97

سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کے دورہ چکوال کے اخراجات میونسپل کمیٹیوں کے ذمہ ڈال دئیے گئے،،،چکوال کی مزید خبریں

چکوال(عبدالغفور منہاس سے)سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کے دورہ چکوال کے اخراجات میونسپل کمیٹیوں کے ذمہ ڈال دئیے گئے اور میونسپل کمیٹیوں نے ٹھیکیداروں کو پانچ لاکھ روپے فی کس جمع کرانے جبکہ دیگر اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ دے دیا،ٹھیکیداروں نے اتنی بڑی رقم کی ڈیمانڈ پر شدید احتجاج کیا ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال کی طرف سے گزشتہ روز ٹھیکیداروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چکوال کے لیے پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جمع کروائیں دیگرمیونسپل کمیٹیوں کو بھی جلسے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھاری رقوم اکٹھی کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)ہسپتال روڈ پر ریڑھی کھڑی کر کے روڈ بند کرنے سے منع کرنے پرپٹھان ریڑھی بان نے سیکورٹی گارڈ کو تشد د کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا، ہسپتال روڈ پر تعینات سیکورٹی گارڈ محمد بنارس ریڑھیاں ہٹوا کر روڈ کلیئر کروا رہا تھا کہ اس دوران صالح خان پٹھان نے ریڑھی عین روڈ کے درمیان کھڑی کر دی جس سے دونوں طرف سے راستہ بند ہو گیا۔ سیکورٹی گارڈ محمد بنارس نے صالح خان پٹھان کو ریڑھی لگانے سے منع کیا جس پر صالح خان پٹھان نے سیکورٹی گارڈ محمد بنارس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، واقعہ کی اطلاع فوری طور پر سٹی پولیس کو دی گئی ،پولیس نے سیکورٹی گارڈ محمد بنارس کو ہسپتال منتقل کیا اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں صالح خان پٹھان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)قصبہ نیلہ کی معروف سماجی و ادبی شخصیت ڈاکٹر چوہدری منظور احمد نیلہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیاگیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹرز ،ہیلتھ ملازمین ،پیرامیڈیکل سٹاف اور میڈیکل کمپنیوں کے نمائندگان و عمائدین علاقہ نے شرکت کی، نمازجنازہ حافظ غلام احمد طارق ایڈووکیٹ نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد نے ڈاکٹر چوہدری منظور احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈاکٹر چوہدری منظور احمد کے صاحبزادے چوہدری نثار احمد و پوتوں چوہدری منصور احمد اور مسرور چوہدری سے اظہار تعزیت کیا۔مرحوم چوہدری منظور احمدنے ایک صدی کے قریب علاقہ اور گردونواح کے عوام کی خدمت کی۔جس کی وجہ سے ان کی وفات پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)تلہ گنگ روڈ کو بھون روڈ سے ملانے والی لنک روڈ کی تعمیر کے دوران تیس فٹ گلی ،پلی اور مین ہول کھلے چھوڑ دیئے گئے۔ حکومت کی طرف سے تلہ گنگ روڈ بالمقابل شیل پٹرول پمپ سے لے کر سویٹ پیلس کےسامنے تک روڈ کی تعمیر کے لیے تینتیس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی تھی، تلہ گنگ روڈ کی طرف سے تیس فٹ گلی ادھوری چھوڑ دی گئی جبکہ سویٹ پیلس کے سامنے پلی تعمیر نہیں کی گئی۔ جبکہ مین ہول بھی کھلے چھوڑ دئیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تلہ گنگ روڈ کی طرف سے گلی اور نالیوں کا گنداپانی ہر وقت کھڑا رہنے سے تعفن پھیل رہا ہے جبکہ گزرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی چکوال اکبر بادشاہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ وہ خود مذکورہ گلی کا معائنہ کریں اور نوٹس لیں۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے کہا کہ حکومت پنجاب ترقےاتی منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ان منصوبہ جات کو 31مئی تک ہر صورت مکمل کرنا ہے ۔یہ بات انہوں نے ترقیاتی منصوبہ جات کے جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ،ا ے ڈی سی آر ،سی ای او ایجوکیشن و ہیلتھ،ایکسیئن سمال ڈیم اور متعلقہ اداروں کے سر براہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ڈیولپمنٹ نے تمام ترقےاتی منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی چکوال نے کہا کہ خادم پنجاب کے دیہی روڈ پروگرام،چکوال میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ،تعلیم و صحت کے تمام زیر تکمیل منصوبہ جات کو ہر صورت31 مئی تک مکمل کیا جائے گا ۔

چکوال(بیو رو رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر نگرانی پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ مورخہ 12مئی تا 15مئی جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلےکس لاہور میں منعقدہ ہو رہی ہے ۔ راوپنڈی ڈویژن کے ٹرائلز 6.5.18کو صبح 9بجے باکسنگ رنگ نشتر پارک کمپلےکس لاہور میں ہو نگے ۔

چکوال(بیو رو رپورٹ) عازمین حج 2018کی تربیتی نشست ،وزارت مذہنی امور اور بین المذہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ حکومت پاکستان کی جانب سے دوسری ایک روزہ حج تربیتی نشست مکہ میر ج ہال پنڈی بائی پاس روڈ منعقد ہوئی جس میں تمام کامیاب عازمین حج نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاضی سمیع الرحمان نے خطاب کیا اور عازمین حج کو رہنمائے حج اور مختلف لٹریچر تقسیم کیے گئے اور ان کو مکمل حج سے متلعق آگاہی فراہم کی گئی ۔عازمین حج نے حکومت پاکستان کے اس تربیتی پروگرام کو بہت سراہا اور اس سے ان کو مناسک حج ادا کرنے میں رہنمائی ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں