37

بلاول بھٹو زرداری 10مئی کو لیہ میں تاریخ ساز جلسہ سے خطاب کرینگے،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)پاکستان پیپلز پارٹی کا لیہ میں جلسہ تاریخ ساز ہوگا جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے بھرپور آواز اُٹھائی 2018ءکے الیکشن میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی ۔ہر جمہوری قوت کا ساتھ دینگے ۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی لڑائی صرف اقتدار کے حصول کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل سینئرنائب صدر وسابق ضلعی صدر میر شہریار خان تالپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میر شہریار خان تالپور نے کہا کہ 10مئی کو لیہ میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخ ساز جلسہ سے خطاب کرینگے۔پارٹی کارکنوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ میں شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بھرپور آواز اُٹھائی متحدہ صوبہ محاذ کو اس مقصد کیلئے اپنا کردار واضح کرنا ہوگا جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں لیہ میں پیپلز پارٹی کا پاور شو سیاسی مخالفین کو اور ان لوگوں کوجو کہتے ہیں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی بھرپور جواب ہوگا۔

کتے کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)حکومت نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر موثر مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، کوٹ چھٹہ، تونسہ میونسپل کمیٹیوں کو ضروری ادویات خریدنے اور مہم کے تصویری ریکارڈ کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ا س بات کا فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تونسہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں مہم شروع نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے صحت اور دیگر محکمے مل کر کام کریں 15روز بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اجلا س میں بتایاگیاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں کتوں کی تلفی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ادویات کیلئے معقول فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں اور تحصیل تونسہ میں مارچ سے مہم جاری ہے اور اب تک 150کے قریب کتوں کی محفوظ تلفی کی گئی ہے اجلا س میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے

بورڈ دفاتر اتوار 6مئی کو صبح 9بجے سے 5بجے سہ پہر تک کھلے رہیں گے
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیرا ہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے سلسلے میں ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ کے اجراءاوراعتراضات دور کرانے کیلئے بورڈ دفاتر اتوار 6مئی کو صبح 9بجے سے 5بجے سہ پہر تک کھلے رہیں گے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ رولنمبر سلپ کے بغیر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی چنانچہ رولنمبر سلپ گم ہونے کی صور ت میں ڈوپلیکیٹ سلپ کے اجراءاور اعتراضات دور کرا نے کیلئے متعلقہ عملہ اتوار کو دفتر میں موجود رہے گا

ممکنہ سیلابی صورتحال ،7مئی کو نو بجے صبح غازیگھاٹ کے مقام پر فرضی مشق کی جائے گی
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید کی ہدایت پرکسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے سلسلے میں 7مئی کو نو بجے صبح غازیگھاٹ کے مقام پر فرضی مشق کی جائے گی جس میں تمام متعلقہ محکمے شرکت کریں گے یہ بات سیکرٹری اتھارٹی ڈاکٹر ناطق حیات کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

متحدہ مجلس عمل کا مینار پاکستان لاہور پر جلسہ تاریخی اور سیاست میں انقلابی تبدیلی لائے گا
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)ملک میں ادارے سیاست کررہے ہیں سیاستدان احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہیں جج نہیں فیصلے بولتے ہیں فیصلوں پر عوام زیادہ بول رہے ہیں ۔متحدہ مجلس عمل کا مینار پاکستان لاہور پر جلسہ تاریخی اور سیاست میں انقلابی تبدیلی لائے گا 2018ءکا الیکشن متحدہ مجلس عمل اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی ۔ان خیالا ت کا اظہار متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماءاسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ غازیخان آمد پر ملاقات کرنے والے قبائلی راہنما گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالسلام ناصر نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں انہیں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں آباد پشتونوں کے مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے کہا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مینار پاکستان لاہورپر 13مئی کو تاریخی جلسہ ہوگا جس میں قوم کی راہنمائی کرینگے اور مغربی کلچر کی یلغار کو روکنے اور اسلامی دین کے نظام کے نفاذ کیلئے قوم کی سمت متعین کرینگے۔

دھمکیاں اور ہتک آمیز رویہ پر عملہ کی ہڑتال کمشنر اورڈی جی وائلڈ لائف سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) وائلڈ لائف پارک کے ویٹرنری محمد ارسلان کی سپروائزر اور دیگر سٹاف کو دھمکیاں اور ہتک آمیز رویہ پر عملہ کی ہڑتال کمشنر اورڈی جی وائلڈ لائف سے نوٹس لینے کا مطالبہ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف پارک ،چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسر محمد ارسلان نے گزشتہ روز اسٹاف کو دفتر طلب کر کے دھمکیاں دیں اور سپر وائزر محمد سعد اللہ لغاری کو کہا کہ مجھے اجازت مل گئی ہے میں تمہارے خلاف جو بھی سخت ایکشن ہو گا کروں گا اور اسی طرح روزانہ تمہاری بے عزتی ہو گی جس پر پارک کے ملازمین میں اشتعال پھیل گیا اور سپروائزر محمد سعد اللہ لغاری اور دیگر تمام اسٹاف نے ویٹرنری آفیسر کے رویہ کے خلاف علامتی احتجاجی ہڑتال کی اور ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازی خان سے ویٹرنری آفیسر کے غیر انسانی سلوک اور ہتک آمیز رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے احتجاجی ملازمین نے کہا کہ اگر ویٹرنری آفیسر محمد ارسلان نے اپنا یہ ناروا سلوک برقرار رکھا تو وائلڈ لائف کے ملازمین احتجاجاً کام بند کر نے پر مجبور ہوں گے ۔

ون ویلنگ خونی کھیل ہے ،طلبہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں
ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)ون ویلنگ خونی کھیل ہے اس میں جان بھی جا سکتی ہے طلبہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریںیہ بات انچارج ٹریفک وارڈن ایجوکیشن پولیس عبدالوحید قریشی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدائی میں طلبہ کو سڑک پر محفوظ سفر کرنے کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لیکچر ز دیتے ہوئے کہی اور کانسٹیبل محمد رضوان نے طلبہ میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے عبدالوحید قریشی نے کہا کہ روڈ کراس کرتے وقت جلد بازی یا عجلت کا مظاہر ہ نہ کریں ،عوام الناس تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔بعد ازاں انہوں نے فوڈ سنٹر ڈیرہ غازیخان کے باہر کھڑی ٹریکٹر ٹرالیو ں پر ریفلکٹر لگائے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں