72

تحریک لبیک یارسول اقتدار میں آکر اللہ کی زمین پر اسلامی شریعت کا نظام نافذ کرے گی،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) 70 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا دور اب ختم ہو گیا ہے، تحریک لبیک یارسول اقتدار میں آکر اللہ کی زمین پر اسلامی شریعت کا نظام نافذ کرے گی، تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈیرہ غازیخان سے NA اورPP کے حلقوں میںاپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی آئندہ حکومت تحریک لبیک یارسول اللہ کی ہوئی تو ملک میں امن وامان ، کرپشن ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ چوروں لٹیروں کا احتساب ہو گا اور محمد عربی کا دین رائج ہو گا یہ بات تحریک لبیک یارسول کے ممبر سپریم کونسل علامہ خبیب احمد نقشبندی نے یو سی نمبر1شہزادہ سلطان ٹاون میں دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسرپرست اعلی اتحاد اہلسنت ڈیرہ غازیخان حضرت بابا نسیم اللہ جان سیفی نے آفس کا افتتاح کیااس تقریب میں حافظ احمد محمود نے کہا کہ پاکستان کی ترقی صرف ختم نبوت پر پہرہ لگانے والے ہی کر سکتے ہیں اسی لئے تحریک لبیک یارسول اللہ میدان میں اتری ہے ہمیں کسی قوت کی حمایت حمایت کی ضرورت نہیں۔ ہماری طاقت صرف عوام ہے۔ تحریک لبیک آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے امیدوار کھڑے کرے گی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے پیغام کو عام کریں گے اور انتخابات کی تیاری کریں۔ تحریک لبیک حضور اکرم کی سیاست اور خلفائے راشدین کی سیاست کی روشنی میں وطن عزیز میں اصلاحات لائے گی اس تقریب میں مفتی مختیار باروی ، محمد صالح باروی ، محمد شاکر رحیم باروی، شاہ زیب قادری ،سید احمد شاہ ،قاری شاہد غلزئی، نور محمد جمالی، ناظم اشفاق سرکانی ، علامہ زبیر قادری اور دیگر علماءکرام محمد امین چغتائی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا یاد رہے اس کی پروگرام کی صدارت حضرت پیر طریقت رہبر شریعت بابا نسیم اللہ جان سیفی اور سید احمد شاہ نے کی۔

پاکستان اتحاد برائے تعلیم کا انتخابی منشور 2018ء
ڈیرہ غازی خان( حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) پاکستان اتحاد برائے تعلیم کا انتخابی منشور 2018ءپربتایا کہ مفت اور لازمی تعلیم کا قانون 2012ءپانچ سے سولہ سال کے تمام بچوں کے حق کی توثیق کرتا ہے ۔صوبہ سندھ آرٹیکل 25-Aکے نفاذ کے لئے قانون سازی کی گئی 2014ءمیں بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں نے بالترتیب بلوچستان لازمی تعلیمی ایکٹ اور پنجاب مفت اور لازمی تعلیمی ایکٹ پاس کیا صوبہ کے ۔پی۔کے میں حال ہی میں بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کے حق کا بل پاس کیا یہ بات نسرین کاظمی پروگرام آفیسر یوتھ فرنٹ پاکستان ڈیرہ غازی خان نے چوک اعظم ضلع لیہ میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیلنج پاکستان کو تعلیم سے متعلق کٹھن چیلنجوں کا سامنا ہے۔نائیجریا کے بعد سکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا بھر میں سی سے بڑی آبادی والا دوسرا ملک پاکستان ہے ۔پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی کل تعداد 8.8ملین سے 25ملین کے درمیان ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ سکول جانے والی عمر کے ہر پانچ بچوں میں سے ایک بچہ سکول نہیں جا رہا اور یہ تناسب بڑی جماعتوں میں پہنچ کر مزید بڑھ جاتا ہے ۔تعلیم تک رسائی کی شرح مقام ۔صنف اور مالی وسائل کے حساب سے بدلتی ہے ۔سکول نہ جانے والے بچوں میں نصف سے زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔غریب گھرانوں کے بچوں کے سکول نہ جانے کا امکان نسبتا©زیادہ آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔دیہات اور شہروں کی کچی آبادیوں میں رہنے والے کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کی اکثریت سرکاری سکولوں میں پڑھتی ہے جہاں کافی سہولیات موجود نہیں ہوتیں اور اساتذہ یا تو غیر حاضر رہتے ہیں یا ان کی تعداد کم ہوتی ہے اور تدریسی مواد مثلادرسی کتب دستیاب نہیں ہوتیں۔پی سی ای کے 2015ءمیں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق 26%سرکاری پرائمری سکولوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے اور 53%میں استعمال کے قابل بیت الخلاءنہیں ہیں۔تعلیم کے حق کو یقینی بنانے کے لئے قوائد کا ڈھانچہ تو موجود ہے لیکن اس حق کا حقیقی حصول ممکن نہیں ہو سکا۔آنے والی حکومت معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات لاسکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے کافی وسائل اور سیاسی عزم کا ہونا بھی ضروری ہے۔بریفینگ ک۔ اختتام پر واک منعقد کی گئی جس میں صحافیوں ۔سول سوسائٹی کے نمائندوں ۔ٹیچرز اور طلباءاور طالبات نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءبا با طاہر شاہ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کا قافلہ لیہ جلسہ میں شرکت کرے گا
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) لیہ میں دس مئی کو پیپلز پارٹی کا پاور شو ہو گا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءبا با طاہر شاہ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کا قافلہ لیہ جلسہ میں شرکت کرے گا کراچی میں پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر ایم کیو ایم چیخ و پکار کر رہی ہے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ا ن خیالات کا اظہار اربن یو نین کونسل نمبر 15گدائی پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر سونہارا خان صدر اعجاز احمد سانگھی نے غلام عباس کھو کھر کے ہمراہ پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی اور حیران کن کامیابی حاصل کرے گی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں دس مئی کو لیہ میں منعقد ہو نے والے جلسہ میں پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان کے کارکن بھی شرکت کریں گے اور اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کریں گے ۔

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے انتقال پر تاجر تنظیموں کے تعزیتی اجلاس
ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب زین العابدین موتی والے کے انتقال پر ڈیرہ غازی خان کی تاجر تنظیموں کے تعزیتی اجلاس منعقد ہو ئے خواجہ شفیق گروپ کے مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین شیخ معراج الدین قریشی ، سپریم کونسل ڈیرہ غازی خان کے اراکین سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سردار جان عالم خان لغاری ،حاجی جاوید اسحاق مستوئی، حاجی رانا نذیر احمد،شیخ محمد علی اور کنونیئر طارق اسماعیل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سبزی منڈی کے صدر حاجی محمد دین چوہدری ،جنرل سیکرٹری سجاد کریم رند ،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد صدیق آرائیں ،جنرل سیکرٹری محمد صفدر خان خٹک،سابق صدر حاجی محمد زبیر نظامی ،رانی بازار کے فدا حسین بھٹی، قائد اعظم روڈ کے حاجی رانا نذیر احمد ،نیو کالج روڈ کے سرپرست اعلیٰ و چیئر مین یوسی ابصار احمد لودھی ،فریدی بازار کے فردوس حمید خان ،شیخ ناصر سلطان ،ہسپتال روڈ کے عبد الصمد قریشی ،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالد ریاض ،اردو بازار کے صدر ایوب خان لودھی ،گول باغ مارکیٹ کے صدر شیخ محمد بلال ، انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے صدر چوہدری ریاض احمد ،چو ہدری گلفام ،انجمن تاجران یونین مارکیٹ سمینہ چوک مکینکل ورکشاپس مالکان کے صدر رضوان علی ،چیئر مین حاجی محمد حسین ،جنرل سیکرٹری مرزا محمد ایاز ، ٹائر مارکیٹ ایسوسی ایشن مسلم ٹاﺅن کے صدر مرزا محمد ایوب ،نائب صدر حاجی کالا خان ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد بشیر وریہ اوردیگر اراکین نے شرکت کی تاجر تنظیموں کے اجلا سوں میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب زین العابدین موتی والے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی بخشش کےلئے دعائے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور ان کی بخشش فرمائے ان کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ڈیرہ غازی خان کی تاجر تنظیموں نے مرحوم کی انجمن تاجران کےلئے خدمات کو خراج تحسین اور خراج عقید ت پیش کیا اورکہا کہ آج ہم ایک مخلص انسان، محنتی اور فعال تاجر رہنماءسے محروم ہوگئے ہےں ان کی تاجر برادری کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے وفات سے جو تاجروں میں خلا پید ا ہوا ہے اسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔

پہلا ڈاکٹرسعداللہ صفدر انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ،افتتاحی میچ شاہین کلب نے جیت لیا
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)پہلا ڈاکٹرسعداللہ صفدر انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹبال منی اسٹیڈیم سٹی پارک میں منعقدکیا جارہا ہے جس میں ضلع بھر کی پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شاہین کلب نے سٹی کلب سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا.فٹبال کے فروغ کےلئے سٹی پارک ڈیرہ غازیخان شاہین فٹبال منی اسٹیڈیم میں 5 مئی سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فٹبال کے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا جس میں ضلع بھر سے فٹبال کے پندرہ معروف کلب حصہ لے رہے ہیں افتتاحی میچ شاہین اور سٹی کلب کے مابین کھیلا گیا.پہلے ہی ہاف میں شاہین کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پہلا گول خالد بھٹی جبکہ یکے بعد دیگرے نوراللہ نے دوسرا گول کرکے ٹیم کوواضح برتری دلوادی.دوسرے ہاف میں سٹی کلب نے تابڑتوڑ حملے کیے مگر گول کرنے میں ناکام رہی.میچ کے آخری حصہ میں شاہین کلب نے تیسرا گول میچ کے آخر میں کیا اس طرح یہ میچ صفرکے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کرلیا.میچ کے مہمان خصوصی حاجی رفیق اعوان اورانکے ہمراہ اے ڈی خان مشوری ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمانوں سے تعارف کرایا گیا.اس موقع پر مہمان گرامی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کومبارکباد پیش کی۔

ڈسٹرکٹ فٹبال کلب ڈیرہ غازیخان کا اجلاس سردار نویدحیدرپنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ فٹبال کلب ڈیرہ غازیخان کا اجلاس سردار نویدحیدر کو پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹبال کلب ڈیرہ غازیخان کے سرپرست اعلی حافظ نوید انجم نے سردارنوید کو پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کا صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ا ن کا کہنا تھا کہ فیصل صالح حیات گروپ کی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کےلئے گراں قدر خدمات کو سہراتے ہیں پاکستان اور پنجاب میں فٹبال کھیل کو دوبارہ فروغ حاصل ہوگا اجلاس میں نمائندہ پنجاب محمود احمد کھتران صدرڈی ایف اے راشدلطیف چانڈیہ ، سینئرنائب صدروقاص احمد شیروانی، نائب صدرولی محمد گجر،سیکرٹری مشتاق احمد ملک ،ڈپٹی سیکرٹری غلام مصطفی، فنانس سیکرٹری عابدخان، سیکرٹری اطلاعات محمد یعقوب چوہان، سجاداحمد شبیراحمد صدیق علی مرزاافضل صداقت قریشی ودیگرعہدیدران شریک تھے

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میئر اور ڈپٹی میئر کو فوری طور پر لاہور بلالیا
ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماءاور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن شیخ اسرار احمد کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری طور پر لاہور بلالیا ہے آنے والے جنرل الیکشن کے سلسلے میں پی پی 289کے لئے صلح مشورہ کے لئے میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید خان چانڈیہ اور ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد کو فوری طور پر لاہور طلب کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کو قوی امکان ہے کہ پی پی 289کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شیخ اسرار احمد پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور آج میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کر یں گے روانگی سے قبل شیخ اسرار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ شہر میں غلط افواہ پھیلا رہے ہیں کہ پی پی 289کا ٹکٹ ان کو مل گیا ہے جو سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ہمیں ہی ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں