114

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس) تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں سترہ مئی سے 10اگست تک تعطیلات ہوں گی۔وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبارک کی وجہ سےگرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے شروع ہوں گی۔ 10 اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے۔ چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس اکٹھی وصول نہیں کی جائے گی ۔جو ایسا کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں پرسب نے مل کر عملدرآمد کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں