108

ٹیکس ادائیگی کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ٹیکس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا:شیخ ذیشان شہزاد ،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال (رانا محمد یحی فاروقی سے)ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ ذیشان شہزاد نے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ٹیکس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی عوام کی خوشحالی ممکن ہے -حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیکس ادائیگی کے لئے عوام کا اعتماد حاصل کرے اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں مزید اضافہ کرنے کی بجائے نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرے -انہو ںنے یہ بات ساہیوال چیمبر کی طرف سے ٹیکس ریفارمز اور ایمنسٹی سکیم 2018سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر اپنا گروپ کے چیئر مین چوہدری راشد حمید ،چیمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری کاشف ریاض ،ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد انور اور انکم ٹیکس کمشنرز محمد فرخ مجید اور محمد عابد کے علاوہ ان لینڈ ریونیو کے افسران اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ صنعت کاروں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی -انہو ںنے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی ذمہ داری ہے تاہم ضروری ہے کہ عوام کو یہ یقین دلایا جائے کہ ان کا دیا ہوا پیسہ انہی کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہو رہا ہے -انہو ںنے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ان عمل کو سہل کئے بغیر نئے دہندگان کا اضافہ ممکن نہیں -انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے ساڑھے4سو ارب روپے ریفنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں جن سے فیکٹریوں بند ہو چکی ہیں بے روز گاری بڑھ رہی ہے اور ملکی بر آمدات 24ارب ڈالر سے کم ہو کر 18ارب ڈالر رہ گئی ہے-حکومت کو چاہیے کہ وہ اس اہم مسئلے پر فوری ایکشن لے تا کہ اس اہم مسئلے کا حل نکل سکے -سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر خلیل احمد نے ٹیکس افسران اور تاجروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر کنرے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی اعتماد سے ہی ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہو گا -اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ذوالفقار علی نے ٹیکس ریفارم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نئے فنانس بل کے تحت نان فائلرز پر مزید پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جن میں انہیں نئی گاڑی خریدنے اور 40لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے سے روکنا بھی شامل ہے -انہو ںنے بتایا کہ مقررہ مدت کے اندر ٹیکس فائل کرنے والوں کو ہی فائلر کو سہولت ملے گی اس لئے صنعت کاروں اور تاجروں کو چاہیے کہ مقررہ مدت کے اندر ہی اپنے ریٹرنز فائل کریں –

ساہیوال (بیورو رپورٹ)فاترالعقل شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کمیر کی حدود 9/115ایل کے قریب عارف والا روڈ پر رات کسی وقت نا معلوم گاڑی نے 64جی ڈی کے رہائشی فاتر العقل محمد نذر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا پو لیس کمیر نے لاش ورثاءکے حوالے کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ)توت والہ کی تین سیاسی شخصیات نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان توت والہ کی تین سیاسی شخصیات غلام فرید ،مہر رحمت علی اور مہر غضنفر علی کونسلر نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے پیپلز پارٹی نور شاہ کے صدر ذاکر حسین برال کی مو جودگی میں پیپلز پارٹی کی رکنیت ساز مہم کے دو ران شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ہڑپہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک عورت نسیم بی بی کو ٹکر مار دی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لا یا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑگئی ،چک 3/14ایل کا محمد اشرف بس سے اتر نے کی کوشش میں گر گیا جسے زخمی حالت میں اسپتال لا یا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گیا ،ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں مظفر ،محبوب ،الیاس اور اقدس زخمی ہو گئے چاروں زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ریسکیو ٹیم نے درخت میں الجھی چیل کو آزاد کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق کنعا ن پارک میں ایک چیل درخت پر ڈور میں الجھ کر کئی گھنٹوں سے پھنسی رہی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ساہیوال کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کر کے چیل کو آزاد کروا یا۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ)لڑائی کے میڈیکل رزلٹ میں دھوکہ دہی اور فراڈ سے دفعہ لگا نے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔چند روز قبل تھانہ بہادر شاہ کی حدود میںلڑائی کے دو ران چند دیہاتی زخمی ہو گئے تھے جس پر یا سین وغیرہ نے دھوکہ دہی فراڈ سے رزلٹ میڈیکل میں خود ساختہ طور پر ٹیمپرنگ کر کے جعل سازی سے جرم لگا دیا پو لیس نے محمد شریف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ)بر طانوی ہائی کمشنر کے کونسلر کی ساہیوال سینٹرل جیل میں برطانوی نژاد سزا ئے موت کے قیدی سے ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بر طانوی ہائی کمشنر کے کونسلر اویس حمید کی ساہیوال سینٹرل جیل میں برطانوی نژاد سزا ئے موت کے قیدی اقبال سے ملاقات کی اور ان سے جیل سے متعلق سہولیات بارے بات چیت کی قیدی سے ملاقات کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے ۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے ایس ایچ اوز ضلع سے میٹنگ کرکے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام وسائل ، صلاحیتیں ، عزائم اور قربانیاں عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی اور امن کے فروغ کے لیے بلا تعطل جاری و ساری رہیں گی۔ ضلع ساہیوا ل کو جرائم سے پاک ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ماہ اپریل میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے بتلایا کہ ضلع ہذا میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے منشیات کے 71 اورناجائزاسلحہ کے 80 مقد مات درج کیے۔اورملزمان کے قبضہ سے 1343 لیٹرشراب معہ13 عدد چالو بھٹیاں،13ڈرم شراب،18.516کلوگرام چرس,اورناجائزاسلحہ میںبندوق /رائفل4عدد پسٹل30بور61عدد ،ریوالور32 بور13عدد،کاربین2عدد، اورگولیاں260 برآمد کی گئیں ہیں۔ قمار بازی کے07مقدمات میں45ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ماہ اپریل کے دوران A کٹیگری کے52شتہاری مجرمانB کیٹگری کے 46مجرمان اشتہاری کوگرفتار کیا گیا۔جبکہ A/Bکیٹگری کے42عدالتی مفروران کو گرفتارکیا گیا۔مزید انہوں نے بتلایا کہ عارضی قیام گاہ کے 43مقدمات,ساﺅنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر23مقدمات حساس مقامات سکیورٹی کے 08مقدمات اور وال چاکنگ کے 57مقدمات درج کئے گئے ۔ چوری ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ مویشی ،سرقہ عام وغیرہ کے مقدمات میںگرفتارملزمان سے ماہ اپریل میںٹوٹل 6193950/-روپے ریکورکئے گئے۔مزید انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈوےژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے چھوٹے کسانوں سے براہ راست گندم خریدنے کے لئے فول پروف انتظاما ت کئے ہیں اور گرداوری کے مطابق کسانوں کی لسٹیں مرتب کر کے انہیں باردانہ دیا جا رہاہے تا کہ انہیں آرھتیوں اور مڈل مینوں کی لوٹ گھسوٹ سے بچایا جا سکے -انہوں نے یہ بات گندم خریداری مرکز ہڑپہ اور بہادر شاہ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے وہاں موجود کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی -آر پی او طارق رستم چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنی گندم خود لے کر خریداری مراکز پر آئیں تا کہ انہیں پورا معاوضہ مل سکے -حکومت نے تمام مراکز پر کسانوں کی سہولت کے لئے مستعد عملہ تعینات کیا ہے اور شکایات کا بھی فوری تدارک کرنے کا میکینزم ترتیب دیا گیاہے -انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں 45مراکز پر یہ مہم ٹارگٹ پورا ہونے تک جاری رہے گی تا کہ چھوٹے کسانوں کو آڑھتیوں کی مالی لوٹ گھسوٹ سے بچایاجا سکے -انہوں نے ان مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ وہ سکرو ل کو چیک کرنے کے بعد باردانہ جاری کریں تا کہ کسی کسان کے ساتھ نا انصافی نہ ہو سکے -انہوں نے مڈل مینوں کا کردار ختم کرنے کے لئے سخت تادیبی اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دیا تا کہ کوئی غیر زمیندار باردانہ حاصل نہ کر سکے -انہوں نے ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خریداری مراکز کا دورہ کریں اور وہاں کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات خصوصا وزن کا پورا تولنا ،نمی کی مقدار کا جانچنا اور انہیں بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے –

ساہیوال (بیورورپورٹ)موٹرسائیکل میں دوپٹہ پھنسنے پر خاتون سمیت دو افراد گرگئے ‘ڈالہ گاڑی اوپر سے گزرنے کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق‘مرد دشدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر مزمل حسین اپنی ایک عزیزہ تانیہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کمیر سے ساہیوال آرہاتھا کہ 101/9-Lکے قریب خاتون کادوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیہ میں پھنس گیا اور وہ دونوں سڑک پر گرگئے۔اسی دوران ڈالہ نمبری3150/LES کے نامعلوم ڈرائیور نے تیزرفتاری کے باعث ڈالہ اوپر چڑھادیا جس کے نتیجہ میں تانیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ مزمل حسین کی ٹانگ ٹو ٹ گئی۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی وچور ی کی مختلف وارداتیں‘نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات اور بکریاں وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 92/-Rمیں ہوئی یہاں محمد اکرم اپنی ڈھاری پر سویا ہواتھا کہ 4نامعلوم ملزمان رات کے وقت گھس آئے اور گن پوائنٹ پر محمد اکرم سے نقدی ‘ایک لاکھ 12ہزارروپے اور مرغا لوٹ کر فرارہوگئے۔چوری کی وارداتوں90/9-Lمیں بلال وغیرہ 5ملزمان نے ابرار حسین کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی3لاکھ50ہزا روپے اور 90/6-Rمیں اشفاق وغیرہ 4ملزمان نے مظہر اقبال کے گھر کی دیوار کو نقب لگاکر گھرسے نقدی ‘دو بکریاں اور پارچات وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ80ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں