92

جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی

ملتان(پاکستان اپ ڈیٹس)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرتا ہوں، نواز شریف میرے لیڈر تھے اور رہیں گے، ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا، کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کے خلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے جب کہ اولاد کو وصیت کی ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے پرچم میں دفن کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں