16

موٹرسائیکل پر طویل مسافت طے کرکے اسکول آنے والی خاتون ٹیچر

ڈیرہ غازی خان(پاکستان اپ ڈیٹس ) صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قدامت پسند ماحول میں ایک بہادر خاتون ٹیچر گھر سے 27 کلومیٹر دور موٹر سائیکل چلاکر اسکول جاتی ہیں، جہاں وہ قبائلی بچوں کو تعلیم دیتی ہیں۔33 سالہ ماہ جبین بی بی ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کی بستی سوکڑ کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے پولیٹیکل سائنس اور ایم ایڈ بھی کر رکھا ہے.ایک ایسے معاشرے میں جہاں پر خواتین کا گھروں سے نکلنا معیوب سمجھا جاتا ہے، ماہ جبین اپنے گھر سے روزانہ موٹرسائیکل پر 27 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے کوہ سلیمان کے دامن میں قبائلی بچوں کو تعلیم دینے اسکول جاتی ہیں کوہ سلیمان کے دامن میں واقع بستی کلیری کا بوائز پرائمری اسکول قبائلی اور انتظامی علاقے کی سرحد پر ہے، بستی کلیری وہی علاقہ ہے جہاں کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماہ جبین کے گھر سے اسکول تک کا راستہ کچا ہے، جو سنسان اور ویرانے سے ہوکر گزرتا ہے، لیکن یہ خوف زدہ کردینے والے راستے اور ماحول بھی اس بہاد خاتون ٹیچر کو اپنے فرض سے دور نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں