضوںکی پرچی وہیں بن جاتی تھی اور مریض کو فوری طبی امداد مل جاتی تھی اب ایسا نہیں ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘کار اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گاﺅں 138/9-L میں ہوئی یہاں محمدایوب 88چوک سے دوائی دانے دار خرید کر واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون ونقدی 52ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات فائیو ویز چوک میںہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے شہباز علی کی کار نمبری 3157/LEC مالیتی 8لاکھ روپے اور لیاقت چوک میں نامعلوم ملزمان نے اسحق خان کی دوکان کے باہر سے موٹر سائیکل نمبری3129/SLL مالیتی 63ہزار روپے چرالی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چور ی کرنے والے 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں96/9-Lمیں عاصم علی ‘62/4-Rمیں ادریس وغیرہ دو ملزمان اور 18-B/7-Rمیں نوراحمد ڈائریکٹ تارلگا کر بجلی چوری کررہے تھے کہ واپڈا افسران کو اطلاع مل گئی اور واپڈاٹیموںنے چھاپے مارکر بجلی چوری کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا۔ پولیس نے واپڈا افسران کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 39/Aالیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)کم عمر لڑکے کو رکشہ چلاتے ہوئے مالک سمیت گرفتارکرلیا‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک کے قریب کم عمر فیصل نے اپنے مالک عبدالرزاق سے رکشہ نمبری388/SLL لیکر تیزرفتاری اور لاپرواہی سے چلایا۔ ٹریفک اے ایس آئی محمدصدیق نے کم عمر لڑکے فیصل اور اسکے مالک عبدالرزاق کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ) پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ‘ 2لڑکیوں سمیت3ملزمان گرفتار‘ مالک مکان فرار‘ تفصیلات کے مطابق محلہ فرید گنج ایک شخص اکبر نے اپنے مکان پر قحبہ خانہ بنا رکھاتھا کہ سٹی پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹےم نے چھاپہ مار کر فہیم اکرم ‘ارم اور صائمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ مالک مکان اکبر فرارہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)ایس ایچ اوز کو شام 4 تا 7 بجے تھانہ پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت ۔ ڈی پی او ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے ایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر شنوائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ایس ایچ او عوام الناس کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو سن کر ان کا ازالہ یقینی بنائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام الناس کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے بلا ناغہ ہر شام 4 بجے تا 7 بجے شام تک تھانہ پر اپنی موجودگیہ یقینی بنائیں ۔ ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا کہ وہ عوام اور سائلین کو خود سنیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری و ضروری اقدامات عمل میں لائیں تاکہ عوام کو فوری انصاف و تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ ڈی پی او کے حکم پر ضلع بھر میں عمل درآمد شروع کر دیا گےا ہے اور ایس ایچ اوز مقررہ اوقات میں تھانہ پر عوام الناس کی شنوائی کے لئے موجود رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اس سلسلہ میں اگر ایس ایچ او چھٹی پر ہو یا پھر ضروری کار سرکار میں مصروف ہو تو تھانہ پر موجود سینئر ترین پولیس آفیسر اس وقت میں عوام کی شنوائی یقینی بنائے گا ۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہےوال میں ڈاکٹروں نے احتجاجی کےمپ لگا کر بےنرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر شعیب ظفر نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ڈاکٹر کی خالی آسامیاں میرٹ پر پر کی جائیں ۔ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ فری کر نے کا مطالبہ کیا اور لیبارٹری میں ٹےسٹ کی بجائے باہر سے ٹیسٹ بند کئے جائیں اور لیبارٹری کو مزید فعال کیا جائے ۔مریضوں کو ادویات کی قلت کا سامنا ہے فراہم کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں