64

ایرانی مداخلت کا مل کر مقابلہ کریں گے: شاہ سلمان، شاہ محمد ششم

الریاض(پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے ایران کی بڑھتی مداخلت کے خلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکشی فرمانروا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مراکشی فرمانروا کو یقین دلایا کہ سعودی حکومت اور عوام مراکش کو ایران کی طرف سے لاحق خطرات میں رباط کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر ملک مراکش کی سلامتی، وحدت اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دے گا۔دونوں رہ نماؤں نے ایرانی رجیم کی عرب ممالک میں مداخلت اور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے سے اتفاق کیا۔خیال رہے کہ تین روز قبل مراکش نے ایران پر علاحدگی پسند گروپ پولیساریو فرنٹ کی عسکری معاونت کا الزام عاید کرنے کے بعد تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک نے مراکش کے ساتھ ایرانی سازشوں کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں