106

پو لیس فرید ٹاﺅن نے ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے دو خطر ناک گرو ہوں کو گرفتار لیا،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال (رانا محمد یحی فاروقی سے)پو لیس فرید ٹاﺅن نے ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے دو خطر ناک گرو ہوں کو گرفتار لیا ۔پو لیس فرید ٹاﺅن ے ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے دو خطر ناک گرو ہوں کو پکڑ لیا صوبہ خیبر پختونخواہ کے گروہ کے سرغنہ گل محمد فریدی اور اس کے ساتھی چار ڈا کو ﺅں شہباز احمد ،محمد ارشد ،ضیاءالدین با بر اور اظہر کو گرفتار کر لیا گل فریدی کو پشاور سے پو لیس نے قا بو کیا ۔پو لیس نے ڈا کو ﺅں کے قبضہ سے 11لاکھ 65ہزار رو پے کی نقدی اور تین نا جائز پسٹل بھی برآمد کر لئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے وا لی ٹیم تھانہ فرید ٹاﺅن کے ایس ایچ او ،ڈی ایس پی سٹی اور دیگر اہلکاروں کو انعامات سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)قادر آباد کول پاور پلانٹ کو کوئلہ سپلائی کر نے والی کائلہ ایکسپریس ٹرین کی سروس 2دن سے معطل ۔تفصیلات کے مطابق قادر آباد کول پاور پلانٹ کو کوئلہ سپلائی کر نے والی کائلہ ایکسپریس ٹرین کی سروس 2دن سے معطل ہے اور کو ئلہ ایکسپریس کی گاڑیاں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں بتا یا گیا ہے کہ کراچی سے کو ئلہ نہ ملنے کی وجہ سے سروس معطل ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)خاتون اور اس کے 4بچوں کو ایک ہی وقت میں چکن پاکس بیماری نے گھیر لیا ،اسپتال داخل ۔تفصیلات کے مطابق 6/87آر کی رہائشی ثمینہ بی بی اور اس کے چار بچوں کو ایک ہی وقت میں چکن پاکس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے جن کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جا ری ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن پاکس کی بیماری دن بدن تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کر نے چاہےے۔

ساہیوال( بیورورپورٹ)سابق سیکرٹری ساہیوال پریس کلب راغب علی سید مرحوم کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ واقع مسلم بن عقیل کالونی میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی و دعاکی گئی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی ہمت دے۔ رسم چہلم میں سماجی‘ سیاسی ‘تجارتی‘ مذہبی ‘لائرز‘صحافتی اور دیگر حلقوںکے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان طلائی زیورات ‘نقدی اور 3موٹر سائیکلیں لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات امامیہ کالج کے قریب ہوئی یہاں محمدابرار دکان بند کرکے اپنی موٹرسائیکل نمبری 340/SLNپرشہر سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل مالیتی 58ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات نواحی گاﺅں 53/5-Lمیں ہوئی یہاں محمدافضل وغیرہ 4ملزمان محمداسلم کے گھر میںدیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات و نقدی وغیرہ 45ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں اکاﺅنٹ آفس میں نامعلوم ملزمان نے محمدطاہر خان کی موٹرسائیکل نمبری 7873/SLLمالیتی 68ہزار روپے دفتر کے باہر سے اور سول ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے محمدعدنان کی موٹرسائیکل نمبری 59/SLK مالیتی 50ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)شہر میں ایک جانب قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہرے عذاب سے بلبلا اٹھے جبکہ چک نمبر 90/9-L اور دیگر علاقوں میں تیرہ گھنٹے بجلی غائب رہنے سے پانی کا بھی سنگین بحران پیدا ہوگیاہے۔ضلع ساہیوال میں گرمی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے شہر میںلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے سے بڑھ 13گھنٹے تک پہنچ گیاہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی3سے 4گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔مختلف علاقوں میں وولٹیج کی کمی کی بھی شکایات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں