116

گولی اور بندوق کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنا ممکن نہیں: پروفیسر حافظ محمد سعید

خانیوال (پاکستان اپ ڈیٹس )امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی اس وقت آخری مرحلہ میں ہے۔پوری کشمیری قوم سڑکوں پر نکل کر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں‘ حکومت پاکستان بھی ان کی مدد کا حق ادا کرے۔ حریت قائدین کی نظربندیوں اور نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری سے تحریک آزادی پر قابو پانا ممکن نہیں۔بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعہ ان کا جذبہ حریت کمزور کرنا چاہتا ہے۔ گولی اور بندوق کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنا ممکن نہیں۔ آنے والے دنوں میں جدوجہد آزادی کشمیراور زیادہ مضبوط ہو گی اور غاصب بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔وہ قاسم باغ خانیوال میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد،تحریک آزادی جموں کشمیر کے رہنما قاری احمد سعید ملتانی،مسﺅل جماعة الدعوة خانیوال عبداللہ عمیر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں شہراور گردونواح سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت ، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی مذموم سازشیں کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ جا کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا رونا رویا اور کہاکہ کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے انڈیا کو اعتماد دیا اور پھر اس کے بعداسرائیلی وزیر اعظم نے نئی دہلی کا دورہ کیا جو سات دن تک بھارتی حکام کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف منصوبے ترتیب دیتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی ملکوںنے نائن الیون کے بہانے افغانستان پرحملہ کیا لیکن روس کی طرح اسے بھی یہاں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتے ہیں اسی لئے وہ اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے حکومت پر دباﺅ بڑھا رہے ہیں اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی باتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت کی گئیں۔ جماعةالدعوة کی رفاہی و فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں بھی بیرونی قوتوں کے دباﺅ پر ڈالی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم بھارتی دہشت گردی کے خلاف متحدہو کر میدان میں کھڑی ہے۔ حکمران بھی کشمیری شہداءکے خون سے بے وفائی نہ کریں اور ان کی جدوجہد آزادی کا کھل کر ساتھ دیں۔ انڈیا کے پاکستان کے خلاف سب منصوبے ناکام ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے دوقومی نظریہ کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک کو اسی نظریے پہ اکٹھا کیا جائے۔ہم شہر شہر گلی گلی پہنچ کر لوگوں کو نظریہ پاکستان پر کھڑا کریں گے۔ یہ ملک جس بنیاد پر بنا تھا اسی پر قائم رہے گا۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے دشمنوں کو آنے والے الیکشن میں قوم مسترد کرے گی۔امریکہ،آئی ایم ایف،ورلڈ بینک کی غلامی سے پاکستان کو آزاد کروائیں گے۔ملی مسلم لیگ آزادی کی نوید ہے۔امت کے لئے اتحاد کا پیغام ہے۔ہم نے ان لوگوں کی مدد کرنی ہے جو معاشرے کے محروم طبقے ہیں۔،بلوچوں کو اعتماد دینا ہے۔سندھی بھائیوں کو ملکی ترقی میں شانہ بشانہ رکھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سب صوبوں کو ایک لڑی میں جمع کر کے ساتھ لے کر چلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں