87

پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ رات گئے تک سرچ / کومبنگ آپریشن،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس ) ملکی حالات کے پیش نظر ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ملک دشمن عناصر کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ رات گئے تک سرچ / کومبنگ آپریشن ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ چوٹی کے علاقہ میں کیا گیا اور اس دوران 80 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 90 کس سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن A کیٹیگری کے 2 کس مجرمان اشتہاری ذیشان عرف شانی ولد اعجاز اور عامر ولد ریاض کو زیر حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایوب ولد نہال سے 30 بور پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹی میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان کا سنٹرل جیل کا دورہ
ڈیرہ غازیخان ( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شفیق الرحمن خان نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30شوکت علی بھی ان کے ساتھ تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوںنے جیل میں مختلف بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے مسائل پوچھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ 12سے15مئی تک نشتر پارک لاہور جمنیزیم میں منعقد ہو گی
ڈیرہ غازیخان ( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ 12سے15مئی تک نشتر پارک لاہور جمنیزیم میں منعقد ہو گی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز لاہور میں جاری ہیںاور منتخب کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے پاک آرمی سے ریٹائرڈ باکسنگ کوچ الطاف محمود ڈیرہ ڈویژن کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کررہے ہیں یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی نے یہاں بتائی انہوںنے بتایاکہ باکسنگ مقابلوں میں یوتھ کلاس ، ایلیٹ کلاس بوائز اور ایلیٹ کلاس گرلز حصہ لے رہے ہیں ان مقابلوں سے جہاں باکسنگ کو فروغ ملے گا وہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع بھی میسر آئیں گے انہوںنے بتایاکہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے کے انعامات بھی دیئے جائیں گے

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا 247ملزمان اور 36مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیے انہوںنے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، 24پسٹل ، چار ریوالور ، دو رائفلز ، سات بندوقیں 233گولیاں ، آٹھ کارتوس ، 241لٹر شراب ، 5959گرام چرس ، 110گرام ہیروئن ، الیکٹرک کیبل مالیتی ایک لاکھ دس ہزار روپے اور دیگر اشیاءبرآمد کیں اسی طرح تیز رفتاری ، چوری اور دیگر نوعیت کے مقدمات کا بھی تھانوں میں اندراج کرایاگیا ایس ایس پی نے بتایا کہ ماہ اپریل کے دوران پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے شاہراہوں پرگاڑیوں میں فنی خرابی پر 808پریشان حال افراد کی مدد کی 13زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا پٹرولنگ پولیس نے چھ گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا انہوںنے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران 22مستقل اور 138عارضی تجاوزات ختم کرائیں

فائر فائٹر ڈے سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان پر منعقدہ تقریب
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ 4مئی فائر فائٹر ڈے کے طور پر مناےا جاتا ہے۔ سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان پر منعقدہ تقریب میں انہو ںنے بتایاکہ ڈویژنل پبلک سکول میںاس حوالے سے آگاہی سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں فائر فائٹر ز کی خدمات کو سراہا گیاجو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کرتے ہیں اس موقع پرریسکیورز نے کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور آگ بجھانے کا عملی مظاہر ہ بھی کیا اس کے علاوہ طلباءکو آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقداما ت اور احتیاطی تدابیربارے آگاہی دی گئی ۔اس کے علاوہ عوام الناس کی آگاہی کے لیے شہر میں ریلی بھی نکالی گئی۔

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018میں ڈویژن بھر میں272امتحانی مراکز قائم
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ بورڈ ہذا کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018میں ڈویژن بھر سے 92ہزار 500سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے جس میں پارٹ iمیں 47722کے قریب طلبہ و طالبات جبکہ پارٹIIمیں 44786کے قریب طلبہ و طالبات شامل ہیں پارٹIIکے طلبہ و طالبات کے لیے 128جبکہ پارٹIکے طلبہ و طالبات کے لیے 144امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں امتحان کو شفاف بنانے کے لیے سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت اسپشل سکواڈ تعینات کر دئیے گئے ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز تعلیمی بورڈ ہذا کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژن بھر سے تعینات ہونیوالے موبائل سکواڈ انسپکٹرز ، سربراہان ادارہ جات ، چاروں اضلاع کے ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے علاوہ کنٹرولر امتحانات چوہدری مشتاق علی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ میٹرک کا امتحان انتہائی پرسکون ، شفاف اور اچھے طریقہ سے اختتام پذیر ہوگیا اب ہمارا مقصد انٹر میڈیٹ کے امتحان کو مزید بہتر انداز سے منعقد کرانا ہے جس کے لیے بورڈ ہذا نے تمام امیدواران کو رولنمبر سلپس کی ترسیل مکمل کر نے کے ساتھ ساتھ سپروائزری سٹاف ، امتحان کی نگرانی کے لیے مختلف ٹیمیں اور انسپکٹر ز کو تعینات کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ دوران امتحان وہ خود تمام انسپکٹر صاحبان سے براہ راست رابطہ میں رہیں گے اور انکی رہنمائی بھی کرتے رہیں گے۔

بارڈر ملٹری پولیس نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام
ڈیرہ غازیخان ( حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)بارڈر ملٹری پولیس نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ تفصیل کے مطابق راکھی گاج چیک پوسٹ پر بارڈر ملٹری پولیس نے دوران چیکنگ مسافر کوچ سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل نان کسٹم گاڑیوں کے ٹائرزاور دیگر غیر ملکی اشیاءبر آمد کر کے گاڑی کو تھانہ میں بند کر کے ساجد نامی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا بتایا جا تا ہے کہ مذکور ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان بلوچستان سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا بارڈر ملٹری پولیس نے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر کسٹم حکام کو آگاہ کر دیا ۔

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن ڈویژنل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس )پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن ڈویژنل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن و ممبر ایگزیکٹو باڈی سردار حبیب الرحمن لغاری منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار ڈویژن بھر کی فلور ملیں رمضان پیکج کے لئے آٹا فراہم نہیں کریں گی ، اپنے خطاب حبیب الرحمن لغاری نے کہا کہ کاروبار عزت کےلئے کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کاجہاں بلیک میلنگ اور دیگر منفی ہتھ کنڈوں سے کاروباری طبقہ کو بلا وجہ حراساں و پریشان کیا جائے اس سے بہتر ہے کہ مالکان فلور ملز بند کر کے آرام سے گھر بیٹھ جائیں اور عبادت کریں انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ فوڈ کے مقامی افسران کی آشیر باد سے فوڈ ملازمین مختلف ذرائع سے درخواست بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مختلف ہیلوں بہانوں سے فلور ملز مالکان کو پریشان کر رہے ہیں تاکہ فلور ملز مالکان درخواست بازی سے خوف میں آکر افسران کے غیر قانونی اقدام پر خاموش رہیں حبیب الرحمن لغاری نے مزید کہا کہ فوڈ افسران کی جانب سے فلو ر مل مالکان کے خلاف منگڑھت اور بے بنیاد درخواست بازی سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سیکرٹری فوڈ پنجاب، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب ، چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایف سی ڈیرہ کورمضان پیکج کے تحت آٹا فراہم نہ کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ضلعی افسران رمضان پیکج کے حوالے سے قبل از وقت متبادل انتظام کرلیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سستہ آٹا پیکج کے حوالے سے آج ضلع مظفر گڑھ میں ہنگامی اجلاس ہو گا جس میں ڈویژن بھر کے فلورملز مالکان شرکت کریں گے اجلاس کے دوران مزید کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں ناصر خان مستوئی، شہبازعلی خان نصوحہ ، شیخ مشتاق احمد ، محمد قاسم خان قیصرانی ،حسن فاروق خان غلزئی، سردار خلیل احمد خان علیانی، عطاالرحمن خان لغاری، معین اعظم خان کھوسہ، ملک غلام مصطفی خان کھنڈوا، ملک نذر حسین کھنڈوا کے علاوہ ڈویژن بھرکے مل مالکان نے شرکت کی۔

گورنمنٹ سٹی ہائی سکو ل ڈیرہ غازی خان نے خادم اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈیرہ غازی خان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس ) گورنمنٹ سٹی ہائی سکو ل ڈیرہ غازی خان کی ہاکی ٹیم نے خادم اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول ضلع لیہ کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ فرینڈز ہاکی گراونڈ پر منعقد کرایا گیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈویژن ڈیرہ غازی خان اضلاع کے گورنمنٹ ہائی سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ خادم اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ کے فرینڈز ہاکی گراونڈ پر جملہ اضلاع کی ٹیموں نے خوبصورت میچز کھیلے۔ فائنل میچ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول ڈیرہ غازی خان اور گورنمنٹ ہائی سکول ضلع لیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کے پول پر گول کرنے کے لئے خوبصورت کھیل پیش کیا۔ سٹی ہائی سکول کے زوہیب اقبال نے جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ میچ ریفری کے فرائض ندیم الحسن کوکب، شیخ ہارون رشید نے سرانجام دئیے۔ میچ کو دیکھنے کے لئے پرنسپل گورنمنٹ اے پی ایس شہداءپشاور ہائی سکول نمبر2 اختر حسین کھوسہ، ٹورنامنٹ آفیشلز چوہدری محمد اسلم پرنسپل گورنمنٹ سٹی سکول سید محمد اقبال شاہ، محمد امجد، سلیم اختر عثمانی سمیت فائنل میچ دیکھنے کے لئے شائقین ہاکی کی کثیر تعدا دموجود تھی

لاہور میں عمران خان کا جلسہ فلاپ رہا،،متحدہ مجلس عمل صدر مولانا فضل الرحمن
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیورو چیف ،پاکستان اپڈیٹس)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عدلیہ تو جتنی ہی بڑی غلطیاں کرے اور تجاوز کرے تب بھی اعتراض کریں تووہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور میں توہین عدالت نہیں کر سکتا لاہور میں عمران خان کا جلسہ فلاپ رہا اور انہوں نے گیارہ نکات نہیں فضولیات پیش کیں 13مئی کو لاہور میں کامیاب اجتماع ہو گا وہ یہاں سابق ضلعی امیر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ضلعی امیر مولانا قاری جمال عبدالناصر، مولانا کامل مسعود، مولانا رشید شاہجمالی، قاری اللہ بخش، قاری نور محمد، حاجی عبدالرحمن کھلول، عبدالعزیز بلوچ، میاں عبدالرحمان لنڈ، عبدالسلام خان ناصر، ذوالفقار بھٹی حاجی شیخ عبدالشکور شیخ محمد بلال اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں